
❤️مسلم امہ اور عصر حاضر❤️
June 10, 2025 at 12:56 PM
⭕ *پریس ریلیز نمبر (866) — جاری کردہ: سرکاری میڈیا دفتر*
⛔ *صحافیوں کی شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 227 ہوگئی صحافی مؤمن ابو العوف کی شہادت کی تصدیق*
غزہ پر جاری *نسلی کشی کی جنگ* کے آغاز سے اب تک *شہید صحافیوں کی تعداد 227* تک پہنچ گئی ہے، تازہ ترین شہید: *صحافی مؤمن محمد ابو العوف* جو مختلف میڈیا اداروں کے ساتھ بطور فوٹوگرافر کام کر رہے تھے۔ وہ ایک *انسانی امدادی مشن* کے دوران مشرقی غزہ میں *تین میڈیکل ورکرز* کے ساتھ شہید ہو گئے۔ *سرکاری میڈیا دفتر* صہیونی قابض کی جانب سےفلسطینی صحافیوں کو *منظم طریقے سے نشانہ بنانے، قتل کرنے اور خاموش کر دینے* کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔
ہم عالمی صحافتی اداروں، *انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس*، *عرب صحافیوں کی یونین* اور دنیا بھر کی صحافتی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان منظم جرائم کے خلاف آواز بلند کریں۔
ہم "اسرائیلی" قابض، *امریکی حکومت*، اور ان ممالک کو جنہوں نے اس نسل کشی میں حصہ لیا جیسے *برطانیہ، جرمنی، اور فرانس* مکمل طور پر *ذمہ دار* ٹھہراتے ہیں۔
ہم بین الاقوامی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور میڈیا سے وابستہ عالمی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ:
▪️ ان جنگی جرائم کی *کھل کر مذمت کریں*
▪️ اسرائیلی جرائم کو *بین الاقوامی عدالتوں* میں لے جائیں
▪️ صحافیوں کے تحفظ اور *نسل کشی روکنے* کے لیے عملی اقدامات کریںہم شہید صحافیوں کے لیے اللہ تعالیٰ سے *رحمت، مغفرت اور جنت الفردوس* کی دعا کرتے ہیں، اور ان کے اہلِ خانہ و پوری فلسطینی صحافتی برادری کے لیے *صبر و استقامت* کی تمنا کرتے ہیں۔
زخمی صحافیوں کے لیے ہم *جلد صحتیابی* کی دعا کرتے ہیں۔
✍ *سرکاری میڈیا دفتر*
📍 *غزہ، فلسطین*
📆 *منگل، 10 جون 2025ء*