Breaking NEWS
Breaking NEWS
June 5, 2025 at 10:26 AM
*امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران ،افغانستان سمیت 12ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دیں، نیا صدارتی حکم نامہ جاری، پابندیوں کا اطلاق آئندہ پیر سے شروع سے ہوگا، امریکی صدر نے حکم نامے پر دستخط کردیئے،۔* *ابتدائی مرحلے میں پاکستان کو ان پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے جسے سفارتی حلقے واشنگٹن اور اسلام آباد کے درمیان حالیہ روابط کا مثبت اشارہ قرار دے رہے ہیں۔* *ڈونلڈ ٹرمپ جن ممالک کے شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی لگائی ہے ان میں ایران، افغانستان، لیبیا، سوڈان، یمن، صومالیہ، میانمار، چاڈ، کانگو، گنی، پیٹیریا اور ہیٹی کے شہری شامل ہیں۔ان ممالک کے شہریوں کو امریکی ویزا یا امیگریشن کی کسی بھی سہولت سے مکمل طور پر محروم کر دیا گیا ہے۔* *امریکی صدر نے مزہد 6 ممالک کو جزوی سفری پابندی کی فہرست میں شامل کیا ہے جن میں برونڈی، کیوبا، لاوس، سیرالیون، ترکمانستان اور وینزویلا شامل ہیں۔وائٹ ہاو¿س کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد امریکی عوام کو خطرناک غیر ملکی عناصر سے محفوظ رکھناہے*
👍 1

Comments