❤️مسلم امہ اور عصر حاضر❤️
❤️مسلم امہ اور عصر حاضر❤️
June 3, 2025 at 02:04 PM
*قربانی کی کھالیں مجلس تحفظ ختم نبوت کو دیں* *امیر شریعت سید عطاء الله شاہ بخاری* صدر وبانی مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا مجاہد الحسینیؒ نے پاکستان بننے کے بعد ایک اخبار ’’نوائے پاکستان‘‘ شروع کیا تھا۔ جو کہ امیر شریعت سید عطاء الله شاہ بخاریؒ کی سرپرستی میں تھا۔ 1949ء کے بعد کے نوائے پاکستان میں عید قربان کے موقع پر صدر مجلس حضرت امیر شریعتؒ کی طرف سے اس اخبار میں مجلس تحفظ ختم نبوت کے ساتھ تعاون کے اشتہار شائع ہوتے رہے۔ کوئی اشتہار پورے صفحہ پر ہے تو کوئی آدھے صفحے پر ،ان میں سے ایک اشتہار آپ کے سامنے ہے۔ جس میں مجلس کے کام کی نوعیت مختصراً اور ساتھ ساتھ مجلس کے عزائم نمایاں ہیں۔ اشتہار کے آخر میں دو نام ( امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاریؒ صدر مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان)اور (مولانا محمد علی جالندھریؒ ناظم اعلیٰ مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان) موجود ہیں۔ الحمدللہ حضرت امیر شریعت کے تبرکات میں مزید ایک تبرک کا اضافہ ہوا ہے۔ پہلے ایک اخباری بیان بھی نذر قارئین کیا جاچکا ہے جس میں حضرت ایک اخبار کی خبر کی تردید کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ اب میں مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان جماعت کو سنبھالے بیٹھا ہوں جس کے ناظم مولانا محمد علی جالندھری ہیں۔ اسی طرح اور بھی کئی تبرکات ہیں مثلا علماء کرام جو مجلس تحفظ ختم نبوت میں خدمات سرانجام دیتے تھے جب انہوں نے ذاتی مصروفیات کی بنا پر اپنے اپنے استعفیٰ بھجوائے تو حضرت امیر شریعتؒ نے ان استعفوں کو منظور فرما کر ان پر دستخط فرمائے ۔ اسی طرح اسی اخبار کے سرورق پر حضرت امیر شریعتؒ کی طرف سے مسلمانان عالم سے اپنے لیے اور مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان کے لیے دعاؤں کی درخواست کا شذرہ بھی موجود ہے۔ اس عید قربان کے موقع پر آپ سے درخواست کی جاتی ہے کہ اپنے قربانی کے جانوروں کی کھالیں مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان کو دے کر عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ میں اپنا حصہ شامل فرمائیں۔ *عتیق الرحمن سیف* *دفتر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ملتان*

Comments