
JUI Media Cell
June 11, 2025 at 03:13 AM
#ایشیا__کا___عظیم__علمی___شخصیت
#علامہ__شمس__الحق_____افغانی__رح
#ولادت
آپ 17 رمضان المبارک 1318ھ
بمطابق 1900ء کو چارسدہ پشاور میں پیدا ہوئے۔
#تعلیم
ابتدائی تعلیم اپنے والد سے حاصل کی۔
1909ء میں ایک پرائمری اسکول میں داخلہ لیا
اور 1913ء میں فارغ ہوئے۔
پھر خیبر پختونخوا و افغانستان کے
مختلف علماء سے فنون کی کتابیں پڑھیں۔
#اعلیٰ____تعلیم
1920ء اعلیٰ تعلیم کے لیے دارالعلوم دیوبند میں داخلہ لیا اور 1921ء میں دورہ حدیث کی تکمیل کی۔
علم طب کی تکمیل بھی دار العلوم میں کی۔
#مشہور______اساتذہ
آپ کے اساتذہ میں مشہور عالم دین
علامہ انور شاہ کشمیری،
علامہ شبیر احمد عثمانی،
سید اصغر حسین،
مولانا رسول خان ہزاروی وغیرہ شامل ہیں۔
#تدریس
1923ء میں مدرسہ مظہرالعلوم کراچی میں
صدر مدرس مقرر ہوئے۔
1924ء میں مدرسہ ارشادالعلوم لاذکانہ سندھ میں
صدر مدرس رہے۔
1948ء کو مدرسہ قاسم العلوم لاہور میں
بطور صدر مدرس تدریسی خدمات انجام دیں۔
1932ء کو دارالفیوض سندھ میں
صدر مدرس مقرر ہوئے۔
1932ء تا 1939ء تک دارالعلوم دیوبند میں
درجہ علیا کے استاد اور شیخ التفسیر رہے۔
1944ء میں جامعہ ڈابھیل کے مدرس اعلٰ رہے۔
1963ء میں جامعہ اسلامیہ بہاولپور میں
شیخ التفسیر کے منصب پر فائز ہوئے
اور تقریبا 12 سال تک تدریسی
خدمات انجام دیتے رہے۔
#بیعت____و____اجازت
آپ اشرف علی تھانویؒ سے بیعت ہیں
اور مفتی محمد امرتسری
ؒ اور حضرت خلیفہ غلام محمد دین پوریؒ کے
خلیفہ مجاز ہیں۔
#تصانیف
آپ نے بہت سی کتابیں تالیف کیں
جن میں علوم القرآن،
سوشلزم اور اسلام،
معین القضاۃ و المفتیین (عربی)،
شرح ضابطہ دیوانی،
عالمی مشکلات اور ان کا قرآنی حل،
تصوف اور تعمیر کردار،
اسلامی جہاد،
کمیونزم اور اسلام،
احکام القرآن،
مفردات القرآن
اور مشکلات القرآن
وغیرہ قابل ذکر ہیں۔
#اہم______کارنامے
دار العلوم دیوبندکی طرف سے شہردھانند کے
فتنہ ارتداد اور شدمی تحریک کی
روک تھام کے لیے جو 50 مبلغین بھیجے تھے
ان کے قائد آپ تھے۔
آپ کی تبلیغی کوششیں رنگ لائیں،
مسلمانوں کو ارتداد سے بچایا گیا
اور بے شمار ہندو بگوش اسلام ہوئے۔
جدید تعلیم یافتہ طبقے میں بھی
آپ نے دعوت و ارشاد کا بہت کام کیا۔
#سلسلہ______شیوخ
حضرت شیخ مولاناشمس الحق افغانی
حضرت خلیفہ غلام محمد دین پوریؒ
حضرت شیخ حافظ محمد صدیقؒ بھر چونڈی شریف
حضرت شیخ شاہ حسن جیلانیؒ سوئ شریف
حضرت شیخ سید محمد راشد کاظمیؒ پیر جو گوٹھ
حضرت شیخ سید محمد بقاء کاطمیؒ پیر جو گوٹھ
حضرت شیخ سید عبدالقادر آخرین گیلانیؒ
حضرت شیخ سید حامد محمد شمس الدین صالح گیلانی اچویؒ
حضرت شیخ سید حامد گنج بخش ثانی گیلانی اچویؒ
حضرت شیخ سید حامد محمد شمس الدین ثالث گیلانی اچویؒ
حضرت شیخ سید عبد القادر رابع گیلانی اچویؒ
حضرت شیخ سید شمس الدین ثانی گیلانی اچویؒ
حضرت شیخ سید عبدالقادر ثالث گیلانی اچویؒ
حضرت شیخ سید حامد گنج بخش کلاں گیلانی اچویؒ
حضرت شیخ سید عبد الرزاق گیلانی اچویؒ
حضرت شیخ سید عبدالقادر ثانی گیلانی اچویؒ
حضرت شیخ سید ابو عبد اللہ محمد غوث گیلانی اچویؒ
حضرت شیخ سید ابو محمد شمس الدین محمد گیلانی جلیؒ
حضرت شیخ سید ابو محمد سراج الدین شاہ میر جلیؒ
حضرت شیخ ابو الحسن ضیاء الدین علی گیلانیؒ
حضرت شیخ سید ابو البرکات محیی الدینؒ مسعود گیلانی
حضرت شیخ سید ابوالعباس حمید الدین احمد گیلانیؒ
حضرت شیخ سید صفی الدین صوفی گیلانیؒ
حضرت شیخ سید سیف اللہ عبد الوہاب بغدادیؒ
حضرت شیخ عبد القادر جیلانیؒ
حضرت شیخ قاضی ابو سعید محمد مبارک مخزومیؒ
حضرت شیخ ابو الحسن علی هنکاریؒ
حضرت شیخ محمد ابو الفرح طرطوسیؒ
حضرت شیخ عبد الواحد تمیمیؒ
حضرت شیخ ابوبکر شبلیؒ
سید الطائفه حضرت شیخ جنید بغدادیؒ
#وفات
آپ نے 16 اگست 1983ء کو رحلت فرمائی۔

❤️
👍
7