سچ جلالپور پیر والہ
                                
                            
                            
                    
                                
                                
                                May 14, 2025 at 05:54 PM
                               
                            
                        
                            کچھ تصویریں شاہکار ہوتی ہیں ۔ سراپا حسن ۔  ان کی مٹھاس  لاشعور میں ایسے اترتی ہے جیسے سورج کی کرن سیپ کے دل میں اترتی ہے۔ 
یہ ابھی ایک ایسی ہی تصویر تھی ۔ پاکستانی فوج دشمن پر میزائل فائر کر نے کی تیاری کر رہی تھی اور کچھ لوگ مزے سے پاس ہی پتھلڑ مار کر بیٹھے تھے۔  کوئی خوف نہیں تھا ، لا خوف علیھم ولا ھم یحزنون ۔ کیا سکینت تھی جو خدا نے ان پر اتاری تھی۔ 
یہ دیہاتیوں کے بیٹھنے کا ایک خاص انداز ہے ، دنیا سے  بے فکرا انداز۔ ہم بھی ایسے ہی کبھی نہر کنارے بیٹھ جایا کرتے تھے کبھی سڑک کے کنارے۔ 
کتنی اپنائیت ہے اس تصویر میں ، جیسے دشمن پر میزائل صرف فوج نے نہیں بلکہ  عوام اور فوج نے مل کر چلائے  ہوں ۔
                        
                    
                    
                    
                        
                        
                                    
                                        
                                            ❤️
                                        
                                    
                                        
                                            👍
                                        
                                    
                                        
                                            😂
                                        
                                    
                                    
                                        27