The Diabetes Centre
May 17, 2025 at 10:04 AM
شوگر کے مریض اور دودھ سے دوری؟ یہ تو بڑی مشکل بات ہے، 🤔 کیوں کہ دودھ میں تو طاقت کا خزانہ چھپا ہے۔ 💪🏻 لیکن رکیں، کیا آپ جانتے ہیں کہ دودھ میں ایک قسم کی قدرتی شکر ہوتی ہے جسے لییکٹوز کہتے ہیں، اور یہی ہمارے خون میں مٹھاس بڑھانے کا سبب بن سکتی ہے۔
لیکن گھبرائیں نہیں، 😬 آپ کے لیے ایک زبردست "ہیک" لے کر آئے ہیں، جس سے آپ دودھ کو ایک نئے روپ میں استعمال کر کے بھی اس کے فوائد حاصل کر سکتے ہیں اور اپنی شوگر کو بھی قابو میں رکھ سکتے ہیں۔
سُنیں! آپ نے کیا کرنا ہے؟ دودھ کو خوب دیر تک ابالیں۔ جب اس کے اوپر ملائی کی موٹی تہہ جم جائے، تو اسے اتار لیں۔ اب اس ملائی کو بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں، یہاں تک کہ یہ ایک کریمی شکل اختیار کر لے۔ واہ! یہ تو آپ کی گھر کی خالص کریم بن گئی۔🧁 اب اس کریم سے بنائیں مزیدار چائے! 🍻 یقین کریں، ذائقہ بھی لاجواب ہوگا اور چکنائی کی وجہ سے شوگر بھی آہستہ آہستہ بڑھے گی۔
اور جو باقی بچا ہوا دودھ ہے؟ اسے ضائع مت کیجیے۔ اس سے بنائیں گاڑھا اور کریمی یونانی دہی (Greek Yogurt)۔ یونانی دہی میں عام دہی کے مقابلے میں لییکٹوز کی مقدار بہت کم ہوتی ہے، اور یہ پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے۔ تو اب آپ مزے سے یہ یونانی دہی کھا سکتے ہیں، اور یہ آپ کی شوگر کو بھی زیادہ نہیں بڑھائے گا۔
دیکھا آپ نے؟ دودھ کو تھوڑا سا بدل کر، آپ اس کے فوائد بھی حاصل کر سکتے ہیں اور اپنی شوگر کو بھی قابو میں رکھ سکتے ہیں۔ تو اب دودھ سے دوری کیسی؟ اس زبردست طریقے کو آزمائیں اور صحت مند زندگی کی طرف
ایک اور قدم بڑھائیں۔ 👍🏻
آپ بھی اس آگاہی مہم کا حصہ بنیں اور ہمارے چینل کو سبسکرائب کریں ۔
https://Bit.ly/tdcchannel
اس طرح کی مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں ۔
https://chat.whatsapp.com/KoZCZlEszQv3BOPW2jxTe1
👍
❤️
😍
23