Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit R.A WhatsApp Channel

Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit R.A

2.1K subscribers

About Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit R.A

یہ *(آن لائن) مدرسہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللّٰه عنہ* کا آفیشل چینل ہے ہمارا منشور: پورے عالم میں 24 گھنٹے جاری علم کا مدرسہ چینل لنک: https://whatsapp.com/channel/0029VafoPsMLdQeabDTvgn1k رابطہ :: +923017573761

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit R.A
Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit R.A
6/15/2025, 3:56:42 PM

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ *آج کی دعاء…#19* آج کی ہجری تاریخ بھی یاد کریں: *١٩ ذُوالْحِجَّة ١٤٤٦هـ* بمطابق: *17/16 جون 2025ء ┇ یومُ الاثنَيْنِ (پیر)* 📢 *حجامہ* کی مسنون تاریخیں جاری ہیں: *17 گزر چکی، آج مغرب سے 19 تاریخ شروع، اور پھر 21 ذُوالْحِجَّة*۔ گرمی کے اثرات سے بچاؤ، جسم کی صفائی، اور صحت کی بہتری کے لیے *حجامہ* کروانا مفید ہے۔ *اس سنت پر عمل کریں، اور دوسروں کو بھی ترغیب دیں۔*

Post image
❤️ 🤲 14
Image
Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit R.A
Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit R.A
6/15/2025, 8:38:08 AM

*سوال:* رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غزوۂ تبوک کے سفر کے دوران، حضرت علی کرم اللہ وجہہ کو مدینہ میں کیوں چھوڑا تھا؟

❤️ 12
Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit R.A
Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit R.A
6/16/2025, 6:48:22 AM

کل کے *سوال* کا درست جواب۔ رسول اللہ ﷺ نے غزوۂ تبوک کے سفر کے دوران، حضرت علیؓ کو مدینہ میں کیوں چھوڑا تھا؟ *درست جواب:* 2️⃣ تاکہ اہلِ مدینہ کی نگہبانی کریں نبی کریم ﷺ نے فرمایا: "کیا تم اس بات پر راضی نہیں ہو کہ تمہاری حیثیت مجھ سے وہی ہو جو حضرت ہارونؑ کی حضرت موسیٰؑ سے تھی؟ مگر میرے بعد کوئی نبی نہیں۔" صحیح بخاری

❤️ 👍 21
Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit R.A
Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit R.A
6/16/2025, 3:11:25 AM

*سلسلہ انعامی سیرت سوالات # ۱۷* جو کے آج دوپہر سے شروع ہو رہا ہے ان شاءاللہ تعالیٰ۔ نوٹ: شرکت کے لیے درج ذیل گروپ جوائن کریں، اور لنک شیئر بھی کریں یا خود *'ایڈ ممبرز'* کے آپشن سے لوگوں کو گروپ میں شامل کریں۔۔ تاکہ *سیرتِ طیبہ کا بھرپور فیض* ہم سب حاصل کر سکیں۔ اگر آپ *استاذ ہیں یا والدین* ہیں تو اپنے سٹوڈنٹس اور بچوں کو لازمی شریک کروائیں، تاکہ ابھی سے *اچھے لٹریچر کے مطالعہ کی عادت* اور *سیرتِ طیبہ کو سمجھنے کا ذوق* پیدا ہو۔۔۔ جزاکم اللہ خیراً *گروپ#1:* https://chat.whatsapp.com/BOZDT0EOexZCgbrnfKMZVg *گروپ#2:* https://chat.whatsapp.com/LeMXkmTPekbHfb6jLA1Ws1 *واٹس ایپ چینل:* https://whatsapp.com/channel/0029VafoPsMLdQeabDTvgn1k

❤️ 👍 9
Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit R.A
Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit R.A
6/14/2025, 9:09:27 AM

_حصہ دوم_ *السباحہ یعنی تیراکی:-* ایک عظیم سنت، بہت سے امراض کا علاج، بہترین ورزش تیراکی کے اس موسم سے فائدہ اُٹھائیں خود کو ایک مضبوط مؤمن بنائیں۔ مزید آپ کو جاننا چاہیے کہ: ✒️ پیارے محبوب آقا مدنیﷺ نے کتنی عمر مبارک میں تیراکی سیکھی۔ ✒️ وہ احادیثِ مبارکہ جن میں لفظِ "السباحہ" یعنی تیراکی آیا ان کی تعداد کتنی ہے۔ اور بھی بہت کچھ مفید جانیے اس لیکچر میں۔ ۔ ۔ https://bit.ly/swimming_lec2 *Subscribe Our Official YouTube Channel for more...* *♡ㅤ ❍ ⎙ㅤ ⌲* *ˡᶦᵏᵉ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ*

❤️ 👍 🤲 15
Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit R.A
Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit R.A
6/16/2025, 6:10:11 AM

18 ذی الحجہ 35 ہجری یومِ شہادت خلیفۂ سوم، جامعِ قرآن، شہیدِ قرآن، سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ آج کا دن تاریخِ اسلام کا وہ غم بھرا دن ہے جب رسول اللہ ﷺ کے محبوب صحابی، تیسرے خلیفہ راشد حضرت سیدنا عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ کو قرآن کریم کی تلاوت کے دوران مظلومانہ شہید کیا گیا۔ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ *ذوالنُّورین* (دو نور والے — آپ ﷺ کی دو صاحبزادیوں کے شوہر) تھے سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ *ذوالبشارتین* (دو بار جنت کی خوشخبری پانے والے) تھے سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ *ذوالبیعتین* (دو بیعتوں میں شرکت کرنے والے، خصوصاً بیعتِ رضوان) تھے اور سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ *ذوالہجرتین* (دو بار ہجرت کرنے والے،، پہلے حبشہ، پھر مدینہ) تھے یہ وہ عظیم ہستی تھے جنہوں نے: قرآن کو جمع فرمایا تاکہ پوری امت ایک مصحف پر متفق رہے، اسلام کو پھیلایا اور وسیع فتوحات کے دروازے کھولے، عدل، حلم اور سخاوت میں بے مثال نمونہ قائم کیا۔ ان کی شہادت صرف ایک فرد کی جان کا نقصان نہ تھی، بلکہ امتِ مسلمہ کی وحدت پر پہلا کاری وار تھا، جس کے تلخ اثرات آج تک محسوس کیے جا سکتے ہیں۔ Follow the Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit R.A channel on WhatsApp: https://whatsapp.com/channel/0029VafoPsMLdQeabDTvgn1k

❤️ 😢 10
Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit R.A
Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit R.A
6/16/2025, 1:52:41 PM

بسم اللّٰه الرحمٰن الرحیم السلام علیکم و رحمة اللّٰه و برکاتهٗ! (انعامی کوئز سلسلہ نمبر : ۱۷،سوال نمبر:۱) متعین کردہ کتاب (سیرتِ مصطفیٰ،مصنفہ:مولانا ادریس کاندھلوی رح)میں مصنف رح نے حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی اولادِ کرام کا ذکر کرتے ہوئے حضرت قاسم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے تذکرہ میں جو لکھا وہ بعینہٖ باحوالہ ذکر کریں۔ نوٹ: کل دوپہر دو بجے سے قبل اپنا جواب بھیجیں۔ جوابی میسج مدرسہ کے اسی نمبر (+923042716650) پر بھیجا کریں، دوسرے نمبر پر آنے والے جوابات کالعدم شمار ہوں گے اور آج کا جواب (سیرتِ مصطفیٰ،مصنفہ: کاندھلوی رح)میں تلاش کریں۔ کتاب پی ڈی ایف میں درکار ہو تو پرسنل میں میسج کر دیں۔ گروپ میں شامل ہونے والے نئے احباب بھی اس انعامی مقابلے کا حصہ بن سکتے ہیں۔ جزاکم اللہ خیراً الداعی الی الخیر: (آن لائن) مدرسہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللّٰه عنہ Join our Whatsapp Group For Daily Quizzes & updates. https://bit.ly/MSZBS-OFFICIAL-2

❤️ 11
Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit R.A
Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit R.A
6/16/2025, 9:55:10 AM

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ *سلسلہ انعامی سیرت سوالات* آج سے شروع ہو رہا ہے ان شاءاللہ تعالیٰ۔ دس دن مسلسل درست جواب دینے والے تین افراد کو بذریعہ قرعہ اندازی انعامات دیے جاتے ہیں۔ انعامات میں کتب یا نقدی کے علاؤہ شاندار گفٹس شامل ہیں۔ *شرکت کے لیے ان ہدایات کو لازمی پڑھ لیں۔* (ہدایات برائے سلسلہ سیرت سوال و جواب) *١:-* کتاب کا مطالعہ کرنے کے بعد جواب خود لکھ کر بھیجا کریں،کسی دوسرے سے کاپی پیسٹ یا چیٹ جی پی ٹی سے ہرگز ہرگز نہ لکھوائیں۔ *٢:-* جواب اردو میں لکھیں،ٹائپ کر کے یا کاغذ پر لکھ کے تصویر بنا کر بھی بھیج سکتے ہیں۔ *٣:-* جوابی میسج کی پہلی سطر میں اپنا نام، شہر اور سوال نمبر لازمی لکھیں۔ (بغیر نام بھیجے قرعہ اندازی میں کیسے شامل ہو سکتے ہیں؟) *٤:-* خواتین اپنے نام کے بجائے اپنے والد یا شوہر وغیرہ کی طرف اپنی نسبت لکھیں۔مثلاً: بنتِ فلاں یا زوجۂ فلاں۔ *٥:-* جواب صرف مدرسہ کے اس نمبر پر بھیجیں۔(03042716650) دوسرے نمبر پر آنے والے جوابات کالعدم شمار ہونگے۔ *٦:-* جوابات بھیجنے کا وقت سوال بھیجنے کے اگلے دن دوپہر 2 بجے تک ہے۔ *٧:-* جواب صرف سوال میں ذکر کردہ کتاب سے اخذ کریں، اور متعلقہ کتاب اوپر دیے گئے نمبر پہ طلب کریں۔ الداعی الی الخیر: *(آن لائن) مدرسہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللّٰه عنہ* نوٹ: شرکت کے لیے درج ذیل گروپ جوائن کریں، اور لنک شیئر بھی کریں یا خود *'ایڈ ممبرز'* کے آپشن سے لوگوں کو گروپ میں شامل کریں۔۔ *گروپ#1:* https://chat.whatsapp.com/BOZDT0EOexZCgbrnfKMZVg *گروپ#2:* https://chat.whatsapp.com/LeMXkmTPekbHfb6jLA1Ws1 *واٹس ایپ چینل:* https://whatsapp.com/channel/0029VafoPsMLdQeabDTvgn1k

❤️ 👍 🫀 14
Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit R.A
Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit R.A
6/15/2025, 8:11:35 AM

*بسم اللہ الرحمٰن الرحیم* *دس روزہ انعامی سلسلۂ ”سیرت سوالات“* الحمدللہ رب العالمین! اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے سیرت النبی (صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم)انعامی سوالات کے *سولہ سلسلے* بحسن و خوبی اپنے اختتام کو پہنچے۔ یاد رہے کہ *ان سلسلوں کا مقصد* محض مسلمانوں کو نبی اکرم صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم اور آپ کے پیارے صحابہ و صحابیات رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کی سیرت سے روشناس کروانا، جوڑنا اور ان کے طرزِ زندگی کو اپنانے کی دعوت دینا ہے۔ الحمدللہ! اب تک ان سلسلوں میں *سینکڑوں افراد* شریک ہوئے لیکن اِن گروپس میں موجود احباب کو اگر دیکھا جائے تو *یہ تعداد بہت کم* ہے۔ کیا ہم میں اس شوق کے لوگ اس قدر کم ہیں، یا پھر ہم ان سلسلوں کو اہمیت نہیں دے رہے؟ *موقع بھی میسر ہے،* کامل و مکمل رہنمائی بھی موجود ہے، اور جواب تلاش کرنا بھی اصل کتاب تک رسائی دے کر آپ کے لیے آسان اور مستند بنا دیا گیا ہے۔ *(اب بس آپ کے روزانہ کے پانچ سے دس منٹ سوال حل کرنے میں صرف ہونے ہیں)۔* پھر بھی ہم اگر ان سلسلوں سے فائدہ نہ اٹھائیں تو یہ بڑی محرومی کی بات ہے۔ *آج بروز اتوار سے `سلسلہ نمبر : ۱۷ (سترہ)` کا آغاز ہو رہا ہے۔ان شاءاللہ تعالیٰ* آپ تمام احباب سے گزارش ہے کہ خود ان مبارک سلسلوں میں شریک ہوں،اور اپنے پیاروں کو بھی دعوت دیں۔ *اللہ تعالیٰ ہمیں نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی ہر ہر ادا سے عشق اور اسے اپنانے کی توفیق نصیب فرمائیں۔* آمین بجاہ النبی الکریم *(آن لائن) مدرسہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللّٰه عنہ* نوٹ: شرکت کے لیے درج ذیل گروپ جوائن کریں، اور لنک شیئر بھی کریں یا خود اپنوں کو *'ایڈ ممبرز'* کے آپشن سے شامل فرمائیں۔۔ *گروپ#1:* https://chat.whatsapp.com/BOZDT0EOexZCgbrnfKMZVg *گروپ#2:* https://chat.whatsapp.com/LeMXkmTPekbHfb6jLA1Ws1 *واٹس ایپ چینل:* https://whatsapp.com/channel/0029VafoPsMLdQeabDTvgn1k

❤️ 🫀 10
Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit R.A
Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit R.A
6/13/2025, 3:55:56 PM

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ *آج کی دعاء…#18* آج کی ہجری تاریخ بھی یاد کریں: *١٧ ذُوالْحِجَّة ١٤٤٦هـ* بمطابق: *14/13 جون 2025ء ┇ یومُ السَّبْتِ (ہفتہ)* *یاد دہانی* 📢 آج مغرب سے *حجامہ* کی مسنون تاریخیں شروع ہیں۔ خوب فائدہ اُٹھائیں، گرمی کے نقصانات سے بچاؤ، گوشت کے فوائد حاصل کرنے اور اس کے مضرات سے بچنے کے لیے حجامہ انتہائی مفید اور راحت بخش ہو گا ان شاءاللہ تعالیٰ۔

Post image
❤️ 👍 💫 🤲 20
Image
Link copied to clipboard!