Balochistan Today
Balochistan Today
June 1, 2025 at 10:08 AM
مستونگ شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے زخمی شخص جانبر نہ ہوسکا مستونگ ( ویب ڈیسک ) مستونگ کے علاقے کلی شمس آباد میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والے صلاح الدین ولد محمد صالح جان کی بازی ہار گئے۔ سول سوسائٹی کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ہماری بے حسی اور خطرناک روایات کا عکاس ہے۔ شادیاں خوشی کا موقع ہوتی ہیں، مگر غیر ذمہ دارانہ فائرنگ انھیں ماتم میں بدل دیتی ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور سٹی پولیس سے مطالبہ ہے کہ شادیوں میں ہوائی فائرنگ پر مؤثر قانون سازی اور سخت کارروائی کی جائے تاکہ مزید جانیں ضائع نہ ہوں۔ https://x.com/sbalochistant/status/1929115959987519945?t=2C6B-ImkOqr225stHEc1Bw&s=19

Comments