ندائے حق 📚🖊️
ندائے حق 📚🖊️
May 23, 2025 at 04:27 PM
یہ ویڈیو کس قدر خوبصورت ہے اور کتنا خوبصورت بیان ہے اس میں، اس میڈم کا خوبصورت لب و لہجہ اور گولڈن الفاظ کا چناؤ قابلِ تعریف ہے ۔ مجھے یہ بیان، یہ موٹیویشن بہت پسند آئے۔ غالب کے شعر کا چناؤ بھی بہترین ہے ۔ یہ مسائلِ تصوّف، یہ تیرا بیان غالبؔ تجھے ہم ولی سمجھتے جو نہ بادہ خوار ہوتا ترجمہ: یہ جو تو معرفت و تصوف کی باتیں کرتا ہے غالب! اگر تو شراب نہ پیتا تو ہم تجھے ولی اللہ ہی سمجھ بیٹھتے۔ غالب کا حال یہ تھا کہ : مرزا غالب کا شمار اردو کے عظیم ترین شاعروں میں ہوتا ہے، وہ دہلی میں مغلیہ سلطنت کے زوال کے دور میں پیدا ہوئے، ان کی زندگی تضادات سے بھرپور تھی، ایک طرف وہ فلسفہ، تصوف اور عشقِ حقیقی کی باتیں کرتے، دوسری طرف شراب نوشی، طنز اور دنیاوی کمزوریوں میں بھی مگن نظر آتے۔ غالب کی شخصیت ایسی تھی جس میں روحانیت اور دنیا داری دونوں کا امتزاج پایا جاتا تھا، وہ سچ کو خوبصورتی سے بیان کرنے والے شاعر تھے، مگر خود کو کبھی ریاکار نہ بنایا، اس شعر میں انہوں نے خود اپنے تضاد کو تسلیم کیا ہے کہ لوگ ان کے خیالات کو سن کر انہیں ولی سمجھ لیتے، اگر وہ شراب نہ پیتے۔ اچھائی اور نیکی کا فرق کیا فرق ہے ؟ اچھائی (Goodness): یہ ایک عمومی انسانی رویہ ہے جو اخلاق، سماج، اور قانون کے مطابق درست ہوتا ہے۔ جیسے کسی کا احترام، سچ بولنا، مدد کرنا۔ نیکی (Virtue): نیکی اس وقت وجود میں آتی ہے جب اچھائی، خلوصِ نیت، قربانی اور روحانی شعور کے ساتھ کی جائے۔ نیکی میں خود غرضی کا کوئی دخل نہیں ہوتا ہے ۔ لوگ دوسروں کو مکمل فرشتہ یا مکمل برا کیوں سمجھتے ہیں؟ سادہ ذہنیت: لوگ پیچیدگی کو قبول نہیں کرتے، انہیں یا تو "اچھا" یا "برا" دکھائی دیتا ہے، درمیانی کیفیت کو سمجھنے کے لیے شعور چاہیے۔ ذاتی توقعات: جب کوئی ہماری توقعات پر پورا اترتا ہے تو ہم اسے مثالی بنا دیتے ہیں، اور جب وہی شخص کسی غلطی کا مرتکب ہو جائے تو اسے مکمل گرا ہوا سمجھتے ہیں۔ روحانی یا جذباتی تسلی: کسی کو فرشتہ سمجھنا ہمیں احساس دیتا ہے کہ دنیا میں کوئی تو کامل ہے جس پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے، مگر یہ چیز غلط ہے، انسان کو فرشتہ سمجھنا ہی انسان کی اصل بے وقوفی ہے، انسان اشرف المخلوقات ہے، یعنی تمام مخلوقات یعنی فرشتوں جنوں سے بھی افضل ہے ۔ اگر انسان فرشتہ بن گیا تو اس کی انسان بننے والی صفت ضائع ہو جائے گی، اور انسان وہی ہے جو غلطیوں کا پتلا ہے، جس سے جانے انجانے میں گناہ بھی ہوتے ہیں ۔ انسان کی یہی عادت تو خدا کو پسند ہے، اور یہی چیز تو انسان کو فرشتوں سے افضل بناتی ہے ۔ تو انسان کو فرشتہ نہ سمجھیں! انسان کو انسان سمجھ کر ہی اس سے اتنا ہی توقع رکھیں جتنے کا وہ مستحق ہے، زیادہ اچھائی کے توقعات آپ کا ہی نقصان کریں گی ۔ اقبال بلوچ 🧡 https://whatsapp.com/channel/0029VadkmQL2phHEM9YIXR3L
❤️ 👌 2

Comments