عمران خان کا سوشل میڈیا 🤑
عمران خان کا سوشل میڈیا 🤑
June 3, 2025 at 10:28 AM
ثناء یوسف کو کیوں قتل کیا گیا؟ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ فیصل آباد کا رہائشی 22 سالہ عمر میٹرک پاس طالب علم ہے جو سوشل میڈیا پر پروموشن کے ذریعے پیسے کماتا ہے۔ پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ ملزم عمر کا تعلق ایک غریب خاندان سے ہے اور ان کے والد ایک ریٹائر سرکاری ملازم ہیں۔ ملزم ثناء یوسف سے بار بار رابطہ کرتا رہا لیکن ثناء یوسف انکار کرتی رہی۔ اس سے قبل ملزم ثناء یوسف کے گھر آیا لیکن آٹھ گھنٹوں تک انتظار کے باوجود ملاقات نہ ہوسکی۔ 29 مئی کو ثناء کی سالگرہ کے روز بھی ملاقات کی کوشش کی گئی لیکن ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ وقوعہ کے روز ملزم نے ملاقات کی کوشش کی لیکن ناکامی کی صورت میں اس نے گھر میں گھسنے کی منصوبہ بندی بنائی اور پھر یہ وقوعہ پیش آیا۔ آئی جی اسلام آباد کے مطابق ملزم ثناء یوسف سے دوستی کرنا چاہتا تھا جبکہ وہ انکار کرتی رہی۔
😢 😂 😮 🙏 6

Comments