
ندائے حق 📚🖊️
May 22, 2025 at 12:59 PM
"میں چار مینار ہوں" عنوان اتنا دلکش تھا کہ نگاہیں یک بہ یک مائل بہ مطالعہ ہوگئیں، اچھی تحریر کی ایک خوبی یہ ہے کہ پڑھنے والا اسے ختم کئے بغیر نہ رہ سکے، اس تحریر کے بارے میں اپنا یہی تاثر ہے، صاف ستھرا اور سلجھا ہوا انداز! تعبیرات کی سادگی، برجستگی اور پُرکاری!
پھر یہ کہ جس عنوان پر بات پیش کی گئی ہے، وہ کسی عالم دین، کسی مرد قلم کار کی طرف سے نہیں، ورنہ اندیشہ تھا کہ جدید اور اسلام بیزار ذہن کہیں اس کو قدامت پسندی، ثقافت بیزاری اور ترقی و تعارف سے رکاوٹ کا نام دے بیٹھتا۔
بلکہ تحریر ایک خاتون کی طرف سے ہے، اور حیدرآبادی تاریخ و ثقافت کا نام لینے والوں کی خدمت میں اصل حیدرآبادی تاریخ و تہذیب کا خوبصورت حوالہ پیش کرتے ہوئے! یقین کرنا پڑا کہ آج بھی ماشاء اللہ خواتین میں اتنی پاکیزہ اور اچھی اردو لکھنے والی اور ایسے پرکشش اسلوب میں پُر مواد بات پیش کرنے کی قدرت رکھنے والی، قرطاس و قلم کی خدمت گذار موجود ہیں، تحریر سے ایک خوبصورت سبق قارئین کو یہ بھی ملتا ہے کہ اپنے گھروں میں قلم و کتاب سے محبت بھرا تعلق پیدا کیا جائے، کہ یہی تعلق اس گوشۂ نسواں میں بھی پھر قلم و قرطاس کے ذریعہ سے امت کی خدمت کے مواقع فراہم کرتا ہے۔
از: مفتی محمد عمران قاسمی، کورٹلہ، تلنگانہ
https://whatsapp.com/channel/0029VadkmQL2phHEM9YIXR3L

❤️
1