Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit R.A
Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit R.A
May 12, 2025 at 03:24 PM
۱٤ ذوالقعدۃ،١٤٤٦ ھ،سوموار (گزشتہ سوال "سلسلہ نمبر:۱٦،سوال نمبر:٦" کا درست جواب) حضرت ام درداء رضی اللہ تعالی عنہا حضرت اماں عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے پاس آتی جاتی تھیں،ام درداء راوی ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت عبداللہ بن زبیر نے دو بوریوں میں روپے بھر کر حضرت عائشہ کے پاس بھیجے،جو تقریبا ایک لاکھ 80 ہزار درہم تھے۔حضرت عائشہ اسی وقت انہیں تقسیم کرنے کے لیے بیٹھ گئیں،جب شام ہوئی تو ایک درہم بھی باقی نہ تھا،روزے سے تھیں جب شام ہوئی تو خادمہ سے افطاری منگوائی،خادمہ نے روٹی اور زیتون کا تیل لا کر رکھ دیا،ام درداء نے کہا کہ اگر آپ ایک درہم کا گوشت منگا لیتیں تو اچھا ہوتا۔ حضرت عائشہ صدیقہ نے فرمایا اگر یاد دلاتی تو منگا لیتی۔ عروہ کہتے ہیں کہ میں نے دیکھا ہے کہ حضرت عائشہ صدیقہ ستر ستر ہزار درہم تقسیم کر دیتی تھیں اور کُرتی میں پیوند لگا ہوتا تھا۔ (از: سیرتِ مصطفیٰ،مصنفہ مولانا ادریس کاندھلوی رح،ج:۳،ص:٢٨٦،طبع:کتب خانہ مظہری) (درست جواب دینے والے چودہ افراد کے نام) محمد عزیر بنت ریاض احمد ام حسان زوجہ محمد عظیم بنت علی حنفی شہیر احمد بنت عبدالجبار بنت محمد اخت نوشاد ام ابراہیم زوجہ فرحان احمد فضل الرحمٰن ضیاء محمد احمد فاروق محمد حسن معاویہ (تقبلھم اللّٰه تعالیٰ)
❤️ 10

Comments