
•||•💚(اھـــدنــاالــصـراط الـمــســتـقــیـم)🕋🤲
June 5, 2025 at 05:43 AM
🌻 *پاکستان میں آج بروز جمعرات اور کل بروز جمعہ کو سحری کا اختتامی وقت اور نفلی روزوں سے متعلق چند اہم مسائل*.
*🖌 صوبہ سندھ*۔
کراچی 4:15/ حیدر آباد 4:05 / سکھر 3:55/ لاڑکانہ 4:00/ٹنڈو آدم 4:00/ میرپور خاص سندھ 4:05 / شکار پور سندھ 3:55/ جام شورو 4:05
*🖌 صوبہ پنجاب*۔
لاہور 3:20/ فیصل آباد 3:25/پنڈی، اسلام آباد 3:15/ گجرانوالہ 3:15/گجرات 3:15/ جہلم 3:15/ٹیکسلا 3:15/ واہ کینٹ 3:15/جھنگ 3:25/ تلہ گنگ 3:20/میانوالی 3:25/اٹک 3:15/ ملتان 3:35/ مری 3:15/ بہاولپور 3:40/ چینوٹ 3:20/ علی پور پنجاب 3:40/سرگودھا 3:25/ ساہیوال 3:25/ چکوال 3:20/ شیخوپورہ 3:20/ رحیم یار خان 3:45/ کوٹ ادو 3:35/اوکاڑہ 3:25.
*🖌 صوبہ خیبر پختونخواہ*۔
پشاور 3:20/ کوہاٹ 3:20/ کرک 3:25/ لکی مروت 3:25/ بنوں 3:25/مردان 3:15/ بالاکوٹ 3:10/مانسہرہ 3:10/ ایبٹ آباد 3:10.
*🖌 صوبہ بلوچستان*۔
کوئٹہ 3:50/ چمن 3:50/لورالائی 3:45/خضدار 4:05
*🖌 آزاد کشمیر*۔
راولاکوٹ 3:10/ باغ 3:10/ پلندری 3:10/ مظفر آباد 3:10
*🌻 نفلی روزوں سے متعلق چند اہم مسائل*.
1️⃣ ماہ ذی الحجہ کے روزے ہو یا کوئی بھی نفلی روزہ ہو ،اسمیں قضا کی نیّت سے وہ صرف قضا ہی شمار ہوں گے ذی الحجہ کے نفلی روزے نہیں۔
تاہم جب قضا کے علاوہ عشرہ ذی الحجہ کے نفلی روزے رکھنے کی طاقت نہ ہو تو صرف قضا ہی رکھنے کی نیّت کریں نفلی روزے چھوڑ دیں کیونکہ قضا فرض روزوں کا مرتبہ نفلی سے زیادہ ہے.
اللہ تعالی سے قوی امید ہے کہ قضا کی نیّت کرنے سے نفلی کا ثواب بھی خود بخود مل جائیگا۔ البتہ اگر کوئی ذی الحجہ کے نفلی روزے بھی ثواب حاصل کرنے کے لئیے رکھے اور مزید اپنے فرض روزوں کی قضا بھی جدا رکھنا چاہتا ہے تو بہت بہترین اور مزید ثواب کی بات ہے۔
2️⃣ عشرہ ذی الحجہ کے روزے نفلی روزے ہیں فرض یا واجب حکم نہیں لہٰذا اگر مکمل 9 روزے نہیں رکھ سکتے تو جتنی طاقت ہو اتنا ہی رکھ لیں اگر صرف ایک روزہ رکھنے کی طاقت ہو تو پھر عرفہ نو تاریخ کا روزہ رکھ لیں باقی نہ رکھیں.
3️⃣ جس شخص کے ذمہ قضا روزے ہوں تو بہتر یہ ہی ہے کہ وہ قضا روزے پہلے رکھے، اور آئندہ رمضان المبارک سے پہلے پہلے قضا کی کوشش کرے، کیونکہ ان کی ادائیگی ذمہ پر لازم ہے اگر کوئی قضا روزے رکھنے میں سُستی کرے گا اور اسی سُستی اور غفلت کی حالت میں فوت ہو جائے تو اس پر سخت مؤاخذہ بھی ہے، لہذا پہلے قضا روزوں کو ادا کیا جائے کیونکہ ان کی ادائیگی لازم ہے لیکن اس کے باوجود اگر کوئی شخص ان نفلی روزوں کو قضا سے پہلے رکھ لیتا ہے تو نفلی روزے کا مکمل ثواب ملے گا تاہم قضا روزے اسی طرح اس کے ذمے باقی رہیں گے۔ اسے بعد میں رکھنا لَازم ہو گا. اگر گرمی کی شدت کیوجہ سے نہ رکھ سکے تو گرمی کے اختتام پر رکھ لے.
4️⃣ کسی بھی روزے کے لئیے سحری میں کھانا پینا چاہے ایک گلاس پانی ہی کیوں نہ ہو،ثواب اور برکت کا ذریعہ ہے اس سے دن بھر قوت بھی رہتی ہے مگر سحری کرنا روزے کے صحیح ہونے کے لئیے لَازمی شرط نہیں لہذا اگر کسی کو سحری کرنے کا موقع نہیں ملا اور اس نے سحری کئیے بغیر روزہ رکھ لیا تب بھی روزہ صحیح ہو گا کوئی بھی کراہت نہیں ہو گی.
5️⃣ نفلی روزہ بغیر کسی عذر کے توڑنا مناسب نہیں بلکہ یہ ایک نیک عمل کو بلا وجہ ختم یعنی باطل کرنا ہے۔ ہاں اگر کوئی عذر مجبوری ہو تو پھر توڑ دینے کی اجازت ہے۔ تاہم مجبوری اور عذر ہو یا نہ ہو نفلی روزہ توڑنے سے ایک قضا روزہ کرنا لَازم ہوتا ہے البتہ کفارہ لَازم نہیں۔
🍀اللہ تعالی ہم سب کو اپنے روزہ دار محبوب بندوں میں شامل فرمائے۔ آمین.
*🌷مفتی محمد حسن🌷*
(نصیحت و اصلاح واٹساپ گُروپ)
❤️
👍
🙏
😮
78