The Knowledge Hub 📚
The Knowledge Hub 📚
June 9, 2025 at 02:45 AM
*فیمینزم کی افزائش کی ایک وجہ یہ بھی ہے۔* اکثر گھروں میں شادی کے بعد بہو سے موبائل لے لیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ ہمارے یہاں بہووں کو موبائل نہیں دیتے۔ یہ پریکٹس کچھ خاص علاقوں میں بہت زیادہ ہے۔ اگر آپ اپنی بہووں کو موبائل نہیں دیتے تو گھر میں پی ٹی سی ایل لگوا کر دیں۔ ساس صاحبہ کا موبائل یہ کہے کر دیا جاتا ہے کہ لو اپنی امی سے بات کر لو اور ساس صاحبہ چپک کر بیٹھ جاتی ہیں۔ باتیں سننے کے لیے۔۔۔۔ بھئی اگر آپ کو کسی لڑکی پر اعتبار نہیں ہے تو اسے بہو بنا کر مت لائیں۔ اگر لائیں ہیں تو اسے کچھ پرسنل اسپیپس دیں۔ پورا دن دروازہ کھول کر رکھو، کیا بات کر رہی ہو اپنی اماں سے بتاو، بیٹا جیسے ہی آئے آپ فورآ چھلانگ لگا کر اس کے کندھوں پر سوار ہو جائیں کہ بیٹا میرے پاس بیٹھو اور رات دو دو بجے تک اسے اپنے پاس بیٹھا کر رکھیں۔ بہو بیٹا اپنے کمرے میں کوئی بات کر رہے ہوں تو یا تو خود کان لگا کر سن لیں یا اپنے جاسوس چھوڑ دیں۔۔۔۔ پھر یہ نمازیں پہ نمازیں، یہ روزوں پہ روزے۔۔۔۔۔ پتا نہیں کیوں خود کو دھوکا دے رہی ہوتی ہیں یہ سب کر کے۔ بھئی یہ کیا ہے؟ کیا اسلامی خاندانی نظام یہ ہوتا ہے۔۔۔۔۔ میرے پاس ذہنی مسائل میں مبتلا نئی شادی شدہ لڑکیاں آتی ہیں کوئی اپنی امی کے گھر آکر بات کرتی ہے تو کوئی چھپ کر شوہر کے موبائل سے کانٹیکٹ کرتی ہے کہ ہمیں اس معاملے میں گائڈ کریں۔۔۔۔۔ سسرال میں سب اچھے ہیں، سسر بہت خیال رکھتے ہیں مگر ساس صاحبہ نے ناک میں دم کیا ہوا ہے۔۔۔۔ پھر جب یہ لڑکیاں خود ایک عمر میں آکر ساس بنتی ہیں تو وہ ہی سب کرتی ہیں خو ان کی ساس نے ان کے ساتھ کیا ہوتا ہے۔۔۔ کہیں پر ساس اچھی ہیں تو جیٹھانی نے ویلا ڈالا ہوتا ہے کہ میری دیورانی پر اتنی سختی کیوں نہیں ہے مجھ پر تو بڑی سختیاں کرتی تھیں آپ۔۔۔۔ مطلب یہ عورتیں کیوں چاہتی ہیں کہ جس تکلیف سے میں گزری ہوں۔ دوسری کو بھی مزاح ملے اس تکلیف کا۔۔۔۔ اس جاہلانہ رویوں پر مبنی سائیکل کو بریک کریں۔۔۔۔ جن گھرانوں کی بڑی عمر کی عورتیں نفس کی ایسی غلام ہوں، وہاں کیا دین پنپے گا؟ وہاں کیسے یہ امید لگائی جا سکتی ہے کہ اس گھر میں پیدا ہونے والی نئی نسل مجاہد بنے گی۔۔۔۔۔ محترم خواتین! اپنے تزکیہ نفس پر کام کریں۔ میری تحریر بڑی عمر کی خواتین بھی پڑھتی ہیں ماشاءاللہ جو سمجھدار ہیں وہ اپنا کردار ادا کریں۔ اپنے اردگرد موجود خواتین کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔۔۔۔۔۔ اپنے سرکل میں موجود اپنی ہم عمر خواتین کے اخلاق پر کام کریں۔ ہٹلر بن کر کسی کی بیٹی کا جینا حرام نہ کریں۔ اور گھر کے مرد بزرگوں سے بھی گزارش ہے کہ جب آپ کی بیوی اپنی بہو کے ساتھ ظلم یا زیادتی کرے تو کبوتر کی طرح آنکھیں نہ بندھ کر لیا کریں۔ اپنی بیوی کو روکیں۔ انہیں سمجھائیں۔ بطور گھر کا سربراہ اپنا فرض ادا کریں۔ ان ہی رویوں کی وجہ سے فیمینزم کو موقع ملتا ہے اسلامی خاندانی نظام کو برباد کرنے کا۔ ایسے ہی رویے فیمنزم جیسی تباہی کو دعوت دیتے ہیں گھروں میں۔ خدارا! اپنے رویوں کو تبدیل کریں اور تزکیہ نفس پر کام کریں۔ وما علینا الاالبلاغ فیض عالم #highlightseveryone *The Knowledge Hub 📚* (Whatsapp Channel) *دین و دنیا کی انوکھی اور دلچسپ معلومات کا ڈھیروں خزانہ* *حاصل کریں ہمارے اس چینل میں ۔۔۔۔۔* https://whatsapp.com/channel/0029VaCeCkmAInPrUE7tqg0u *Follow & Share with Friends*
❤️ 👍 4

Comments