
MDCAT Mentor
May 16, 2025 at 09:16 AM
⭕ *پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق پرائیویٹ کالجز میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی خالی سیٹوں پر داخلے کرنے کے لیے ایم ڈی کیٹ کے پاسنگ مارکس کو عارضی طور پر کم کر دیا گیا ہے۔*
🔹 2024-25 کے سیشن میں خالی سیٹوں پر ایم بی بی ایس کے داخلوں کے لیے ایم ڈی کیٹ کے پاسنگ مارکس 50 فیصد جبکہ بی ڈی ایس میں داخلوں کے لیے پاسنگ مارکس 45 فیصد کر دیے گئے ہیں۔ یہ فیصلہ صرف اس سال کے لیے کیا گیا ہے اور تمام داخلے تین دنوں میں مکمل کرنے ہوں گے۔
🔹پی ایم ڈی سی نے وضاحت کی ہے کہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلے پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں صرف اس صوبے یا ریجن کے طلبہ کے لیے ہوں گے جہاں وہ داخلہ لے رہے ہیں۔ یعنی آپ صرف اپنے صوبے کے ہی کالجز میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ اس نوٹیفکیشن کے بعد سندھ کے تقریباً سبھی پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی طرف سے داخلے کیے جا رہے ہیں، جن میں اپلائی کرنے کی اخری تاریخ 17 مئی ہے۔

❤️
👍
😂
9