Muhammad Saad Arslan Sadiq
Muhammad Saad Arslan Sadiq
June 8, 2025 at 02:05 PM
*13 ذی الحجہ کی رمی* ۔ 1️⃣ *12ذی الحجہ کی رمی کے بعد حاجی کو اختیار ہے کہ:چاہے تو منیٰ سے غروب آفتاب سے پہلے مکہ معظمہ روانہ ہو جائےاور چاہے تو منیٰ میں تیرہویں رات قیام کرے اور 13 ذی الحجہ کو رمی کرنے کے بعد مکہ جائے*۔ 2️⃣۔ *غروب آفتاب کے بعد منیٰ میں قیام* 🌵 *اگر 12 ذی الحجہ کو غروب آفتاب منیٰ میں ہو گیا تو پھر منیٰ سے روانگی مکروہ یعنی ناپسندیدہ ہو جائے گی۔لیکن اس کے باوجود اگر کوئی شخص مغرب کے بعد یا رات کے کسی حصے میں منی سے چلا جائے تو اس پر کوئی دم وغیرہ نہیں اتا* 3️⃣ *اگر 13 تاریخ کی صبح صادق منیٰ میں ہو جائے تو:اس دن کی رمی واجب ہو جاتی ہے۔بغیر رمی کیے مکہ جانا جائز نہیں، ایسا کرنے پر دم واجب ہوگا*۔ *12 ذی الحجہ کو رمی کے بعد، مکہ مکرمہ واپس آنے کی اجازت کے باوجود، جو حاجی منیٰ میں رات گزارے،اور 13 ذی الحجہ کو زوال آفتاب کے بعد تینوں جمرات کی رمی کر کے مکہ معظمہ روانہ ہو تو بہت سعادت کی بات ھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اتباع ہے کیونکہ اقا علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی 12 ذی الحجہ کو قیام فرما کے 13 کی رمی فرمائی تھی* ۔ 5️⃣ *13 ذی الحجہ کی رمی کا طریقہ وہی ہے جو:11 اور 12 تاریخ کو بیان کیا گیا ہے* 🌴 *صحیح وقت: زوال آفتاب سے لے کر غروب آفتاب تک*۔ *رات کا وقت اس دن کی رمی کے لیے شمار نہیں ہوتا۔اگر غروب آفتاب تک رمی نہ کی تو:رمی کا وقت ختم ہو گیااور چونکہ رمی واجب تھی، ترک کرنے کی صورت میں دم واجب ہوگا*۔ 6️⃣۔ *زوال سے پہلے رمی کرنااگر کسی نے 13 تاریخ کو صبح صادق کے بعد، لیکن زوال سے پہلے رمی کرلی:تو وہ ادا تو ہو جائے گی مگر مکروہ ہوگی۔اس کراہت کی وجہ سے دم واجب نہیں ہوگا*۔ 7️⃣ *مکہ واپسی اور نوافل* *حاجی چاہے 12 یا 13تاریخ کو رمی کر کے مکہ واپس آ جائے تو:مکہ مکرمہ میں اعمال صالحہ میں مشغول رہےخصوصاً کثرت سے طواف کرےچاہے تو عمرہ بھی کرتا رہے، مگرزیادہ طواف کرنا زیادہ عمرے کرنے سے افضل ہے*۔ 8️⃣ *اگر عمرہ کرنا چاہے تو 13 ذی الحجہ کے بعد کرے۔کیونکہ نو ذوالحجہ سے 13 ذوالحجہ تک سال کے ان پانچ دنوں میں عمرہ کرنا ناجائز ہے*
❤️ 👍 🤲 🇵🇸 🙏 😮 🇵🇰 😂 😢 273

Comments