
Breaking NEWS
May 27, 2025 at 05:38 AM
*خیبر پختونخوا حکومت نے ’’روشن مستقبل کارڈ اور سہارا کارڈ ‘‘ کا اجرا کردیا*
وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کی قیادت میں خیبر پختونخوا حکومت نے معاشرے کے سب سے کمزور طبقات، یتیم بچوں اور بیوہ خواتین کے لیے روشن مستقبل کارڈ اور سہارا کارڈ کا اجرا کردیا۔ یہ منصوبہ محکمہ زکوٰۃ کے تحت شروع کیا جا رہا ہے۔
پروگرام کے اہم نکات:
🔹 5 سے 16 سال کے یتیم بچوں کو ماہانہ 5000 روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔
🔹 45 سال یا اس سے زائد عمر کی بیوہ خواتین کو بھی ماہانہ 5000 روپے فراہم کیے جائیں گے۔
🔹 ابتدائی مرحلے میں 9000 یتیم بچے اور 15000 بیوائیں اس پروگرام سے مستفید ہوں گی۔
🔹 امداد کی باقاعدہ ادائیگی ہر ماہ کی 5 تاریخ کو کی جائے گی۔
🔹 عیدالاضحی کے موقع پر مئی اور جون کی مشترکہ رقم 10,000 روپے فوری طور پر فراہم کی جا رہی ہے۔
https://www.facebook.com/share/v/1AKVpYn8dv/?mibextid=xfxF2i
👍
1