
🍃🌹مسلم امہ کی پکار🌹🍃
May 14, 2025 at 10:27 AM
کا وقت ہے
اتر پردیش میں 350 سے زائد مساجد، مدارس اور درگاہوں کو غیر قانونی قرار دے کر گرایا گیا یا سیل کر دیا گیا۔ یہ صرف عمارتیں نہیں تھیں، بلکہ ہماری شناخت، ہمارے ایمان، اور ہمارے ماضی کا حصہ تھیں۔ آج اگر یہ سب کچھ ہمارے سامنے ہو رہا ہے تو کیا ہمیں خود سے یہ سوال نہیں کرنا چاہیے کہ ہم کہاں کھڑے ہیں؟
ہم نے اپنی عبادت گاہیں تو بنائیں، مگر اپنے کردار کو سنوارنا بھول گئے۔ ہم نے مدارس بنائے، مگر اپنے بچوں کو زمانے کے چیلنجز کے لیے تیار نہ کیا۔ ہم نے درگاہوں کو سجا دیا، مگر اپنی زندگیوں میں اللہ سے تعلق کمزور کر بیٹھے۔
یہ وقت شکوے شکایتوں کا نہیں، بلکہ خود احتسابی کا ہے۔ اگر ہم نے اب بھی اپنے اعمال، اپنی تعلیم، اپنی سوچ اور اپنی صفوں میں اتحاد پیدا نہ کیا، تو آنے والا وقت اور بھی سخت ہو سکتا ہے۔
بیدار ہو جائیے، قبل اس کے کہ سب کچھ ہاتھ سے نکل جائے۔

😢
3