Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit R.A
Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit R.A
May 13, 2025 at 06:46 PM
۱۵ ذوالقعدۃ،١٤٤٦ ھ،منگل بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم (گزشتہ سوال "سلسلہ نمبر:۱٦،سوال نمبر:۷" کا درست جواب) `مدینہ منورہ میں اسلام کی ابتدا سن 11 نبوی` ............ جب موسم حج کا آیا تو خزرج کے کچھ لوگ مکہ آئے۔یہ نبوت کا گیارھواں سال تھا۔آنحضرت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے پاس تشریف لے گئے اور اسلام کی دعوت دی اور قرآن پاک کی ان پر تلاوت کی۔ ان لوگوں نے آپ کو دیکھتے ہی پہچان لیا اور آپس میں ایک دوسرے سے مخاطب ہو کر کہنے لگے: واللہ یہ وہی نبی ہیں جن کا یہود ذکر کیا کرتے ہیں۔ دیکھو کہیں ایسا نہ ہو کہ اس فضیلت اور سعادت میں یہود ہم سے سبقت کر جائیں اور اسی مجلس میں اٹھنے سے پہلے اسلام لے آئے اور آپ سے یہ عرض کیا کہ یا رسول اللہ ہم تو آپ پر ایمان لے آئے یہود سے ہمارا اکثر جھگڑا ہوتا رہتا ہے۔ اگر آپ اجازت دیں تو واپس ہو کر ان کو بھی اسلام کی دعوت دیں اگر وہ بھی دعوت کو قبول کرلیں اور اس صورت میں ہم اور وہ متفق ہو جائیں تو پھر آپ سے زیادہ کوئی عزیز نہ ہوگا یہ ایمان لانے والے قبیلہ خزرج کے چھ آدمی تھے جن کے نام حسب ذیل ہیں: ۱)اسعد بن زرارہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ۲)عوف بن الحارث رضی اللہ تعالیٰ عنہ ۳) رافع بن مالک بن عجلان رضی اللہ تعالیٰ عنہ ٤)قطبہ بن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ٥) عقبہ بن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ٦)جابر بن عبداللہ بن رَباب رضی اللہ تعالیٰ عنہ۔ اور بعض علمائے سِیَر نے بجائے حضرت جابر کے حضرت عبادۃ بن صامت رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا نام ذکر کیا ہے۔ یہ چھ حضرات آپ سے رخصت ہو کر مدینہ منورہ پہنچے۔ جس مجلس میں بیٹھتے وہیں آپ کا ذکر کرتے۔ نوبت یہاں تک پہنچی کہ مدینہ کا کوئی گھر اور کوئی مجلس آپ کے ذکر سے خالی نہ رہی۔ (از: سیرتِ مصطفیٰ،مصنفہ کاندھلوی رح،ج:۱،ص:۳۲۰،۳۱۹،طبع:کتب خانہ مظہری) (گزشتہ سوال کا درست جواب دینے والے چودہ افراد کے نام) بنت محمد اسماعیل بنت ریاض زوجہ محمد عظیم شہیر احمد بنت علی حنفی بنت عبد الجبار فضل الرحمٰن ضیاء محمد احمد فاروق اخت نوشاد محمد حسن معاویہ اخت عمر زوجہ فرحان احمد محمد عزیر زوجۂ طارق جاوید (تقبَّلھم اللّٰه تعالیٰ)
❤️ 1⃣ 👍 12

Comments