AlHuda International
AlHuda International
June 7, 2025 at 04:14 AM
🕋 ایامِ تشریق کی عظمت ذکر، عبادات اور غور و فکر کے دن 🔸 اللہ کا ذکر 🤲 • ✅ ایامِ تشریق (11، 12، 13 ذو الحجہ) میں اللہ کو خوب یاد کریں • 📣 ہر فرض نماز کے بعد بلند آواز سے تکبیرات پڑھیں: اللّٰه أَكْبَر، اللّٰه أَكْبَر، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰه، اللّٰه أَكْبَر، اللّٰه أَكْبَر، وَلِلّٰهِ الْحَمْد • 🌹خواتین بھی تکبیرات پڑھیں • 🔁 خود بھی پڑھیں اور دوسروں کو بھی یاد دہانی کروائیں 🎯 رمی (کنکریاں مارنا) 🪨 • 🕒 روزانہ زوال کے بعد تینوں جمرات کو ترتیب سے کنکریاں ماریں: 1️⃣ جمرہ اولیٰ 2️⃣ جمرہ وسطیٰ 3️⃣ جمرہ عقبہ • 🤲🏻 اولیٰ اور وسطیٰ کے بعد قبلہ رخ ہو کر ہاتھ اٹھا کر لمبی دعا کریں • 🚫 عقبہ کے بعد دعا نہ کریں • ⏳ 12 ذو الحجہ کو سورج غروب ہونے سے پہلے منیٰ سے روانگی جائز ہے • 🌙 اگر سورج غروب ہو جائے تو رات منیٰ میں گزاریں اور 13 کو رمی کریں 🕌 روحانی عبادات 🌙 • 🏕️ منیٰ میں جماعت سے نماز پڑھیں اور قصر کریں • 🕌 اگر ممکن ہو تو مسجد خیف میں نماز پڑھیں، ورنہ خیمے میں • 🌌 تہجد، نوافل، قرآن کی تلاوت، اذکار اور دعاؤں کا اہتمام کریں • 🕋 موقع ملے تو مکہ میں نفلی طواف کریں 🤝 اچھا اخلاق اپنایئں🌸 • 💪 تھکاوٹ کے باوجود عبادت میں رغبت رکھیں • 🤐 لڑائی، جھگڑے اور بحث و مباحثے سے پرہیز کریں • دوسروں کے تکلیف دہ رویے پر صبر کریں • 🍽 کھانے میں عیب نہ نکالیں • 🕋 حج کا موقع ملنے پر شکر گزار رہیں • 🚫 منیٰ کے انتظامات پر شکایت نہ کریں • ❤️ دوسروں کو فائدہ پہنچائیں • ⏳ وقت کو ذکر و اذکار اور اچھی باتوں میں گزاریں • 🗣 دنیاوی اور غیر ضروری باتوں سے بچیں 🕋 طوافِ وداع • ✅ مکہ سے روانگی سے قبل طوافِ وداع ادا کریں قبولیت کی دعا 🤲 الحمد للہ! آپ کا حج مکمل ہو گیا اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ حَجًّا مَبْرُورًا، وَذَنْبًا مَغْفُورًا، وَسَعْيًا مَشْكُورًا “اے اللہ! اس حج کو قبول فرما، گناہوں کو معاف فرما، اور کوشش کو شرفِ قبولیت عطا فرما” 🎥 یو ٹیوب لنک کے لیے یہاں کلک کریں https://youtu.be/DiIeYG7idyc
❤️ 👍 🙏 🌸 🌼 💞 🤍 🤲 🫀 47

Comments