
ڈاکٹر اقبال خان کاکڑ
May 19, 2025 at 01:30 PM
آپ کس طرح اپنی شخصیت کو نکھار سکتے ہیں؟
نفسیات خود کو اور دوسروں کو سمجھنے
کے فن کا نام ہے.
انسانی رویے اور سوچ کو جانیں اور اپنی شخصیت کو دلکش بنائیں۔
1. #مصروف_دکھیں_اہم_بنیں:
فارغ بھی ہوں بھی تو مصروف نظر آئیں۔ لوگ زیادہ متوجہ ہوں گے.
2. #نام_لیں_توجہ_پائیں:
بات شروع کرنے سے پہلے فرد کا نام ضرور لیں۔ آپ کی آواز زیادہ سنی جائے گی.
3. #خاموشی_طاقت_ہے:
کوئی غصہ دلائے تو فوراً جواب نہ دیں۔ خاموش رہیں، انہیں بے بس محسوس ہونے دیں۔
4. #آہستہ_بولیں_کنٹرول_پائیں:
غصے میں چیخنے کے بجائے، سکون سے بات کریں۔ آپ بھی پرسکون رہیں گے اور دوسرے بھی.
5. #مدد_مانگیں_دل_جیتیں:
چھوٹے کاموں میں دوسروں سے مدد لینا انہیں آپ کو زیادہ پسند کرنے لگتا ہے۔ یہ نفسیات کا ایک دلچسپ اثر ہے.
6.#سوچیں_پھر_بولیں:
فوری جواب نہ دیں۔ تھوڑا رکیں، سوچیں، پھر جواب دیں۔ یہ آپ کا اعتماد اور دلچسپی دکھاتا ہے۔
7. #دوسروں_کو_بولنے_دیں:
دوسروں کو بولنے دیں، انہیں محسوس ہونے دیں کہ آپ سن رہے ہیں۔ یقین جانیں، جو سنتا ہے، دل جیت لیتا ہے.
8. #مسکرائیے:
آپ کے اندر کے احساسات آپ کے چہرے سے جھلکتے ہیں۔ غصہ، ناراضگی اور پریشانی سے بچیں، کیونکہ مسکراتے چہرے سب کو اچھے لگتے ہیں۔
❤️
👍
❤
❤🩹
19