
I.T Computers&Jobs@lrts Officiall Channel📚📖🖥️💻✏️
June 11, 2025 at 01:36 AM
*ایک دیہاتی کے پچیس سوالات*✍🏻
1۔سوال: میں امیر (مالدار) بننا چاہتا ہوں؟
جواب: قناعت اختیار کرو، امیر ہو جاؤ گے۔
2۔سوال: میں سب سے بڑا عالم بننا چاہتا ہوں؟
جواب: تقویٰ اختیار کرو، عالم بن جاؤ گے۔
3۔سوال: عزت والا بننا چاہتا ہوں؟
جواب: مخلوق کے سامنے ہاتھ پھیلانا بند کر دو، باعزت بن جاؤ گے۔
4۔سوال: اچھا آدمی بننا چاہتا ہوں؟
جواب: لوگوں کو نفع پہنچاؤ۔
5۔سوال: عادل بننا چاہتا ہوں؟
جواب: جسے اپنے لیے اچھا سمجھتے ہو، وہی دوسروں کے لیے پسند کرو۔
6۔سوال: طاقتور بننا چاہتا ہوں؟
جواب: اللہ پر توکل (بھروسہ) کرو۔
7۔سوال: اللہ کے دربار میں خاص درجہ چاہتا ہوں؟
جواب: کثرت سے ذکر کرو۔
8۔سوال: رزق کی کشادگی چاہتا ہوں؟
جواب: ہمیشہ باوضو رہو۔
9۔سوال: دعاؤں کی قبولیت چاہتا ہوں؟
جواب: حرام نہ کھاؤ۔
10۔سوال: ایمان کی تکمیل چاہتا ہوں؟
جواب: اخلاق اچھے کر لو۔
11۔سوال: قیامت کے روز اللہ سے گناہوں سے پاک ہو کر ملنا چاہتا ہوں؟
جواب: جنابت کے بعد فوراً غسل کیا کرو۔
12۔سوال: گناہوں میں کمی چاہتا ہوں؟
جواب: کثرت سے استغفار کرو۔
13۔سوال: قیامت کے روز نور میں اٹھنا چاہتا ہوں؟
جواب: ظلم کرنا چھوڑ دو۔
14۔سوال: میں چاہتا ہوں کہ اللہ مجھ پر رحم کرے؟
جواب: اللہ کے بندوں پر رحم کرو۔
15۔سوال: میں چاہتا ہوں کہ اللہ میری پردہ پوشی کرے؟
جواب: لوگوں کی پردہ پوشی کرو۔
16۔سوال: رسوائی سے بچنا چاہتا ہوں؟
جواب: زنا سے بچو۔
17۔سوال: میں چاہتا ہوں کہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا محبوب بن جاؤں؟
جواب: جو اللہ اور اس کے رسول ﷺ کو محبوب ہو، اسے اپنا محبوب بنا لو۔
18۔سوال: اللہ کا فرمانبردار بننا چاہتا ہوں؟
جواب: اللہ کی ایسی بندگی کرو جیسے تم اسے دیکھ رہے ہو، یا جیسے وہ تمہیں دیکھ رہا ہے۔
19۔سوال: احسان کرنے والا بننا چاہتا ہوں؟
جواب: اللہ کی بندگی اخلاص سے کرو۔
20۔سوال: یا رسول اللہ! وہ کیا چیز ہے جو گناہوں سے معافی دلائے گی؟
جواب: آنسو، عاجزی، اور بیماری۔
21۔سوال: کیا چیز دوزخ کی آگ کو ٹھنڈا کرے گی؟
جواب: فرائض کا اہتمام۔
22۔سوال: اللہ کے غصے کو کیا چیز ٹھنڈا کرے گی؟
جواب: دنیا کی مصیبتوں پر صبر۔
23۔سوال: سب سے بڑی برائی کیا ہے؟
جواب: برے اخلاق، ظلم اور قطع رحمی۔
24۔سوال: سب سے بڑی اچھائی کیا ہے؟
جواب: اچھے اخلاق، تواضع اور صبر۔
25۔سوال: اللہ کے غصے سے بچنا چاہتا ہوں؟
جواب: لوگوں پر غصہ کرنا چھوڑ دو۔
ماخذ: (کنز العمال، مسند احمد)
❤️
👍
10