
Muhammad Saad Arslan Sadiq
June 6, 2025 at 07:05 PM
*حج کا چوتھا دن*
*11 ذوالحجہ ھفتہ*
*آج حج کا چوتھا دن ہے*
آج حاجی حضرات منی میں مقیم ہیں زوال تک اللہ کے ذکر میں مشغول رہیں گے زوال کے بعد رمی کا وقت شروع ہوگا زوال سے تھوڑی سی دیر پہلے منی سے جمرات کی طرف روانہ جائیں
اور جب مسجد خیف میں ظہر کی اذان شروع ہو جائے اس وقت رمی کریں رمی کا طریقہ یہ ہے کہ
پہلے جمرہ کے پاس جائیں اور اس کے بالکل اخر میں جا کر قریب پہنچ کر
*بسم اللہ اللہ اکبر*
کہہ کر ایک کنکری ماریں پھر دوسری اس طرح الگ الگ سات کنکریاں ماریں
کنکریاں مار کے لوگوں سے پیچھے ہٹ جائیں اور قبلہ رخ دعا مانگیں
یہ دعا کی قبولیت کا مقام ھے
استغفار درود پاک کلمہ طیبہ اور اللہ کا ذکر اور لمبی دعا مانگیں
اس کے بعد پھر اگے دوسرے جمرے کے پاس جائیں وہاں پر بھی اسی طرح اخر میں جا کر کنکری ماریں الگ الگ سات کنکریاں ماریں اور پھر پیچھے ہٹ جائیں اور قبلہ رخ ہو کر ذکر کریں اور دعا مانگیں
اس کے بعد تیسرے شیطان کے پاس جائیں اور وہاں پر بھی اسی طرح سات کنکریاں مارنی ہیں اور اس کے بعد دعا نہیں کرنی ہے
اور واپس منی اپنے خیمے میں
آ جائیں
*کچھ اھم مسائل*
1️⃣ اگر طواف زیارت کل نہیں کیا تو اج بھی طواف زیارت کر سکتے ہیں
2️⃣ جو حضرات رمی خود پیدل کر سکتے ہیں یا ویل چیئر پر جا کر رمی کر سکتے ہیں ان کو کسی کو رمی کے لیے نائب بنانا جائز نہیں ہے البتہ اتنے معذور ہیں یا اتنے سخت بیمار ہیں کہ ویل چیئر پر بھی نہیں جا سکتے تو کسی کو رمی کے لیے اپنا نائب بنا سکتے ہیں وہ نائب ان کی طرف سے رمی کر سکتا ہے
3️⃣۔ اج کی رمی کا مستحب وقت ظہر کی اذان سے لے کر مغرب تک ہے مغرب کے بعد رمی کرنا مکروہ ہے لیکن بیماروں معذوروں یا عورتوں کے لیے گنجائش ہے کہ وہ رات کو بھی رمی کر سکتی ہیں
اگلے دن فجر تک اگر کسی نے رمی کر لی تو اس پر کوئی دم وغیرہ نہیں ہے لیکن اگر اگلے دن فجر کا ٹائم ہو گیا اور کسی نے رمی نہیں کی تو اس پر پھر دم ا جائے گا
4️⃣۔۔ اگر کسی نے ظہر سے پہلے رمی کی تو اس کی رمی نھیں ھوگی وہ دوبارہ کرے گا ورنہ دم دینا پڑے گا
5️⃣۔ اگر اپ نے طواف زیارت کر لیا ہے اور اپ نے جلدی واپس جانا ہے تو اپ طواف وداع بھی کر سکتے ہیں کیونکہ طواف وداع کا وقت طواف زیارت کے بعد شروع ہو جاتا ہے
6️⃣ حج کے احرام میں انسان سے کچھ نہ کچھ کمی کوتاہی ھو جاتی ہے
اس لیے احتیاطا کچھ مقدار صدقہ کر دیں تاکہ جو کمی رہہ گئ اللہ پاک اس کو پورا فرما دے
وہ صدقہ حرم کی حدود میں بھی ہو سکتا ہے اور اپنے ملک میں بھی کر سکتے ہیں
7️⃣ منی میں قیام کے دوران کثرت سے اللہ رب العزت کا ذکر کریں استغفار کریں اور اللہ رب العزت سے دعائیں مانگیں *اللہ جل جلالہ ہم سب کو ہر سال حج مبرور کی سعادت عطا فرمائےآمین*
❤️
🤲
👍
❤
🙏
🇵🇸
😢
😂
🫀
🇵🇰
388