AlHuda International
AlHuda International
June 9, 2025 at 09:21 PM
پیاری استاذہ اسلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ میری زندگی میں آپ کا پہلا لیکچر «جنت کیا ہے » ان ان دنوں میں ڈپریشن کا شکار تھی ڈاکٹر کے پاس گئی دوائی لی کچھ فرق نہیں پڑا پھر میری کسی جاننے والی نے آپ کا یہ لیکچر مجھے بھیجا جنت کیا ہے پارٹ نمبر تھری جب میں نے یہ لیکچر سنا تو مجھے کچھ خاص سمجھ نہیں آئی لیکن میں بار بار اس لیکچر کو سنتی رہی اور اس میں آپ بتا رہی تھی کلمہ حفاظت لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ الملک ولہ الحمد وھو علی کل شی قدیر میں اس کلمے کو پڑھتی رہی پڑھتی رہی اور آپ کا لیکچر بار بار سنتی رہی تو پھر مجھے خواہش ہوئی کہ میں اس کے پہلے دو پارٹ بھی سنوں یہ پارٹ نمبر تھری تھا پہلے دو بھی سن لوں پھر میں نے اپنے جاننے والے سے کہا کہ یہ لیکچر مجھے سینڈ کرو اور میں نے آپ کے دونوں لیکچر سنے اور میں پڑھتی رہی پڑھتی رہی مجھے ان دنوں بادلوں سے شدید نفرت ہو گئی تھی جب آسمان پہ بادل اتے تھے میں کمرے میں چھپ جاتی تھی اور مجھے سمجھ نہیں آتی تھی میرے ساتھ ایسے کیوں ہو رہا ہے میرے گلے سے لے کے میرے معدے تک ایک چھڑی تھی جو پھنسی ہوئی تھی میرے گلے اور میرے معدے تک پوری جگہ پھنسی ہوئی تھی اور مجھے سمجھ نہیں آتی تھی کہ کیسے ٹھیک ہوگی الحمدللہ رب العالمین میرے اللہ تعالی نے آپ کو ذریعہ بنایا اور اس کلمے کو تو میں اور اس میں آپ بتا رہی تھی کہ یہ فوبیا کو بھی ختم کرتا ہے بعض لوگوں کو اندھیرے سے ڈر لگتا ہے بعض کو بلندی پہ چڑھنے سے ڈر لگتا ہے بعض کو لفٹ میں بیٹھنے سے ڈر لگتا ہے کہ بعض لوگوں کو جہاز میں بیٹھنے سے ڈر لگتا ہے تو وہ پھر میں پڑھتی رہی پڑھتی رہی اس کلمے کو باقاعدگی کے ساتھ الحمدللہ میں جلدی ٹھیک ہو گئی اور اس کے بعد میں اپ کا لیکچر سنتی رہی اور پھر میں نے اپنی دوست فوزیہ یاسمین جو سیالکوٹ میں رہتی ہیں اس سے ریکویسٹ کی کہ مجھے یہ کارڈ بنا کے دو پھر اس نے مجھے پرپل کلر کا کارڈ بنایا ساتھ میں تتلیاں بنائی ساتھ میں میں نے اس کو بتایا کہ یہ جو اس کے فوائد ہیں وہ بھی ساتھ میں لکھو کہ فوبیا بھی دور ہوتا ہے سو نیکیاں لکھی جاتی ہیں 100 گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں دس غلام آزاد کرنے کا ثواب ملتا ہے اور پھر وہ کارڈ میں نے ہسپتال میں لگایا ہے میں نے سکول میں لگایا میں نے لوگوں کو جا کے بتایا اس کلمے کا میں نے گھر میں درس رکھوایا س میں بچیوں کو عورتوں کو سنوایا اور میں مسلسل نو سال سے آپ کا یہ لیکچر اکثر سنتی رہتی ہوں آپ کا ہر لیکچر سنتی ہوں بخاری کے لیکچر ریاض الصالحین الحمدللہ پھر میں نے آپ کے ادارے میں کورس وغیرہ سوشل میڈیا پہ بھی کیے الحمدللہ اور اب بھی جب کوئی مجھے اپنی کوئی پریشانی بتاتا ہے میں اسے کہتی ہوں اس کلمے کو زیادہ پڑھا کریں میری بھانجی اس کو پینک اٹیک آتے تھے میں نے اس کو یہ لیکچر سینڈ کیا اور اس کلمے کی فضیلت بتائی تو وہ اتنی خوش ہوئی کہ مجھے فون کر کے کہتی ہے خالہ اب جب بھی مجھے ڈیپریشن ہونے لگتا ہے میں 10 بار یہ پڑھ لیتی ہوں میں ایک دم فریش ہو جاتی ہوں شفا کی دعائیں کتاب جو آپ نے شروع کی ہے استاذہ بہت ہی زیادہ اچھی ہے آپ مختلف اینگل سے دعا کے بارے میں بتاتی ہیں نام تو شفا کی دعائیں ہیں لیکن اس کے اندر ہمارے ہر مسئلے کے لیے حل آپ بتاتی ہیں میں آپ کے سارے لیکچر باقاعدگی سے سنتی ہوں اگے فارورڈ کرتی ہوں ل وگوں کو ریکویسٹ کرتی ہوں پلیز اس کو سنیں دیکھیے گا آپ کے مسئلے حل ہو جائیں گے الحمدللہ بہت ہی زبردست حیران ہوتی ہوں کہ کس طریقے سے آپ اتنے اچھا کیسے سمجھا لیتی ہیں بہت خوشی ہوتی ہے مجھے آپ سیکنڈ لیکچر میں بتا رہی تھی کہ تھی سبحان نام کے بارے میں تو وہ میں نے گھر میں لیکچر پلے کیا تھا عورتیں آئی ہوئی تھیں ان میں سے کسی نے پوچھا سبحان نام رکھنا چاہیے میں نے کہا استاد نے ابھی نہیں بتایا مجھے نہیں پتہ کسی علم والے سے پوچھ لیں نیکسٹ ڈے آپ کا تھرڈ لیکچر آیا اس میں آپ نے بتایا سبحان نام نہیں رکھنا چاہیے میں لیکچر سن رہی تھی میں نے ادھر ہی سٹاپ کر کے ان کو فون کیا جو مجھ سے کل پوچھ رہی تھی کہ یہ نام نہیں رکھنا چاہیے استاد نے ابھی بتایا ہے تو اس طرح الحمدللہ جو جو سنتی ہیں وہ عمل بھی کرتی ہیں اور آگے سے مجھے فیڈ بیک دیتی ہیں کہ اس لیکچر میں میرے اس مسئلے کے لیے استاذہ نے کتنی اچھی بات بتائی ہے استاذہ دو دن پہلے میں اپنے قرض کی وجہ سے بہت پریشان تھی پھر میں نے شفا کی دعائیں اٹھائیں کتاب پڑھی جہاں تک آپ نے سورہ حشر کی آیتیں کروائی تھی لاسٹ لیکچر تک وہ ساری میں نے پڑھ کے مانگ کے اس کے بعد اپنے لیے دعا کی اور ٹھیک دو گھنٹے بعد مجھے میری ایک جاننے والی نے فون کیا حالانکہ 31 مئی تھی انہوں نے مجھے یکم کا کہا ہوا تھا انہوں نے کہا میں نے آپ کے پیسے دینے اور میں فلاں جگہ جا رہی ہوں میں نے کہا آپ ادھر ہی جا رہی ہیں اور پلیز ان دو بندوں کو دے دیں میں ان کی وجہ سے پریشان ہوں الحمدللہ اللہ تعالی نے وسیلہ بنایا کہ جہاں سے مجھے گمان ہی نہیں تھا وہاں سے میرا قرض بھی نہ صرف لوٹا بلکہ جن کو دینے کے لیے میں پریشان تھی ان کو بھی الحمدللہ اللہ تعالی نے پہنچا دیا اللّٰہ سبحانہ وتعالیٰ آپ کو اجر عظیم عطا فرمائے آمین مریم عبدل ہری پور
❤️ 👍 🫀 🤲 🥹 🌹 🤍 ♥️ 308

Comments