
Abdullah Umar
May 26, 2025 at 12:01 PM
تجرباتی علم "سائنس" کسی خاص قوم ، مذہب کا نہیں بلکہ انسانی ورثہ ہے جس قوم نے محنت کی اس نے ترقی کی تھذیب بابل سے یونانی تھذیب پھر رومی تھذیب اور پھر ان سے مسلمانوں نے یہ ورثہ اخذ کیا بعد ازاں ازمنہ وسطی میں یہ میراث مغرب نے پھر واپس لینا شروع کی اور صنعتی انقلاب کے بعد اس میدان کے شہسوار بن گئے ۔ اس میدان میں مسلمانوں کی تنزلی کے اسباب میں بہت کچھ لکھا جاچکا ہے ۔ بنیادی سبب عیش کوشی کی زندگی اور محنت سے جی چرانا ، باہمی جنگ وجدال تھا ۔
ہاں یہ فرق ضرور ہے کہ مسلمان سائنس کے میدان میں جب امام وقت تھے اس وقت انسانیت کی تباہی کے لیے مہلک چیزیں نہیں بنائی گئی ، جب سے یہ ورثہ مغرب کے ھاتھ لگا ہے اس نے انسانی اخلاقیات و خیر وشر کا لحاظ کیے بغیر ہر طرح کی ایجادات کیں ۔
❤️
1