AlHuda International
AlHuda International
June 4, 2025 at 09:20 AM
بسم الله الرحمٰن الرحيم 🔸 *اللہ کی رضا اور جنت پانے کا دن* 🔹 وأما وقوفك بعرفة فإن الله عز وجل يقول لملائكته يا ملائكتي ما جاء بعبادي قالوا جاؤوا يلتمسون رضوانك والجنة فيقول الله عز وجل فإني أشهد نفسي وخلقي أني قد غفرت لهم ولو كانت ذنوبهم عدد أيام الدهر وعدد رمل عالج [صحیح الترغیب والترهیب : 1112] اور تمہارا عرفات میں وقوف کرنا تو اللہ عزوجل فرشتوں سے فرماتا ہے: اے میرے فرشتو! میرے بندے کس لیے آئے ہیں؟ وہ کہتے ہیں کہ وہ تیری رضامندی اور جنت طلب کرنے آئے ہیں۔ پھر اللہ عزوجل فرماتا ہے: میں اپنے نفس اور اپنی مخلوقات کو گواہ کرتا ہوں کہ میں نے ان کو بخش دیا ہے اگرچہ ان کے گناہ زمانے کے دنوں کی گنتی کے برابر ہوں یا باریک ریت کے ذروں کے برابر ہی ہوں۔ 🔸 *حاجیوں کی اور ان کی بخشش کا دن جن کی حاجی سفارش کریں* 🔹 أما وقوفك عشية عرفة فإن الله يهبط إلى سماء الدنيا فيباهي بكم الملائكة يقول عبادي جاؤوني شعثا من كل فج عميق يرجون جنتي فلو كانت ذنوبكم كعدد الرمل أو كقطر المطر أو كزبد البحر لغفرتها أفيضوا عبادي مغفورا لكم ولمن شفعتم له [صحيح الترغيب والترهيب: 1112] نبی کریم ﷺ نے فرمایا: تمہارا دوپہر کے بعد عرفات میں کھڑے ہونا تو اللہ تعالی آسمان دنیا پر نازل ہوتا ہے اور فرشتوں سے تم پر فخر کرتا ہے، فرماتا ہے کہ میرے بندے میرے پاس کھلے اور گہرے راستے سے پراگندہ حالت میں آئے، جو میری جنت کے امیدوار ہیں ، پس اگر تمہارے گناہ ریت کے ذروں یا بارش کے قطروں یا سمندر کے جھاگ کے برابر بھی ہوں تو میں انہیں بخش دوں گا، میرے بندو، لوٹ جاؤ تم بخشے بخشائے ہواور ان کی بھی مغفرت ہے جن کی تم نے سفارش کی۔ https://whatsapp.com/channel/0029VaCWIUF6BIEcnlj0sz1q/1378
Image from AlHuda International: بسم الله الرحمٰن الرحيم  🔸 *اللہ کی رضا اور جنت پانے کا دن*  🔹 وأما ...
❤️ 👍 🤲 18

Comments