
دعوت و تبلیغ
May 18, 2025 at 10:10 AM
انا للہ وانا الیہ راجعون
آج گلگت بلتستان ضلع دیامیر تھور فتوٹ نالہ میں کراچی سے آۓ ھوۓ تبلیغی جماعت کے ساتھی اللّٰہ کو پیارے ہوگئے
کیا ہی عظیم نصیب ہے اُس شخص کا جیسے اللہ کے راستے میں موت نصیب ہو۔
یہ کوئی عام موت نہیں،
یہ اُس بندے کی زندگی کا سب سے بڑا انعام ہےجس نے اپنا وقت، اپنی جان اور اپنا مال اللہ کے دین کے لیے وقف کر دیا۔
تبلیغ کے سفر میں جان دینا
اس بات کی دلیل ہے کہ وہ بندہ
دنیا کے نہیں، رب کی رضا کے سفر میں تھا۔
ایسے لوگوں کے لیے زمین بھی گواہ بن جاتی ہے،
اور آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔
دعا
یا اللہ!
جس بندے نے تیرا پیغام لے کر نکلنا چاہا،
لوگوں کو تیری طرف بلایا،
اور اسی راہ میں دنیا سے رخصت ہو گیا —
اسے اپنی خاص رحمت سے نواز دے اس کی قبر کو جنت کے نور سے بھر دے، اس کی ہر لغزش کو معاف فرما دے، اور اسے شہداء کے بلند ترین درجے میں جگہ عطا فرما۔
یا اللہ!
ہمیں بھی دین کی خدمت کا شوق عطا فرما،اور جب موت آئے تو تیرے دین کی راہ میں،تیری رضا کی حالت میں آئے۔
آمین یا رب العالمین
https://whatsapp.com/channel/0029VafPE3OEVccRuZA91d2P

❤️
😢
6