عمران خان کا سوشل میڈیا 🤑
عمران خان کا سوشل میڈیا 🤑
June 10, 2025 at 09:58 AM
عمران خان کی واضح ہدایات تھیں کہ خیبر پختونخوا بجٹ سے قبل علی امین گنڈا پور اور مزمل اسلم ان سے اڈیالہ جیل میں آ کر ملاقات کریں گے اور بھٹ ڈسکس ہو گا ۔ اگر ملاقات کی اجازت نہیں ملے گی تو نہ بجٹ پیش ہو گا اور نہ پاس ہوگا۔ بجٹ کے حوالے سے عمران خان سے کسی قسم کی کوئی مشاورت ابھی تک نہیں کی گئی لیکن حیران کن طور پہ اعلان سامنے آیا ہے کہ پرسوں خیبر پختونخوا اسمبلی میں بجٹ پیش ہونے جا رہا ہے جس پہ ایک گہری خاموشی ہے۔ کچھ لوگ توجہہ دیں کہ بجٹ کے بغیر تو صوبہ نہیں چل سکتا ۔ یقیناَ ایسا ہی ہے اور کیا عمران خان کو اس بات کا پتہ نہیں ہے ؟ مقصد پریشر بنانا تھا تاکہ بجٹ عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں بنے۔ اگر عمران خان سے ملاقاتوں کی اجازت نہیں ملتی اور انھیں قید تمام کا شکار کیا جاتا ہے تو پھر حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کی شرائط کو رد کر کے صوبہ اپنی مرضی کا بجٹ پیش کر دے گا۔ آج سیلمان اکرم راجہ سمیت کسی کو ملاقات کی ابھی تک اجازت نہیں ملی اور نہ ہی خیبر پختونخوا کی معاشی ٹیم نے عمران خان سے مشاورت کی ہے مگر ایسا کیا جلدی آن پڑی کہ باقی صوبوں سے بھی پہلے بجٹ پیش کیے جانے کی تیاری ہے ؟؟؟؟ یقیناً اس میں بھی صوبائی بجٹ پہ آئی ایم ایف کی شرائط عائد ہوں گی جیسے تنخواہوں میں اضافہ وغیرہ وفاقی بجٹ کے مطابق کرنا یا اضافہ کرنے کے بجائے تنخواہوں پہ ٹیکس کم کرنا ، بجلی و گیس پہ سبسڈی نہ دینا ، نئی ملازمتوں پہ پابندی عائد کر کے رائٹ سائزنگ کرنا ، صنعتوں کےلیے مالی مراعات ختم کرنا، گندم خریداری کم کرنا ، کیموں وغیرہ پہ ڈائریکشن ، ٹیکس کولیکشن وغیرہ اگر صوبائی حکومت آئی ایم ایف کی شرائط کو رد کر کے اپنا بجٹ بنائے تو حکومت کو قرضہ نہیں ملے گا اور یوں وہ اس وقت صوبوں سے تعاون چاہتے ہیں۔ اس موقع کا استعمال ہو سکتا ہے مگر اطلاعات کے مطابق تیرہ جون کو ہی سہ پہر تین بجے بجٹ اسمبلی میں پیش ہونے جا رہا ہے۔
😢 🖐 3

Comments