AF💝
AF💝
June 7, 2025 at 06:29 PM
لوگ کہتے ہیں محبت میں شرائط نہیں ہوتیں۔۔۔۔۔مگر میں کہتی ہوں محبت میں شرائط ہوں تو محبت ختم ہی نہ ہو۔ کاش ! میں ان شرائط پہ تم سے محبت کر سکتی ۔۔۔۔ ‏کہ ہر بارش میں تم میرے ساتھ رہوگے ۔۔۔۔۔ ‏تم اس وقت صرف مجھے سنو گے، جب میں بہت باتیں کرنا چاہوں گی، بہت بولنا چاہوں گی۔۔۔۔۔ ‏تم بہت ساری شامیں میرے ساتھ گزارو گے۔۔۔۔۔ میں، ‏میری بہت ساری شامیں اور کھڑکی کے باہر کے مناظر، تمہارے ساتھ ایک کپ چائے کے منتظر رہا کریں گے۔۔۔۔۔ میں تمہارے ساتھ تہجد گزار بننا چاہتی ہوں۔۔۔۔۔ میں تمہاری بیعت ہونا چاہوں گی۔۔۔۔ ‏تم میری نفسیات کے طبیب ہو گے۔۔۔۔۔ ‏تم میرے پاگل پن کو قبول کر کے مجھے سنبھالنا سیکھو گے ڈانٹنا نہیں۔۔۔۔ ‏تم مجھے ہر دن ایک نیا نام دو گے، جس کا نشہ تمہارے لوٹ آنے تک میری سماعتوں میں تمہارے انتظار کا ہم سفر رہے گا۔۔۔۔۔ ‏تم اپنے وقت کا ایک بڑا حصہ میری نذر کرو گے۔۔۔۔۔ ‏میں ہر چودھویں کی رات تمہارے کاندھے پہ سر رکھ کے، چاند دیکھتے ہوئے گزاروں گی۔۔۔۔۔ تم کام کے دوران دن میں کئی بار مجھے کال کرو گے۔۔۔۔۔ تم ہر اس وقت میں میرے ساتھ رہو گے جب مجھے تمہاری ضرورت ہو گی۔۔۔۔۔۔ تم مجھے نظر انداز نہیں کرو گے۔۔۔۔۔۔ تم میرے ہر میسج ، ہر کال کا جواب دو گے۔۔۔۔۔ تمہارا کاندھا صرف "میرے" آنسوؤں سے بھیگنا چاہیئے۔۔۔۔۔ اور۔۔۔۔۔۔ بہت سی باتیں اور کام جو تمہیں کرنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔۔۔۔ ‏میں اپنا بہت سا وقت تمہارے قدموں میں گزارنا چاہوں گی۔ اور تم مجھے منع نہیں کرو گے۔۔۔۔۔ میں میرے اداس لمحوں میں تمہارے قدموں میں بیٹھ کر، تم سے بہت سے سوال کرنا چاہوں گی، تمہاری گود میں سر رکھ کے رونا چاہوں گی اور تم مجھے منع نہیں کرو گے۔۔۔۔۔ میں تمہارے پیروں کے آب حیات کو اپنے ہر مرض کی دوا بنانا چاہوں گی اور تم مجھے منع نہیں کرو گے۔۔۔۔۔ تم جانتے ہو نا۔۔۔ میں بہت ٹیلنٹڈ ہوں۔۔۔۔ میں اپنا ہر ہنر تمہارے ساتھ شیئر کرنا چاہتی ہوں۔۔۔ میں جب کوئی نقش کینوس پہ اتاروں۔۔۔۔ تو سب سے پہلے تم میرے ہنر کو سراہو ! میں جب کچھ ڈرا کروں۔ سب سے پہلے تم تعریف کرو ! میں جب کوئی غزل کہوں پہلی داد تمہاری ہو ! میں جب کوئی تحریر لکھوں۔۔۔۔۔ تب میرے لفظوں کا پہلا خمار تم پہ ہو ! میں جب قلم سے خطاطی کروں۔۔۔۔۔ اس کے ہر لفظ کا حسن تمہارے فخر کا اثاثہ بن جائے ! میں جب آسمان کے نظاروں کی تصویر کھینچوں ۔۔۔۔۔ سب سے پہلے وہ تمہاری وال پر لگے! میں جب کچھ پکاؤں۔۔۔۔۔۔ تم کچن میں مجھ سے باتیں کرتے ہوئے میری ہانڈی میں اپنی محبت کے ذائقے بھر دینا۔۔۔۔۔!! اور جب میں مہندی لگاؤں ۔۔۔۔۔ سب سے پہلے تم اسے دیکھو، اس میں اپنی محبت کا رنگ، میرے لبوں کی مسکراہٹ اور میری شوخ پن سے لطف اٹھاؤ...!! ہر بارش میں تم، میں، ایک کپ چائے، پکوڑے اور تمہاری باتیں۔۔۔۔۔۔موسم کو اور حسین بنا دیں گی ! تم جانتے ہو نا ۔۔۔۔ مجھے اپنی چھوٹی چھوٹی خوشیاں تمہارے ساتھ بانٹنا اچھا لگتا ہے۔۔۔۔ میں چاہتی ہوں میں تمہیں اپنی زندگی ہر لمحے میں شامل رکھوں۔۔۔۔۔ ہر روز ایک سنیپ تمہیں بھیجوں اور سارا دن نیچر کی فوٹو گرافی کر کے تمہیں بھیجتی رہوں۔ اور تم اسے بلکل ویسے انجوائے کرو جیسے میں کرتی ہو !! تم جانتے ہو نا۔۔۔۔۔ میں بہت رنگین مزاج ہوں۔۔۔۔۔ تم میرے رنگ پھیکے مت پڑنے دینا ! تم جانتے ہو نا ۔۔۔۔ توجہ کی بے حد ضرورت ہے مجھے۔۔۔۔ تو ایسے میں تم مجھے توجہ دو گے۔۔۔۔ ڈانٹ، غصہ، لڑائی، جگڑا، ضد، انا نہیں !!! تم جانتے ہو نا۔۔۔۔۔ مجھے تمہاری بہت ضرورت ہے۔۔۔۔۔ تم مجھے تنہا نہیں کرو گے !! ✨💙👑

Comments