
QOMINEWS OFFICIAL
June 10, 2025 at 04:48 PM
*ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کا چالان بنانے اور پولیس کی مدد کیلئے 2 رکنی پراسیکیوشن ٹیم مقرر*
*’خود کو خاموش نہ ہونے دو‘ آصفہ بھٹو کی ثنا یوسف کے قتل کی شدید مذمت*
حکومت نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کیس کا چالان بنانے اور پولیس کی مدد کے لیے 2 رکنی پراسیکیوشن ٹیم مقرر کردی۔
پراسیکیوشن کی 2 رکنی ٹیم میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر عدنان علی اور راجہ نوید کیانی شامل ہیں، ٹیم کیس کی تحقیقات میں تفتیشی افسر کی معاونت کرے گی۔
ثنا یوسف کے قتل کیس کے چالان کی تیاری کی بھی اسکروٹنی کی جائے گی، پراسیکیوٹرز کی ٹیم کی تعیناتی کا مقصد کیس کے چالان کو مضبوط بنانا ہے، تاکہ ملزم کو ٹرائل کورٹ سے سخت سے سخت سزا دلوائی جاسکے۔
دوسری جانب پاکستان کی خاتون اول اور رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں سوشل میڈیا کی کم عمر اسٹار ثنا یوسف کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے, ثنا کو گزشتہ ہفتے اس کی 17 ویں سالگرہ سے ایک دن پہلے اسلام آباد میں قتل کر دیا گیا تھا۔
آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ افسوس ناک واقعہ لڑکیوں کو خاموش کرنے یا ان کے خوابوں کی تعبیر سے روکنے کا سبب نہیں بننا چاہیے۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaDEkW047Xe8IUIpit1J
👍
😡
🖐
😂
❤️
✖
👣
😢
🤚
21