
🦋࿇━✥◈ اردو تحاریر ◈✥━࿇🦋
June 2, 2025 at 08:14 AM
روس بے چارے کیساتھ وہی ہوا، جو اس کے ایس 400 کیساتھ انڈیا میں پاکستان نے کیا،ائیر ڈیفس کام نہ آیا اور یوکرین نے اس کے 40 جہاز تباہ کر دئیے، میرا خیال ہے یہ وہ واحد مدد ہے جو دفاعی پارٹنر ہونے کے ناتے روس انڈیا کی کر سکا، یعنی انڈیا کے 6 کے مقابلے میں اپنے بھی 40 طیارے تباہ کروا لیے، یوں ایک تو اپنے دفاعی سسٹم کے خریدار انڈیا کو یہ یقین دلا دیا کہ دیکھ! ہم نے تمھارے ساتھ کوئی دھوکا نہیں کیا، ہمارا ائیر ڈیفنس ہمارے اپنے لئے بھی بالکل ویسا ہی نکلا ہے، جیسا ہم نے آپ کو بیچا اور دوسرے اب 40 طیاروں کی تباہی کی خبر بھی 6 طیاروں کی تباہی کے ساتھ ذکر ہو رہی ہے اور یوں روس اپنی بڑی خبر مارکیٹ میں لا کر انڈیا کا غم غلط کرنے میں بھی اس کی مدد کر رہا ہے۔ یہ ایسی مدد ہے، جیسی مدد کرنے کا حوصلہ کلائنٹ کیلئے کم ہی بیچنے والے کر پاتے ہیں۔
بہرحال، یہ سلسلہ اسرائیل سے شروع ہوا تھا، سب سے پہلے ہم نے اسرائیل کا وہ آئرن ڈوم نامی ائیر ڈیفنس سسٹم ناکام ہوتے دیکھا،جس کی مضبوطی کے ہمارے اپنے دانش وروں نے بڑے قصیدے کہہ رکھے تھے، پھر بھارت میں روسی ایس 400 کی بھد اڑتی دیکھی اور اب خود روس کے ہاں اس سسٹم کے تانے بانے اڑتے دیکھ لیے۔
مجھے لگتا ہے، بہت سی طاقتیں اس لیے بھی دنیا میں پاورز بنی پھرتی ہیں کہ انھوں نے کسی سے جنگ نہیں کی ہوتی، شائد اسی لیے چائنہ اس پنگے میں نہیں پڑتا، کہ کیا پتہ کب حریف آگے سے کیسا نکل آئے اور بندہ انڈیا کی طرح بیٹھے بٹھائے بنی بنائی عزت لیرولیر کروا بیٹھے۔
#یوسف_سراج
😂
👍
🙏
6