❤️مسلم امہ اور عصر حاضر❤️
❤️مسلم امہ اور عصر حاضر❤️
June 9, 2025 at 05:01 PM
*اقوال برائے عمل* ▪️حسن بصری رحمہ اللّٰہ فرماتے ہیں: ‏اگلے زمانے میں آدمی علم کی طلب وجستجو میں لگتا اور کچھ ہی مدت گزرتی کہ علم کا اثر اس کی نماز، اس کے خشوع، اس کی گفت گو اور اس کے انداز و اطوار میں جھلکنے لگتا! ((كتاب الزهد لأحمد بن حنبل)) ▪️امام فریابی رحمه الله بیان کرتے ہیں: میں مزدلفہ میں رات کو جاگ رہا تھا، کیا دیکھتا ہوں کہ ایک خاتون نماز پڑھ رہی ہے، اور اس کے پاس اس کا بوڑھا خاوند مناجات کرتے ہوئے کہہ رہا ہے:”مولا!... ہم نے دنیا والوں کو دیکھا ہے کہ جب غلام ان کی خدمت کرتے کرتے بوڑھا ہو جاتا ہے تو وہ اسے آزاد کر دیتے ہیں۔ ہم بھی تیری بندگی کرتے کرتے بوڑھے ہو چلے ہیں، ہمیں بھی آگ سے آزاد کر دے۔“ ((مثير الغرام الساكن إلى أشراف الأماكن لابن الجوزي : ٢٠٣)) ▪️ابنِ جوزی رحمه الله فرماتے ہیں: دنیا کا میلہ تو مصیبتوں کے لیے سجایا گیا ہے، اس لیے عقل مند کو ہمیشہ اپنے اندر صبر کو بسا لینا چاہیے۔ ((صيد الخاطر ص٣٩٣))

Comments