
ندائے حق 📚🖊️
June 9, 2025 at 04:03 AM
شاعرِ ختم نبوت سید امین گیلانی اپنی جیل کا واقعہ بیان کرتے ہوۓ کہتے ہیں کہ:
ایک دن جیل کا سپاہی آیا اور مجھ سے کہا کہ آپ کو دفتر میں سپرنٹنڈنٹ صاحب بلا رہے ہیں، میں دفتر میں پہنچا تو دیکھا کہ میری والدہ صاحبہ مع میری اہلیہ اور بیٹے سلمان گیلانی کے (جس کی عمر اس وقت سوا ڈیڑھ سال تھی) بیٹھے ہوۓ ہیں، والدہ محترمہ مجھے دیکھتے ہی اٹھیں اور سینے لگایا، ماتھا چومنے لگیں، حال احوال پوچھا، ان کی آواز گلو گیر تھی، سپرنٹنڈنٹ نے محسوس کر لیا کہ وہ رو رہی ہیں، میرا بھی جی بھر آیا، آنکھوں میں آنسو تیرنے لگے، یہ دیکھ کر سپرنٹنڈنٹ نے کہا "اماں جی! آپ رو رہی ہیں؟ بیٹے سے کہیں (ایک فارم بڑھاتے ہوۓ) کہ اس پر دستخط کر دے تو اسے ساتھ لے جائیں، ابھی معافی ہو جاۓ گی" میں ابھی خود کو سنبھال رہا تھا کہ اسے جواب دے سکوں، والدہ صاحبہ تڑپ کر بولیں، "کیسے دستخط؟ کہاں کی معافی؟ میں ایسے دس بیٹے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت پر قربان کر دوں، میرا رونا شفقت مادری ہے" یہ سن کر سپرنٹنڈنٹ شرمندہ ہو گیا اور میرا سینہ ٹھنڈا ہوگیا-
(تحریک ختم نبوت ۵۳۲/۵۳۳ از مولانا اللہ وسایا)
ختم نبوت زندہ باد
قرة العین زینب ایڈوکیٹ
https://whatsapp.com/channel/0029VadkmQL2phHEM9YIXR3L

❤️
👍
😢
3