
سبق آموز تحریریں ♥️
June 4, 2025 at 12:15 PM
۔
*انمول جواہرات* 🌼
215 مسلمان بننے کے معنی یہ ہیں کہ قرآن کی روح اپنے اندر جذب کر لی جائے۔
216 قیامت کے دن سب سے پہلے نماز کا سوال ہو گا۔
217 صحابہ کرام رضی اللہ عنہم قیامت تک ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔
218 نورِ نبوت کے لیے صحبتِ صالح نہایت ضروری ہے۔ کم بولنا حکمت، کم کھانا صحت، کم سونا عبادت ہے۔
219 بندگی کے معنی یہ ہیں کہ اپنی رضا و ارادہ کو فنا کر دیا جائے۔
220 دنیا و آخرت کی کامیابی اسوۂ حسنہ پر عمل کرنے میں ہے۔
221 سیرت کے عجائبات کبھی ختم ہونے والے نہیں۔
222 دریا کے پانی اور آنکھ کے پانی میں صرف جذبات کا فرق ہے۔
223 زیادہ ہنسنا موت سے غفلت کی نشانی ہے۔ موت سے زیادہ خوفناک موت کا ڈر ہے۔
224 خوبصورتی ختم ہو جاتی ہے لیکن سیرت قبر تک جاتی ہے۔
225 مجاہدینِ ختمِ نبوت کی عظمت کو سلام۔
226 دین کا ذوق پیدا کرنے کے لیے اہل اللہ کی صحبت لازمی ہے۔
227 فقہ کے بغیر قرآن و حدیث پر عمل ممکن نہیں۔
228 شریعت میں اہلِ خانہ سے حسنِ سلوک کی بڑی تاکید کی گئی ہے۔
229 خاموش رہو یا ایسی بات کہو جو خاموشی سے بہتر ہو۔
230 کامل مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے محفوظ رہیں۔
231 میزان میں سب سے زیادہ وزنی چیز حسنِ اخلاق ہے۔
232 عورت کا دل اس کے دماغ پر حکومت کرتا ہے۔
233 امن چاہتے ہو تو کان اور آنکھ استعمال کرو لیکن زبان بند رکھو۔
234 آدمی پر اپنی اولاد کی دینی تربیت واجب ہے۔
235 سخت گو اور ترش خو آدمی جنت میں نہیں جائے گا۔ (حدیث)
236 سیرتِ طیبہ میں زندگی کے ہر گوشے سے متعلق واضح ہدایات موجود ہیں۔
237 صحبتِ صالح سے لفظی علم، حقیقی علم بن جاتا ہے۔
238 علم اور بصیرت کا مرکز انسان کا دل ہے۔
239 حقیقی علم وہ ہے جس سے انسان حلال و حرام میں فرق کرے۔
240 خوش نصیب انسان وہ ہے جو اپنے نصیب پر خوش رہے۔
241 دل سے کدورت نکال دو اور کسی کا سکون برباد نہ کرو، سکون مل جائے گا۔
242 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی محبت کے بغیر ایمان کامل نہیں۔
243 دل سے جو بات نکلتی ہے اثر رکھتی ہے۔
244 کسی کافر کی بھی غیبت کرنا جائز نہیں۔
245 زندگی کے ہر شعبہ میں سیرتِ رسول ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے۔
246 یا اللہ! ہمیں صحابہ کرام جیسی محبتِ رسول عطا فرما۔
247 ہر شے کا راستہ ہے، اور جنت کا راستہ علم ہے۔
248 نبی کے واسطے کے بغیر کوئی بھی خدا تک نہیں پہنچ سکتا۔
249 حقیقی عقلمند وہی ہے جو اپنی آخرت کی فکر کرے۔
250 مرد اگر عورتوں کی تابعداری کرنے لگیں گے تو ہلاک ہو جائیں گے۔
251 مہمان کے ساتھ خود بھی کھانا کھاؤ اور حد سے زیادہ تکلف نہ کرو۔ (حدیث)
252 عورتوں میں جس کا مہر سب سے ہلکا ہو، وہ سب سے زیادہ برکت والی ہے۔
253 کامیابی کے دو گر: اخلاصِ کامل، اتباعِ کامل۔
254 اصلاحِ قلب کا نسخۂ اکسیر: اصلاحِ نفس اور ذکرِ اللہ ہے۔ انسان نہ فرشتہ ہے، نہ شیطان، بلکہ خیر و شر کا مجموعہ ہے۔
255 دل میں خدا کا خوف نہ ہو تو محض قانون سے جرائم ختم نہیں کیے جا سکتے۔
256 مکاری اور دھوکہ بازی کی سزا دوزخ ہے۔
257 قبر آخرت کی منزلوں میں سے پہلی منزل ہے۔
258 جو مسلمان جمعہ کے دن مر جائے، قبر کے عذاب سے محفوظ رہے گا۔
259 گمنامی کی زندگی ہی میں عافیت چھپی ہوئی ہے۔ (ابی حبیب بدری رحمہ اللہ)
260 جس آدمی کے پاس کتاب ہے، وہ اکیلا نہیں۔
261 اسلام میں سیرت منانا نہیں، اپنانا ہے۔
262 نیک اولاد سے بہتر میراث کوئی نہیں۔
❤️
👍
🌹
✅
❤
😢
🫀
💖
🙏
111