
•||•💚(اھـــدنــاالــصـراط الـمــســتـقــیـم)🕋🤲
June 5, 2025 at 05:22 PM
سورہ العَلَق آیت نمبر 3
اِقۡرَاۡ وَ رَبُّکَ الۡاَکۡرَمُ ۙ﴿۳﴾
ترجمہ:
پڑھو، اور تمہارا پروردگار سب سے زیادہ کرم والا ہے۔
سورہ العَلَق آیت نمبر 4
الَّذِیۡ عَلَّمَ بِالۡقَلَمِ ۙ﴿۴﴾
ترجمہ:
جس نے قلم سے تعلیم دی۔
سورہ العَلَق آیت نمبر 5
عَلَّمَ الۡاِنۡسَانَ مَا لَمۡ یَعۡلَمۡ ؕ﴿۵﴾
ترجمہ:
انسان کو اس بات کی تعلیم دی جو وہ نہیں جانتا تھا۔ (٢)
تفسیر:
2: اس میں یہ اشارہ ہے کہ اگرچہ تعلیم دینے کا عام طریقہ یہی ہے کہ قلم سے لکھی ہوئی کوئی تحریر پڑھوائی جاتی ہے، لیکن اللہ تعالیٰ اس کے بغیر بھی کسی کو تعلیم دے سکتا ہے، چنانچہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو امی ہونے کے باوجود وہ علوم عطا فرمائے گا جو کتاب سے پڑھنے والوں کے خیال میں بھی نہیں آئے۔
آسان ترجمۂ قرآن مفتی محمد تقی عثمانی

❤️
👍
😢
🙏
110