QOMINEWS OFFICIAL
QOMINEWS OFFICIAL
June 9, 2025 at 08:07 PM
*عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران خیبرپختونخوا میں 55 افراد جاں بحق ہوئے، ریسکیو 1122* عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران خیبرپختونخوا میں مختلف واقعات میں 55 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو 1122 نے بتایا کہ یہ اموات ٹریفک حادثات، آتش زدگی کے واقعات، ڈوبنے ، اور فائرنگ سے متعلق کیسز سمیت مختلف واقعات کا نتیجہ تھیں، ان واقعات میں زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ مردان میں 14 اموات، پشاور میں 13، ہری پور میں 6، نوشہرہ، ہنگو اور کرم میں 3، 3 اور ڈیرہ اسماعیل خان، ایبٹ آباد، بنوں، بونیر اور بٹگرام میں ایک، ایک فرد جاں بحق ہوا۔ ریسکیو 1122 کے ڈائریکٹر جنرل شاہ فہد کے مطابق، رپورٹ کیے گئے واقعات میں سے 1400 طبی ایمرجنسیاں تھیں، 349 سڑک کے ٹریفک حادثات، 112 آگ سے متعلق واقعات، 82 ریکوری آپریشنز، 50 جرم سے متعلق ایمرجنسیاں اور چھ ڈوبنے کے واقعات تھے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صرف پشاور میں 418 واقعات میں 431 مریضوں کو بحفاظت طبی سہولیات میں منتقل کیا گیا، ان واقعات میں 43 ٹریفک حادثات، 338 طبی ایمرجنسیاں، 20 آتش زدگی کے واقعات، آٹھ فائرنگ سے ہونےو الے زخمی، اور 11 ریکوری آپریشنز شامل تھے۔
Image from QOMINEWS OFFICIAL: *عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران خیبرپختونخوا میں 55 افراد جاں بحق ہوئے...
😢 😮 🤲 ❤️ 💔 🕋 🙏 32

Comments