"Bazm-e-Ishq Ahlbayt"
"Bazm-e-Ishq Ahlbayt"
June 5, 2025 at 05:34 PM
🟥 نو ذی الحجہ ۔ یوم شہادت سفیر امام حسین ع سیدنا مسلم بن عقیل ع ۔🟥 🔴سیدنا مسلم بن عقیل کوفہ میں پیدا ہوئے اور کوفہ میں ہی شہادت کا درجہ حاصل کیا ۔ 🔴آپ مولا علی ع کے داماد بھی تھے اور سیدہ رقیہ بنت علی ع کے شوھر تھے ۔ حضرتِ ابو ہریرہ ( رض) سے ان کے متعلق مروی ہے: 🔴 ما رأَيتُ مِن ولد عَبد المُطَّلب أشبه بالنَّبِيِّ صَلى اللَّهُ عَلَيه وسَلم مِن مُسلم بْن عَقِيل "عبد المطلب کی اولادوں میں سےمسلم بن عقیلؒ سے زیادہ نبی ﷺ سے زیادہ مشابہ کوئی نہیں۔"([التاريخ الكبير للبخاري) 🔴محدث ابنِ حبّان ان کے متعلق کہتے ہیں: كَانَ أشبه ولد عبد الْمطلب بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أدْرك جمَاعَة من أَصْحَاب النَّبِي صلى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "آلِ عبد المطلب میں یہ نبی ﷺ سے سب سے زیادہ مشابہ تھے اور انہوں نے اصحابِ نبی ﷺ کی ایک جماعت کو پایا ہے۔"(الثقات لابن حبان) 🔴عمرو بن دینار ان کے متعلق کہتے ہیں: كان مثل الأسد، لقد كان من قوته أنه يأخذ الرجل بيده، فيرمي به فوق البيت "وہ شیر کی مانند تھے، ان کی قوّت میں یہ چیز شامل تھی کہ وہ ایک شخص کو ہاتھ سے پکڑ کر ایک گھر کے اوپر سے پھینک دیتے'(مقتل الحسين للخوارزمي) 🔴 5 شوال المکرم 60ھ کو جناب مسلم بن عقیل علیہ السلام شہر کوفہ میں پہنچے اور مختار ثقفی کے گھر قیام فرمایاجب کہ بعض روایات میں عوسجہ کے گھر میں قیام فرمایا اور بعض کے نزدیک ہانی بن عروۃ کے گھر میں مہمان ہوئے۔ 🔴 امام حسین ع کے انصار میں دو افراد ایسے تھے جو کربلا میں موجود نہ تھے مگر ان کی شہادت پر امام ع نے ان کے لئے رحمت طلب کی اور وہ جناب سیدنا مسلم بن عقیل اور جناب سیدنا ہانی تھے . رحمة الله عليهما سید حسنی الحلبی 9 ذی الحجہ ۔ یوم شہادت سیدنا امام مسلم بن عقیل (ع)
❤️ 1

Comments