
AlHuda International
June 2, 2025 at 10:24 AM
بسم الله الرحمٰن الرحيم
السلام علیکم ورحمة اللہ و بركاته
*فقہی سوال و جواب برائے قربانی*
❓سوال:
ایک خاتون دبئی میں رہائش پذیر ہے جبکہ قربانی پاکستان میں کریں گی پاکستان میں عید دبئی سے اگلے دن ہو گی۔ انکا سوال ہے کہ وہ اپنی عید نماز کے بعد بال اور ناخن کاٹ سکتی ہیں جبکہ انکی طرف سے قربانی پاکستان میں انکی عید سے اگلے دن ہوگی؟
جواب:
ان خاتون کو اپنی قربانی کا انتظار کرنا چاہیے اور جب قربانی ہوجائے تب اپنے بال و ناخن کاٹنا چاہیے.
❓سوال:
ایک خاتون حاملہ ہیں اور دو مہینے کے بعد ان کی ڈلیوری کا وقت ہے، سوال یہ ہے کہ جو بچہ ماں کے پیٹ میں ہے اس کی طرف سے بھی قربانی دینا چاہ رہیں ہیں, کیا اس طرح قربانی دے سکتے ہیں، یا گائے میں الگ سے اس بچہ کے لئے حصہ لے سکتے ہیں؟
جواب:
قربانی تو مستطیع کی طرف سے ہوتی ہے جبکہ بچہ ابھی پیدا بھی نہیں ہوا ہے استطاعت تو دور کی بات ہے اس لیے اس جنین کی طرف سے قربانی دینے کی ضرورت نہیں ہے. اس بہن کو مشورہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مال کی فراوانی دی ہے تو عشرہ ذوالحجہ میں صدقہ کریں ، بہت افضل عمل ہے اور وقت پر بچے کا مسنون طریقہ سے عقیقہ کریں، یہ ان کے حق میں بہتر ہے.
❓سوال:
دو سوال جو قربانی سے متعلق ہیں
۱: قربانی کے جانور کے ہر بال کے بدلے ایک نیکی ہے
۲: قربانی کا جانور پل صراط سے لے جائے گا
کیا یہ دونوں صحیح حدیث سے ثابت ہیں، وضاحت فرما دیں
جواب:
ان دونوں سوالات کے جوابات
ہیں کہ قربانی کے جانور کی فضیلت میں متعدد احادیث آئی ہیں مگر کوئی بھی حدیث صحیح نہیں ہے، ساری ضعیف ہیں.
❓سوال:
قربانی کا گوشت کتنے دنوں تک رکھ کر کھا سکتے ہیں۔
جواب:
جتنے دن آپ رکھ سکتے ہیں، سال، دو سال کوئی مسئلہ نہیں۔ قربانی میں اصل یہ ہے کہ خود بھی کھائیں اور دوسروں کو بھی
کھلائیں.
مقبول احمد سلفی
https://whatsapp.com/channel/0029VaCWIUF6BIEcnlj0sz1q/1382

❤️
👍
🌸
🌹
48