Usmania Official
Usmania Official
June 8, 2025 at 12:30 PM
*ایک لمحہ ٹھہر کر…* غــ.زہ کے یاسین کی گزشتہ عیدالاضحیٰ کی چند تصویریں کل دیکھنے کا اتفاق ہوا… 2023 کی عید جس میں قربانی کے دن دوستوں کے ساتھ باربی کیو پارٹی، ہنسی، رونق، اور خوشی کے مناظر تھے۔ اُس وقت تصاویر آپ کے لیے محفوظ نہ کر سکے، ورنہ ضرور آپ سے شیئر کرتے اور اب… دوبارہ مانگنا مناسب نہیں لگا۔ اللّٰہ یاسین پر پر رحم فرمائے، اس کے لیے بہت آسانیاں کرے، اور اُسے بہترین عیدیں پھر سے عطا کرے — اپنے پیاروں کے ساتھ، خوشیوں کے سائے میں۔ آمین *لیکن…اب اس منظر کو ایک اور زاویے سے بھی دیکھیے۔* ہم سب نے بھی، ہر سال کی طرح قربانی کی۔ گوشت سنبھالا، تقسیم کیا، فریج بھری… دعوتیں ہوئیں، ذائقہ بھی لیا، تھکن کا شکوہ بھی کیا۔ `مگر…` `ذرا ایک لمحے کو دل تھام کر سوچیے:` 🔸 اگر یہ ہماری زندگی کی آخری عید ہو؟ 🔸 اگر یہ قربانی، اللہ کی راہ میں ہمارا آخری موقع ہو؟ 🔸 اگر جسے ہم نے بے دلی سے نبھایا، وہی عمل ہماری آخرت کا تعارف بن جائے؟ `تو کیا ہم مطمئن ہوں گے؟` *خدا نہ کرے کہ یہ "آخری بار" ہو… مگر اگر ہو بھی — تو کیا ہمارا رویہ، ہمارا شکر، ہماری نیت… ایسی ہے کہ یہ نعمتیں ہمیشہ کے لیے محفوظ ہو جائیں ❓* > تو آئیے… > صرف قربانی نہ کریں، > دل کو بھی ذبح کریں — انا، غفلت اور ناشکری کے ہاتھوں۔ شکرگزاری کی روشنی میں، ہر لمحے کو سنواریں… تاکہ نعمتیں زوال نہ پائیں، بلکہ ابدی ہو جائیں۔ اللّٰہ ہمیں احساس عطا کرے… اور وہ شعور دے جو نعمتوں کو عارضی نہیں، دائمی بنا دے۔             • •ᑌSᗰᗩᑎIᗩ OᑎᒪIᑎE ᗩᑕᗩᗪEᗰY• https://whatsapp.com/channel/0029VaFUt2M9sBIA4vdi2q3K
❤️ 🤲 😢 😭 🇵🇸 👍 35

Comments