The Knowledge Hub 📚
The Knowledge Hub 📚
June 4, 2025 at 05:31 AM
*ہماری قوم کی خستہ حالی اور اخلاقی پستی کا اندازہ اس تصویر سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے* نہیں مطلب جو سوشل میڈیا پر بونگی مار دے جو تھوڑا ننگا ہو کر دکھا دے جو سرعام گالیاں بک دے اس کے پیچھے لگنا کیا ضروری ہوتا ہے ؟؟؟ کیا یہی ہماری ترجیحات رہ گئ ہیں ؟؟؟؟ آپ قوم کے بچوں اور نوجوان نسل جو کیا بتانا چاہ رہے ہیں کہ بھائ سوشل میڈیا پر بیٹھ کے بونگی مار دو تم علماء کے خلاف بکواس کر دو تم دین کے معاملے میں ٹانگ اڑانا شروع کر دو دینی مسائل کا مزاق بنانا شروع کر دو تم کامیاب ہو تمہیں تعلیم کی کوئ ضرورت نہیں ہے اور جو تعلیم یافتہ اور پڑھے لکھے لوگ ہیں ہنر مند ہیں ان کو کوئ پوچھتا نہیں ہے ان کی کوئ عزت نہیں ہے ؟؟ اس بڈھے بے سرے شخص سے شادی کرنے کی خواہش مند عورتوں کی تربیت کا اندازہ لگائیں میں ایک جوان لڑکے کو جانتا ہوں جو لاہور کا رہائشی ہے اس کا کوئ سات سے آٹھ بار رشتہ ہو کہ ٹوٹا ہے ایک جگہ رشتہ ہوا انہوں نے پوچھا کہ جی سیلری کتنی ہے اس نے بولا کہ تیس ہزار ہے تو کہتے کہ اتنا تو ہماری بیٹی کا ماہانہ خرچہ ہے نہیں مطلب تمہاری بیٹی کیا انسانوں کے کھانے کی جگہ سونا کھاتی ہے ایک اور جگہ رشتہ ہوا منگنی ہو گئ پھر کسی بدبخت نے ان کو جھوٹ بولا کہ لڑکا پان کھاتا ہے بس اسی بات پر منگنی توڑ دی کیا پان کھانے والے انسان نہیں ہیں کیا مسلمان نہیں ہیں ایک جگہ رشتہ ہوا وہ کہتے کہ اگر لڑکا داڑھی کٹوا لے تو ہم لڑکی دیں گے الامان و الحفیظ اب ایسی صورت حال میں کنواری لڑکیوں کی تعداد کم ہونے کی بجائے بڑھے گی پھر کہتے ہیں جی پاکستان میں 35 سال سے اوپر 1 کروڑ لڑکیاں کنواری گھروں میں بیٹھی ہیں جب آپ کی شرائط ہی اتنی سخت ہوں گی تو کیا خاک رشتے آئیں گے۔ احمد رضا عطاری مدنی
Image from The Knowledge Hub 📚: *ہماری قوم کی خستہ حالی اور اخلاقی پستی کا اندازہ اس تصویر سے بخوبی لگ...
👍 😂 😢 😮 16

Comments