
ندائے حق 📚🖊️
May 18, 2025 at 05:09 PM
عجب تماشا ہے؛ لوگوں کا فرضی خبر کی تشہیر کرا کر یہ باور کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ چین مسلمانوں کا بڑا ہمدرد اور خیر خواہ ہے، جبکہ چین کے اپنے ہی ملک میں مسلمان اسی وحشیانہ طریقے سے زد و کوب کئے جا رہے ہیں جو ہم غزہ میں دیکھ رہے ہیں۔
فرق صرف اتنا ہے کہ دنیا غزہ کے قتل عام اور بمباریوں کو دیکھ رہی ہے، لیکن چین کے عقوبت خانوں میں بند ایغور مسلمانوں کا حال پوچھنے والا کوئی نہیں؛ جہاں کی مسجدوں کو ڈانس کلب میں بدل دیا گیا، جہاں کے بچوں کو ان کی ماؤں سے چھین کر لادینیت کی تعلیم دے کر مرتد کیا جا رہا ہے، جہاں کے مسلمانوں کو حراستی کیمپوں میں رکھ کر ایک انسانی کام کی حدود سے زیادہ کام کروایا جا رہا ہے، جتنی خاموشی سے وہاں مسلمانوں کا قتل ہو رہا ہے اگر اسے ظاہر کیا جائے تو غزہ کا اور چین کے حراستی کیمپ میں محصور مسلمانوں میں ذرا بھی فرق نا محسوس ہوگا۔
حمزہ اجمل جونپوری
❤️
👍
😢
3