
✍️🌺محفل ذوق و شوق💖🍧🥘اردو چینل Cooking, Funny, Islamic Novels, Status
June 6, 2025 at 10:32 AM
*💫دعا بہترین تحفہ💐*
*اللہ آپ سے راضی ہو آمین*
*🍃🌷بسم اللہ الرحمٰن الرحیم*
*🍃🌷اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِأَنِّي أَشْهَدُ أَنَّكَ أَنْتَ اللَّهُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ أَنْتَ الأَحَدُ الصَّمَدُ الَّذِي لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ*۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
*🍃🌷اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيتَ عَلٓى إِبرَاهِيمَ وَعَلٓى آلِ إِبرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ*
*🍃🌷اَللّٰهُمَّ بَارِك عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكتَ عَلٓى إِبرَاهِيمَ وَعَلٓى آلِ إِبرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيد*
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
*🕋🤲اے بادشاہوں کے بادشاہ ، اے معاف فرمانے والے ،اے محبت کرنے والے، اے غفور رحیم*
ھم ماضی میں کی گئی برائیوں ، خطائوں کو مٹانا چاہتے ہیں
اللہ ، وہ سچی توبہ سے ہی ممکن ہے
ھم تجھ سے توبة النصوح کی توفیق مانگتے ہیں
ایسی توبہ جو اعمال نامے میں سے ساری کی ساری برائیوں ، لغزشوں ، کوتاہیوں اور گناہوں کو تیرے *" کن "* سے مٹادے
*🤲 یا اکرم الاکرمین*
ھماری زندگی کی مہلت ختم ہونے سے پہلے ھمیں اپنے معاملات درست کرنے کی توفیق بخش دے
ھمیں آخرت کی عظیم ترین کامیابیاں حاصل ہوں جو کہ تیری عنایت خاص سے ممکن ہیں
🤲 ہم اپنے گناہوں کا اعتراف کرتے ہیں, ہم توبہ کرتے ہیں، تجھ سےمعافی مانگتے ہیں ، *اے بخشش کرنے والے*،ہمارے گناہوں کو بخش دے، ہماری توبہ قبول فرما اور ہمیں توفیق دے کہ ہم آئندہ گناہوں سے بچیں، ہم نیکیوں میں سبقت کرنے والے بن جائیں۔
*🤲 یا بدیع السمٰوات والارض*
تُو نے ہی ھمیں پیدا کیا اور تُو ہی ہدایت دیتا ہے ،
تُو ہی ھمیں کھِلاتا اور تُو ہی ھمیں پِلاتا ہے ،
اور تُو ہی ھمیں زندگی دیتا ہے
اللہ ھم تیرے محتاج ہیں تیری مدد اور توفیق کے بغیر ھم کچھ بھی نہیں کرسکتے
اے ہمارے رب!
تجھے تیرے ان سارے ناموں کا واسطہ، تو ہم سب کو احساس برتری اور احساس کمتری، دونوں سے بچا لے۔
اور ہم اس بات سے تیری پناہ چاہتے ہیں کہ *شیطان ھمیں برائیوں پر اُکسائے اورگمراہی کی طرف پھیر دے*۔
*🤲 یا شکور*
تُو حسنِ عمل کی قدر کرنے والا ، بہتر سے بہتر جزا دینے والا ہے ۔
ہماری نیکیوں کو، قبول فرمالے۔
ھمیں احسن اعمال سرانجام دینے کی توفیق بخش.
*🤲یا نؤر السموات والارض*
ہمیں اپنی قربت عطا فرما،
سکون و عافیت عطا فرما،ہم تجھ سے محبت کرتے ہیں, ہم تیرے احکامات پر عمل کرنا چاہتے ہیں،
ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں پر عمل کرنا چاہتے ہیں۔
تو ہماری مدد فرما
*🤲اے رب العرش العظیم*
تو ہماری کوششوں کو دیکھ رہا ہے ۔ تو کوششوں کی قدر کرتا ہے، تو ہماری کوششوں کو قبول فرمالے
*اے کاموں کے پورا کرنے والے*, *اے قدرت رکھنے والے*
, ہم سے راضی ہو جا,
ہمیں اپنا شکر گزار بندہ بنا لے,
ہماری نسلوں میں خیر ہی خیر ڈال دے۔
*🤲اے ہمارے رب*
ہم تجھ سے اپنی دعائیں مانگتے ہیں ، ہم تجھ سے فریادیں کرتے ہیں، اپنی حاجتیں طلب کرتے ہیں،
*اے حاجات کو پورا کرنے والے* جب تو کسی کام کا ارادہ کرتا ہے تو کہتا ہے *کن* ،(ہوجا), تو وہ چیز ہو جاتی ہے
، تو ہم سب مسلمانوں کی تمام جائز دعاؤں پر کن فرما دے۔
اور سب کے حق میں بہتر بنا دے،
، ہمیں اپنی شان کے مطابق عطا فرما خیر و عافیت کے ساتھ ،برکتوں کے ساتھ، رحمتوں کے ساتھ۔
*🤲اے سلامتی دینے والے*
*اے امن دینے والے*
ہمیں چین وسکون عطا فرما، ہمیں اپنی اطاعت پر قائم رکھنا، ہمیں اور ہماری نسلوں کو دین اسلام پر قائم و دائم رکھنا، ہم جہاں سے بھی گزریں ایک اچھی یاد, اچھے الفاظ، چھوڑ کر جائیں,
ہمیں بہترین اخلاق والا بنا دے
*🤲اے رزق عطا فرمانے والے*
*اے بہت زیادہ دینے والے*
سب کے روزگار میں برکتیں عطا فرمادے،
سکون و خوشیاں عطا فرما
*🤲اے ہر چیز کے جوڑے بنانے والے*
جن کنوارے بچے ،بچیوں کی شادیاں نہیں ہوئیں اور جو طلاق یافتہ ہیں ، اور جو بیوہ ہیں ،
ان سب کو نیک و صالح ازواج عطا فرما، ان ازواج میں آپس میں محبت و برکت عطا فرما۔ان سب کے نکاح کو آسان بنادے، ان سب کے گھروں میں آسانیاں فرما۔اپنے غیب سے مدد فرما
جتنے بھی ازواج ہیں انھیں ہمیشہ خوش و خرم رکھنا، سلامت رکھنا۔سب کی جوڑیاں سلامت رکھنا۔
جو بے اولاد جوڑے ہیں انکو نیک و صالح اولاد عطا فرمانا، اولاد کو انکی آنکھوں کی ٹھنڈک بنانا۔
*🤲اے روزی دینے والے*
ہم سب مسلمانوں کو اپنے فضل و کرم سے رزق کی فراوانی عطا کر، ہمیں محتاج ، مسکینوں ، ضرورت مندوں کی مدد کرنے والا بنا اور دینے والا ہاتھ بنانا
،لینے والا ہاتھ نہیں ۔
ہمیں کبھی کسی کا محتاج نہیں کرنا ،سوائے اپنے،
احسان جتانے والا نہیں بنانا۔اپنے سے ڈرنے والا بنانا۔
*🤲اے پیدا کرنے والے، اے بے حد بڑائی والے ، اے غفور رحیم*
یہ تیری ہی توفیق ہے کہ تو نے ہمیں توبہ کی توفیق دی ،تو نے ہی ہمیں ہمارے گناہ دکھائے، ہمیں گناہوں پہ معافی مانگنے کی توفیق دی، تو نے ہی ہمیں اندھیروں سے نکالا, ہمیں سوچنے ،سمجھنے کی صلاحیت دی
*🤲اے رحیم*
ہم سے وہ عمل کروانا جو تجھ کو پسند ہوں اور جو تجھے نا پسند ہوں ان سے بچانا
*🤲اے معاف فرمانے والے*
پس ہماری توبہ قبول فرمالے، ہمارے گناہوں کو بخش دے، *اے نہایت زبردست*
*اے بہت بخشنے والے*
ہمارے گناہوں کو معاف کرکے انکو نیکیوں میں بدل دے، اور ہمیں توفیق دے کہ آئندہ ہم ہر چھوٹے سے چھوٹے گناہ سے بچیں۔ہمیں ہمارے گناہ بہت بڑے کرکے دکھانا ،
ہم سے جانے انجانے میں گناہ ہوجائے تو ہمیں اپنے گناہ کا فوراً احساس ہو جائے اور ہم فورا تجھ سے معافی مانگیں
اور تو ہمیں معاف کردے ہمیں گناہوں سے بچنے کی توفیق دے دے۔
*🤲یا حکیم*
ہم تجھ سے حکمت، رشد و ہدایت مانگتے ہیں ،ہمیں بہترین صلاحیتیں عطا فرما، جو ہم تیری راہ میں استعمال کریں۔
*🤲اے دعاؤں کے قبول فرمانے والے، اے نہایت خوبصورت! اے بادشاہوں کے بادشاہ* ہمارے لئے آسانیاں فرمادے، ہمارے معاملات آسان کردے، ہماری فکریں، بیماریاں، پریشانیاں دور فرما کر صحت و عافیت اور خوشیاں عطا کر، ہماری دعاؤں کو قبول فرما۔
*🤲اے ہمارے پروردگار اے نہایت بزرگی والے*
ہم ، ہمارے ماں باپ ، ہمارے ازواج ،
ہمارے بچے، ہماری نسلیں ، ہمارے بہن بھائی، ہمارے تمام رشتے دار ،ہمارے تمام دینی بہن بھائی، ہمارے تمام خاندان کے افراد اور کُل امت مسلمہ اور وہ تمام مسلمان بہن بھائی جو ابھی زندہ ہیں اور جو، تیرے پاس آچکے ہیں،
سب کو جنت الفردوس میں جگہ دینا
*🤲اے اللہ*
ہم سب کو قبر کی آزمائش سے بچانا ،موت کی سختی سے بچانا!
*🤲اے اللہ*
جہنم کے عذاب سے ، قبر کے عذاب سے بچانا۔ موت کی سختی سے ںچانا۔
اچانک آنے والے حادثات، آفات سے بچانا۔
موذی ،لمبی بیماریوں سے بچانا،
ہر شر سے، ہر فتنوں سے بچانا۔
برے اخلاق سے بچانا۔
*🤲اے اللہ*
ہم نادان ہیں, ہم تجھ سے محبت کرتے ہیں ،ہمیں گمراہی سے بچا اور ہم سے راضی ہوجا
*🤲یا حی یا قیوم*
جن جن لوگوں کو مختلف بیماریوں نے گھیرا ہوا ہے مختلف آفتوں نے گھیرا ہوا ہے، جو بے گناہ قید ہیں، جو بے روزگار ہیں،
جو بیمار ہیں
جو کوئی بھی جس قسم کی پریشانیوں ، مصیبتوں ، میں مبتلا ہیں
*🤲یا رحمٰن یا رحیم*
ان سب پر اپنا خصوصی کرم فرما، ان سب کی مشکلات کو دور فرماکر سکون و عافیت ، خوشیاں ، برکتیں ، ایمان و یقین کی دولت، صحت و تندرستی، عطا فرما۔
ہم سب پر اپنے کرم سے اپنے خزانے کھول دے کہ ھم تیری راہ میں دیتے چلے جائیں ۔۔۔ دیتے چلے جائیں
*🤲اے اللہ*
تیرے تو خزانے اتنے ہیں کہ اگر دنیا کے سب جن اور انس ایک کھلے میدان میں کھڑے ہو کے اپنی حاجات طلب کریں لیکن پھر بھی تیرے خزانے میں کوئی بھی کمی نہیں ہوگی
*🤲اے اللہ تو غنی ہے, بے نیاز ہے , تو اکیلا ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔تو سننے والا ہے ، سب کچھ جاننے والا ہے*
تو اپنی رحمت سے اپنے فضل سے ہماری، سب کی جائز حاجات اور خواہشات کو اپنی شان کے مطابق پورا کردے
اور اس نعمت کے ملنے پر اپنا شکر ادا کرنے کی توفیق دے دے
جس کسی کا جس طرح کا بھی نقصان ہوا ہے
*🤲اے کائنات کے خالق و مالک ، اے ہمارے رب*
انہیں بہترین نعم البدل عطا فرما,
*🤲اے اللہ* تو *علیم* ہے ، تو دلوں کے حال ، سینوں کے راز ،ہماری سوچوں تک کو جانتا ہے،
اے ہمارے رب ہم تجھ سے دعا کرتے ہیں ،ہماری دعاؤں کو قبول فرما، ہمارے تمام معاملات کو آسانیوں ، خیر کے ساتھ سنوار دے،
*🤲یا باسط ۔۔۔ اے کھولنے والے*
ہمارے دلوں کو اپنی اطاعت کرنے والا بنا دے
*🤲اے اللہ*
ہمارے دلوں پر غلاف آگیا ہے ،
ہمارے دل گناہوں کے بوجھ سے بوجھل ہیں۔
اللہ ہمارے دلوں میں بہت بیماریاں آگئی ہیں جیسے، حسد، کینہ ، بغض ،غرو تکبر
وغیرہ
اللہ تعالی ان سارے گناہوں کو دور کر دے
ہمیں قلب سلیم عطا فرما ۔ ہم گناہوں کے دلدل میں گرتے چلے جارہے ہیں ہم پر اپنی رحمت کر دے
ہمیں ان گناہوں کے دلدل سے نکال دے
ہم تجھے تیرے *پیارے ناموں*
کا واسطہ دیتے ہیں، *ان ناموں کا واسطہ دیتے ہیں جن کو تو نے اپنے علم غیب میں رکھا ہے* کہ تو ہم سب مسلمانوں کی بخشش کردے۔سب کو اپنی حفاظت میں رکھ، سب سے راضی ہوجا۔ ساری نیکیاں قبول فرمالے۔
*🤲اے قدرت رکھنے والے, اے قائم رہنے والے*
ہمیں دین اسلام پر ثابت قدمی عطا فرما، ہمیں مرتے دم تک ایمان کی بہترین حالت پر رکھنا
مرتے وقت شیطان کے دھوکے، اس کے شر سے بچانا، موت کی سختی سے بچانا ہماری موت شہادت کی موت ہو ،
بہت آسان موت ہو ، مرتے وقت کلمہ طیبہ پڑھنا نصیب کرنا،
جب ہم تجھ سے ملیں تو ،اس حال میں ملیں کہ تو ہم سے راضی ہوں ۔ہمیں نفس مطمئنہ عطا فرما دے۔
*🤲یا ذوالجلال والاکرام*
ہمارا ہر نیک عمل تیرے لیے خالص ہو ،ہماری نیتیں تیرے لیے خالص ہوں
*🤲اے فیصلہ کرنے والے, اے پالنے والے ,اے نہایت بردبار*
ہمیں ہر وہ خیر عطا کر جو *نبی صلی اللہ علیہ وسلم* نے تجھ سے مانگی ہے اور ہمیں ہر اس شر سے بچا جس سے *نبی صلی اللہ علیہ وسلم* نے پناہ مانگی ہے، ہماری زندگی میں ،ہمارے ہر فیصلے میں خیر ہی خیر داخل کر دے
*🤲اے اللہ ،اے بارش برسانے والے*
تو بارش برسانے سے پہلے ہواؤں کو خوشخبری کے طور پربھیجتا ہے ،تو رحمتوں کی بارش برساتا ہے ،
*🤲اے ہمارے معبود ، اے ہمارے رب*
ہمارے دلوں پر بھی اپنی رحمتوں کی بارش برسا، ہمیں بھی بہترین خوشخبریاں سنادے، دنیا و آخرت میں
۔ *🤲یا رب العرش العظیم, اے نرمی کرنے والے , خبر رکھنے والے, اے محبت کرنے والے*
ہمیں قران پڑھنے، سمجھنے، غور کرنے، یاد کرنے ،تلاوت کرنے ، اس پر عمل کرنے اور اسے آگے پھیلانے کی توفیق عطا فرما
*🤲اے ہمارے رب اے ہمارے مالک*
تو اپنے نیک بندوں کی قدردانی کرتا ہے جو تیرےراستے میں کوششیں، کرتے ہیں تو ان کی قدر دانی کرتا ہے ،انکو بہترین اجر دیتا ہے دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی،
ہمیں بھی دنیا و آخرت میں بہترین اجر دے اور ہماری کوششوں کو اور نہ ہونے کے برابر نیکیوں کو قبول فرما۔
تو، ہمیں ، ہمارے بچوں ، ہمارے گھر والوں کو نیک ہدایت عطا کر
اپنی نافرمانی سےبچالے
فتنوں سے محفوظ رکھ
*🤲اے اللہ* ہمیں توفیق دے کہ ہم دوبارہ گناہ کی طرف نہ لوٹیں,
اللہ ہمیں توفیق دے کہ ہم نیکیاں کرنے میں پہل کریں۔
ہم نیکیاں کرنے میں سبقت کریں,
ہم صرف تیری رضا کی خاطر نیکیاں کریں
*🤲یا کریم*
ہمیں علم نافع عطا کر
ہم علم نافع سے وابستہ رہیں کیونکہ اس کی تعلیم نیکی ہے اس کی طلب، جستجو عبادت ہے
،طالب علموں کو علم سکھانا صدقہ ہے
*🤲اے ہمارے رب*
ہمیں حق کو حق دکھا اس کی پیروی کرنے کی توفیق عطا فرما اور ہمیں باطل کو باطل کرکے دکھا اور اس سے بچنے کی توفیق عطا کر
*🤲یا حسیب*
ہمیں بغیر حساب کتاب کے جنت الفردوس میں داخل کرنا
*🤲یا مجیب*
ہماری دعاؤں کو قبول فرمانا
*🤲یا ودود*
ہمیں اپنی محبت عطا فرما ہمارے دلوں کی اصلاح فرمادے
*🤲اے ہمارے دوست,اے ہمارے مالک*
ہماری اولادوں کو ایسے قدردان لوگ ملیں جو ان کی عزت کریں ،انکی محبت اور ان کی صلاحیت، ان کی شخصیت، ان کی محنت ،ان کی سیرت اور صورت کی قدر کر سکیں۔
اور قدر دانی کا حق ادا کر سکیں، وہ تجھ سے ڈرنے والے ہوں ،تیرے فرمانبردار ہوں
*🤲اے اللہ*
میرے اندر بھی اور ہمارے بچوں میں بھی یہ اچھی صفات پیدا کرنا، ہمیں اپنا مقرب بنانا۔
*🤲اے کائنات کو پیدا کرنے والے*
تجھے ہی علم کامل ہے تو ہی جانتا ہے سب لوگوں کے کیا مسائل ہیں ،
تو ان سب کے مسائل کو دور کرکے سب کو چین و سکون اور عافیت نصیب کر
*🤲اے محبت فرمانے والے*
ہمارے بیٹے جن خاندانوں کی بنیاد ڈالیں وہاں وہ ایسے بہترین سربراہِ خاندان بنیں جو اپنے گھر والوں کے لیے اخلاق اور معاملات میں محبت اور حسن سلوک میں بہترین ہوں۔
ہمارے بچوں کو نیک ازواج عطا کر
جو تیرا خوف رکھنے والے ہوں
اپنے بچوں کی اچھی تربیت کرنے والے ہوں
*🤲اے نہایت فضل و کرم کرنے والے*
ہمارے بچوں ،ان کے بچوں کے بچوں ہماری نسلوں کو صراط مستقیم پر چلائے رکھنا استقامت دینا
*🤲اے مدد کرنے والے, اے نہایت مہربان*
ہمارے بچوں کی زندگی نور اسلام کی روشنی سے جگمگاتی رہے ،
کبھی بھی یہ روشنی مدہم نہ ہو،
ہمارے بچے جہاں جائیں وہاں لوگ ان سے محبت کرنے والے ہوں
ان کی عزت ، قدر کرنے والے , ان کو سپورٹ کرنے والے , ان کے لیے آسانیاں کرنے والے ہوں
ہمارے بچوں کو بھی بہترین ،اچھے اخلاق والا ،حکمت والا، شعور والا ، ادب و احترام، عزت کرنے والا،محنتی ، سچا, پکا مومن بنادے
*🤲اے مالک الملک*
یہ سب کچھ تیرے فضل سے ہی ممکن ہے
*🤲یا حی یا قیوم*
ہماری دعائیں سن لیے ہمیں وقت کو ضائع کرنے سے بچا لے
*🤲اے اللہ*
ہمیں وقت کی قدر کرنے والا بنا دے،
*🤲یا مستجیب الدعوات*
ہمارے اور تیرے درمیان کچھ حقوق ہیں
ان میں ہونے والی کمی کوتاہیوں کو معاف فرما، ہمیں اپنی اطاعت کرنے والا بنائے رکھنا۔
ہمیں حقوق العباد کو احسن طریقے سے پورا کرنے کی توفیق عطا کر ،
ہمارے دلوں میں ایسی وسعت دے کہ ہم لوگوں کے قصور معاف کر سکیں اور ہم جانے انجانے میں جن کی حق تلفی کر بیٹھے ہیں ان کو اپنی ایسی محبت عطا فرما ایسی قربت عطا فرما کہ قیامت کے دن ان کا کوئی حق ہم پر باقی نہ رہے،
ہمیں ہر کسی کے ساتھ بھلائی کرنے والا بنا،
*🤲اے عطا کرنے والے*
ہمیں حلال رزق عطا کر
ہمیں حرام کام ,حرام کھانے سے بچا ,ہمیں اپنی عطا کی ایسی لذت دے کہ نافرمانی سے بچ سکیں,
*🤲اے یوسف علیہ السلام کی حفاظت کرنے والے*
ہمیں اور ہمارے بچوں اور ہماری نسلوں، اور ہم سے جڑے تمام رشتوں کو بھی ہر شر سے بچانا۔
ہر بری عادتوں,برائیوں سے, برے دوستوں سے بچانا
*🤲اے عیبوں پر پردہ ڈالنے والے*
تو نے کتنی خوبصورتی سے ہمارے عیبوں پر پردہ ڈال دیا ہے
ہمارے عیبوں کی پردہ پوشی کر دی ہے
ہمیں عزت عطا کی، ہمیں ہمارے گناہوں کی فوراً سزا نہیں دی، ہمیں توبہ کی توفیق دی
یا اللہ تیرا بہت شکر ہے
*🤲اے اللہ*
آخرت میں بھی ہمارے عیبوں کی پردہ پوشی کرنا ، عزت دینا اور اپنی جنتوں میں داخل کردینا۔
*🤲اے بھلائی اور احسان کرنے والے*
ہم علم کے حریص بنیں، علم سیکھنے کے لیے حیا نہ کریں،
ہمیں علم نافع عطا کر فرشتوں کے ذریعے مدد فرما ، ہم علم سیکھنے کے لیے خوب مشقت اور صبر کا مظاہرہ اور استقامت اختیار کریں علم کو عمل سے محفوظ کرنے والا بنا ،
قرآن فہمی عطا کر
*🤲اے جبرائیل ،میکائیل، اسرافیل ، کے رب! اے تورات ،زبور، انجیل ، قرآن عظیم نازل کرنے والے تو ہی اول ہے تو ہی آخر ہے*
ہم تجھ سے جنت کے بلند درجوں کا سوال کرتے ہیں، تیری رحمت کے طلبگار ہیں ، تیری عطا کی گئی نعمتوں کے زوال اور اپنے نفس کے شر سے پناہ چاہتے ہیں۔ تو
ہمیں غفلت کی زندگی سے بچالے۔ گمراہی سے بچا لے *اے ہمارے رب* ہمارے گناہوں کو معاف کرکے نیکیوں میں بدل دے۔
*یا مقلب القلوب* ہمیں نیک صالحین کی صحبت عطا کر ، ہمیں اپنے اولیاء بندوں میں شامل فرما۔
تو بندے کی تڑپ کبھی ضائع نہیں کرتا ،تو دعائیں رد نہیں کرتا، ہماری مناجات کو قبول کرلے۔
تو ہمیں پاکیزہ دل، قلب سلیم عطا فرما ،ہمارے اندر نرم مزاجی پیدا کردے ، ہمیں سخت مزاج ، سخت دل نہ بنانا
*🤲اے اللہ*
تو ہی *حقیقی وارث*
ہے ہم سب کو ہی تیری طرف لوٹ کر جانا ہے، ہمیں میدان حشر کی گھبراہٹوں سے، میدان حشر کے دن گرمی سے بچانا ،
ہمیں حوض کوثر سے پانی پلانا،
ہمیں اپنے عرش کے سائے میں جگہ دینا،
ہمارا اعمال نامہ سیدھے ہاتھ میں دینا،
ہم سابقون الاولون ہوں
نیکیوں میں سبقت کرنے والے ہوں۔
ہمیں ان بندوں میں شمار کر لے جن سے تو دین کے اعلی ترین کام لے رہا ہے،
ان بندوں میں شمار کر لے جن کو تو نے اپنی نعمت و رحمت و فضل سے مالا مال کیا ہے
*🤲اے ہمارے رب*
ہمیں دنیا اور آخرت میں ایسی رفعت و بلندیاں عطا فرما کہ جن کے بعد پستیاں نہ ہوں
ایسی نعمتیں عطا فرما جن کو زوال نہ ہو
*🤲اے ہمارے رب*
ہمیں اور ہمارے بچوں کو اور کُل امت مسلمہ کو سچ بولنے والا بنا تقویٰ نصیب کر
ہمیں توفیق دے کہ ہم اپنا جائزہ لے سکیں کہ ہمارے اندر کتنی خرابیاں ہیں ، ہمیں ان خرابیوں کو دور کرنے کی توفیق دے ،
*🤲یا نور السماوات والارض*
*اے دعاؤں کو سننے والے*
*اے دعاؤں کو قبول کرنے والے* ہماری دعاؤں کو قبول فرما ,
دعا تو تقدیر بدل دیتی ہے دعا مومن کا ہتھیار ہے
دعا اتنی طاقتور چیز ہے کہ ناممکن کو ممکن بنا دیتی ہے
🤲اللہ ہم تجھ سے اچھی امید کے ساتھ ،اپنی حاجات طلب کرتے ہیں ، *اے حاجتوں کو پورا کرنے والے* ہماری جائز ضروریات کو احسن طریقے سے پورا فرما
*🤲اے سمندروں کے رب، اے کائنات کے خالق و مالک*
تجھے بندے کا ایک آنسو پسند ہے ، تو آنسوں کی قدر کرتا ہے ،گناہ کے بعد ندامت بھرے آنسو اللہ ان کو قبول فرمالے
ہم سے راضی ہوجا، ہم پر رحمت نازل فرمادے۔
تو اپنے بندوں کی خاموش سسکیوں کو سنتا ہے، ان باتوں کو بھی جو وہ زبان پر نہیں لاپاتے ہم تجھ سے اچھا گمان کرتے ہیں ہمارے حق میں بہتر کر دے ،
ہمارے بچوں کے لیے ،ہمارے گھر والوں کے لیے ،دنیا اور آخرت میں بہتری کردے بھلائیاں دے ، خوشیاں دے عافیت دے
*🤲اے اللہ*
ہمارے کانوں میں تیری ناپسندیدہ باتیں نہیں جائیں، ہماری زبانوں سے وہی لفظ ادا ہوں جو تو چاہتا ہے
، ہم ہر وہ نیک عمل کریں جو تجھے پسند ہوں اور جو تجھے ناپسند ہوں، ہم اس سے ہم رُک جائیں
ہمارے عقیدے خالص توحید پر مبنی ہوں،
ہمیں اور ہماری نسلوں کو مرتے دم تک توحید پر قائم رکھنا
*🤲اے اللہ*
ہمارے لیے خیر کے راستے کھول دے ،ہمیں اور ہماری نسلوں کو شیطان کے ہتھکنڈوں سے بچا، شیطان کی شر سے، اسکی چالوں ،اسکے وسوسوں، اسکے ساتھیوں سے بچا
*🤲اے اللہ*
جب تک تو نے ہمیں زندگی دی ہے ہماری نیکیاں بڑھتی رہیں
ہم نیکیاں ہی نیکیاں کرتے رہیں
حتیٰ کہ ہماری موت کے بعد بھی ہماری نیکیوں کا اندراج ہمارے اعمال نامے میں ہوتا رہے قیامت تک
ہم سے ایسی اجر کثیر والی نیکیاں آسانی سے کروالے اے ہمارے پیارے رب
*🤲اے اللہ*
ہم تجھ سے ایسی روح مانگتے ہیں جو جو مطمئن ہو
، تجھ سے ملنے پر یقین کرتی ہو، جو تیری عنایات سے مطمئن ہو
*🤲اے اللہ*
ہم اپنے گناہوں کا اقرار کرتے ہیں، اعتراف کرتے ہیں ہم گناہوں پر نادم ہیں، ہم گناہوں اور بری عادتوں کو چھوڑنا چاہتے ہیں ،
ہمارے اندر بہت خامیاں ہیں ، ہم اپنی اصلاح چاہتے ہیں،
*🤲اے توبہ قبول کرنے والے*
جو تجھ سے معافی مانگتے ہیں توبہ و استغفار کرتے ہیں تو انہیں پسند فرماتا ہے۔ پس ہمیں اور ہمارے تمام گھر والوں اور تمام مسلمانوں کو بھی تیری طرف رجوع کرنے والوں میں سے بنادے
ہم اپنی ،اور اپنے بچوں کی اصلاح چاہتے ہیں پس ، ہماری اصلاح کردے
ہمیں توفیق دے ہم اپنی اولادوں کی اچھی تربیت کرسکیں۔ہماری اولادوں کو ہمارا ادب، عزت کرنے والا بنادے ۔ہمیں بھی دوسروں کی عزت کرنے والا بنادے
*🤲اے اللہ* *اے نصیر*
ہماری مدد فرما,
ہم قرآن سے ہدایت اور نصیحت حاصل کریں
*🤲اے اللہ*
ہم بہت نادان ہیں ,نالائق, نہ سمجھ ہیں,
ہم کام کو بگاڑ دیتے ہیں,
*🤲اے معاملات کو سنوارنے والے*
ساری تدبیریں تیرے حکم سے انجام پاتی ہیں,
تو خالی ہاتھ نہیں لوٹاتا،
ہمارے حق میں بہترین کر دے ، ہمیں بہترین صلاحیتیں دے دے ،جن سے ہم دین و دنیا کے کام احسن طریقے سےکرسکیں
*🤲اے بادشاہوں کے بادشاہ*
قیامت کے دن کچھ لوگ ایسے بھی ہوں گے جو انبیا شہداد نہیں ہوں گے لیکن انہیں جو مرتبہ ملے گا اس پہ انبیاء اور شہداء رشک کریں گے ، اے رب ،ہمیں، ہمارے ماں باپ، ہمارے آباؤ اجداد، ہمارے ازواج ،ہمارے بچے ہماری نسل در نسل اور ،تمام رشتہ دار، تمام مسلمان مومن مرد عورتوں کو ان میں شامل فرما
*🤲اے اللہ*
جو باتیں ہمیں ناممکن نظر آتی ہیں اللہ تیرے لیے کچھ ناممکن نہیں ہے , ہمارے لئے وہاں سے آسانی کر دے جہاں ہمارا گمان نہیں جاتا
تو ہی *قادر* ہے تو ہی *اسباب بنانے والا* ہے
تو ہمارے لیے خیر و عافیت اور برکتوں کے دروازے کھول دیے ۔
*🤲اے ابراہیم علیہ السلام کو علم سکھانے والے ! ہمیں بھی، ہماری اولادوں کو بھی علم سکھا ،اے سلیمان علیہ السلام کو فہم عطا کرنے والے ہمیں بھی اور ہماری اولادوں فہم عطا کر*، ہمیں علم نافع عطا فرما۔
ہمیں نعمتوں پر شکر گزاری کرنے والا بنا دے، ہم کثرت سجود اور تیرا کثرت سے ذکر ادا کرنے والے ہوں، ہمیں،ظاہری ،باطنی ، روحانی ہر طرح کی تکالیف سے بچا ہمیں اور ہماری اولاد کو کسی کا محتاج نہیں کرنا ہمیں اپنے والدین کے لیے صدقہ جاریہ بنانا ، ہماری اولاد کو ہمارے لیے صدقہ جاریہ بنادینا اور ان کی اولادوں کو انکے لئے صدقہ جاریہ بنانا۔
ہماری نسلوں تک خیر ہی خیر کرنا
*🤲اے اللہ*
ہمارے اندر جو خوبیاں ہیں وہ ہمارا کمال نہیں بلکہ وہ تیری عطا کردہ ہیں ہمیں ان عطاؤں پر اپنا شکر گزار بنادے اور تکبر کرنے سے بچالے
*🤲اے مالک الملک, تُو طوفانوں کا رخ موڑنے کی طاقت رکھتا ہے، مردہ زمین کو پھر سے ہرا بھرا کر دیتا ہے، اندھیرے سے روشنی کے کرن نکالنے پر قادر ہے*
تُو ہر ایک کی جائز مرادیں ، دعائیں ، ضروریات ، پوری کردے
ان کے حق میں بہترین کردے
*🤲اے موسی علیہ السلام کے لیے سمندر میں راستہ نکالنے والے*
بُرے لوگوں کے شر کا رخ ہم سے موڑ دے
*🤲یا حی یا قیوم*
ہمارا اور ہمارے گھر والوں کا سینہ اسلام کے لیے کھول دے
ہمییں شرح صدر عطا فرما۔
ہماری موت سے پہلے ہماری اصلاح کر دے
ہمارا بہترین اختتام کرنا، توحید پر خاتمہ بالخیر کرنا ،اس حال میں موت آئے کہ تو ہم سے راضی ہو اور ہم تجھ سے
*پیارے رب*
ہمارے اس دنیا سے جانے کے بعد اپنے مقرب بندوں کو ہمارے لیے مقررکر دینا ،جو ہمارے لیے دعائیں کریں
*🤲اے اللہ*
ہماری نیکیوں کی حفاظت کرنا ،ہماری نیکیاں ضائع نہ ہوں
ہمیں اپنا ایسا خوف عطا کر کہ ہم دوبارہ برائیوں، اور خراب عادات کی طرف نہ پلٹیں۔
*🤲اے سبوح قدوس*
ہماری عبادتوں میں خشوع وخضوع پیدا کردے۔
ہمیں ، ہماری اولادوں ،ہمارے سب گھر والوں ،خاندان والوں ، تمام مسلمان بہن بھائیوں کو ہر طرح کے غم ،سستی ،کاہلی، بخیلی،قرض اور لوگوں کے غلبے سے بچالے۔
ہمارے اندر سے شرک بدعت ،نفاق نکال دے،
ہمیں صلہ رحمی کرنے والا بنا ۔
قطع رحمی سے بچا ،
ہمیں عفو درگزر کرنے والا بنا۔
ہمارے اندر سے کینہ ،غرور، تکبر ،حرص،تجس،جلن ،
حسد ،لڑائی
جھگڑا ،بدگمانی،بد زبانی، بد نظری،بد گوئی،بدتمیزی، بد اخلاقی غیبت ، دھوکا دہی، بے راہ روی، شکوہ شکایت ،الزام تراشی، طعنہ زنی بہتان ، چوری ، انا ،ظلم و زیادتی ، غرض کہ ہر طرح کی برائیوں سے ہمیں بچا کر رکھنا
زنا ، فحاشی سے کوسوں دور رکھنا
*🤲اے اللہ*
یہ برائیاں ہم میں سے جس کے اندر بھی موجود ہیں، تو اپنی رحمت سے انہیں دور کر دے اور ہمیں نیکی کے راستے پر استقامت دے
ہمیں خوبصورت دل اور اعلی سوچ والا بنا
*🤲اے فیصلہ کرنے والے*
ہماری زندگی کو بے مقصد نہیں بنانا بلکہ بامقصد بنانا، ہمیں اکیلا نہ چھوڑنا ،
ہمارا ذہنی توازن صحیح رکھنا اور ارزل عمر سے بچانا،
*🤲اے اللہ*
دنیا اور اخرت کی رسوائی سے بچانا
*🤲اے ہمارے رب*
ہمیں منفی خیالات ،وسوسوں ،مکرو فریب، نافرمانی سے بچانا ایسے تمام رسم و رواج جو اسلام کے خلاف ہوں
ایسے تمام کاموں سے بچانا جو غیر مسلم کے شعار ہوں
، ایسی خوشی سے بچانا جو تیری نافرمانی پر اکسائے،
ہمیں اور ہماری آل و اولاد ،سب کو بچائے رکھنا
*🤲اے اللہ*
ہمیں اپنا تجزیہ اور تزکیہ کرنے والا بنا دے
ہمارے اندر جو خامیاں ہیں وہ دور کر دے
ہر اس غم اور زخم کو دور کر دے جو دلوں کو بوجھل کر رہا ہے
🤲اللہ ہمیں سکون قلب عطا کردے ہمیں اپنی محبت عطا کر
*🤲اے محبت کرنے والے*
ہمیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کی پیروی کرنے والا بنادے
*🤲یااللہ اے ہمارے رب*
ہمیں اپنی راہ میں دینے والا بنانا ۔ہماری نیتیں اپنے لیے خالص کرلے
ہم تیری رضا چاہتے ہیں۔ہم سے راضی ہوجا
ہمیںاحسان جتانے کی روش سے بچا
*🤲اے اللہ* ہمارا مرنا , ہمارا جینا ہماری قربانی, سب تیرے لیے ہو۔
ہمیں توبہ استغفار کرنے والا بنا
*🤲اے اللہ*
نفسا نفسی سے بچا کر رکھنا
*🤲یا مسبب الاسباب*
ہم تجھ پر بھروسہ کرتے ہیں،
توکل وہ راستہ ہے جو یوسف علیہ السلام کو یعقوب علیہ السلام سے ملوا دیتا ہے،
جو شدید طوفان میں کشتی نوح کوپار لگوا دیتا ہے
ناممکن کو ممکن کرنے کی قدرت رکھتا ہے
ہم تجھ پر بھروسہ کرتے ہیں اللہ ، تو ہماری دعاؤں کو قبول فرمالے
*🤲اے موسی علیہ السلام کی والدہ کے دل کو ڈھارس دینے والے*
*🤲اے اصحاب کہف کے قلوب کو مضبوط , سہارا دینے والے اللہ*
ہمارے دلوں میں سکون ،گھروں میں سکوں ،زندگیوں میں سکون عطا کر خوشیاں عطا کر ، خیروبرکتوں سے نواز
*🤲اے ہمارے رب*
ہمارے خالق ومالک
ہمارا دل بے صبرا ہو رہا ہے ,
ہمیں تھام لے، سنبھال لے ۔
ہماری دعاؤں کو ، عبادتوں کو قبول فرمالے۔
ہمارے حق میں ،ہمارے گھر والوں، تمام مسلمانوں کے حق میں بہترین کردے
بے شک تو ہی ہر چیز پر قادر ہے ہماری دعا پر *کن فرما کر ہمیں سکون دے دے ہماری خواہشات بہت چھوٹی ہیں تیری رحمت بہت وسیع ہے ہمارے ساتھ نرمی کے معاملات فرما کر ہماری ادھوری دعاؤں کو پورا کر دے بے شک تُو بہت مہربان ہے اور سننے والا ہے ہماری پریشانیاں دور کر دے*
ہم سے راضی ہوجا، ہماری دعائیں قبول فرمالے
*🤲اے اللہ*
ہم بہت کمزور ہیں ہمیں شیطان کے شر اس کی چالوں سے بچالے
ہم شیطان کا مقابلہ کرنے سے قاصر ہیں
دنیا کی کوئی طاقت ہمارے دلوں کو نہ ڈگمگائے
ہم تجھ پر ہی بھروسہ کرنے والے بن جائیں۔
*🤲اے مالک الملک ,زمین اور آسمان کے بنانے والے*
ہم تجھ سے مانگ کر کبھی نامراد نہیں ہوئے
ہم تجھ پر بھروسہ کرتے ہیں اچھی امید کرتے ہیں ، ہماری دعاؤں کو قبول فرمالے، ہمیں، ہماری نسلوں کو خیر و عافیت کے ساتھ ہر سال عمرہ کی سعادت عطا کر، ہمیں حج کی سعادت نصیب فرما ، خیر و عافیت ،صحت و تندرستی کے ساتھ
*🤲اے قدرت رکھنے والے*
دین اسلام کو تمام دنیا پر غالب کردے ۔
امت مسلمہ پر رحم فرما
ہم سب کو اور جہاں جہاں بھی مسلمان آباد ہیں انہیں امن و امان کر دے
ہمارے ملک کو دشمن کی چالوں اور ہر شر سے محفوظ فرما
ہمیں بھی نیک توفیق دے
*🤲اے اللہ*
جہاں جہاں مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے، اپنے فرشتوں کی فوج سے ان کی مدد کر ۔
ان سب کو ظالموں کے ظلم سے نجات دے دے
ہماری دعاؤں کو شرف قبولیت بخش دے
*🤲 آخر میں دعا مجھ ناچیز کے لیے*
*🤲اللہ کی تعریف کے ساتھ، اس کی مخلوق کی گنتی کے برابر اور اس کی ذات کی خوشنودی کے موافق اور عرش کے وزن اور اس کے کلمات کی سیاہی کے برابر اس کی پاکی بیان کرتی ہوں۔*
*🤲 ميں اللہ کے معبود ہونے پر ، اسلام کے دين ہونے پراور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نبى ہونے پر راضی ہوئی*
🤲اللہ مجھے خوب خوب توفیق عطا کر کہ میں تیرا کثرت سے ذکر و شکر کرتی رہوں
اور
پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر درود وسلام بھیجتی رہوں
*🤲 یا رب العالمین*
تیری ہی توفیق اور تیری ہی مدد سے یہ دعا شروع کی جاتی ہے اور تیرے ہی کرم سے اسکا اختتام ہوتا ہے
🤲اللہ اس میں مجھ سے کبھی بھی کوئی نادانستہ غلطی ہوئی ہو بلکہ جتنی بھی غلطیاں کوتاہیاں ہوئی ہوں
یا تیری پسند کے خلاف لکھی گئی ہو
یا ایسی جو کسی کی دل آزاری کا باعث بنی ہو
اللہ میں تجھ سے معافی مانگتی ہوں
مجھے معاف کردے
اور
جس کسی کی دل آزاری ہوئی ہو اللہ تو انکے دل میں ڈال دے کہ وہ مجھے معاف کردیں
اللہ جب تک میں زندہ رہوں تو مجھے یہ دین کی خدمت کی توفیق عطا کر
میری یہ عبادت احسن درجہ پر قبول کر
میری زندگی میں مجھے اس عبادت سے محروم نہ کر مرتے دم تک
اور سب سے قیمتی دعائیں میرے دل پر القا کرتا رہ تاکہ وہ تحریر میں آتی رہیں اور میرے اعمال نامے میں وزنی ہوتی رہیں
ہر ایک نکتہ کا وزن میرے نیکیوں کے پلڑے میں زمین و آسمان سے بھی بڑھ کر جمع ہوتا رہے
اورمجھ سے قائم ہونے والی نیکیاں عمل میں آتی رہیں
ایسا نہ ہو کہ کہیں جس روز کہ اعمال ناموں کا وزن کیا جائے گا کہیں خدانخواستہ وہ دُھول بناکر نہ اڑا دی جائیں
اللہ مجھے اپنے لیے خالص کرلے
تیرے چہرے کے لیے ہو جو بھی میری چھوٹی سی نیکی ہو
اللہ مجھے دن و رات کے ہر لمحہ میں تو اپنی راہ میں لے لے
اللہ تیرے کرم کے بغیر میں کچھ بھی نہیں
پروردگار میرے اس دنیا سے جانے کے بعد اس کو میرے لیے صدقہ جاریہ بنادینا
اسکا اجر میرے لیے قیامت تک جاری رکھنا
اور
میرے اعمال نامے میں اسکا اجرِ کثیر لمحہ بہ لمحہ بڑھاتے ہی رہنا کبھی کم نہ کرنا
اور
اتنا زیادہ اجر کہ جو میرے تصور میں اور میرے گمان میں بھی نہیں آسکتا ہو
اللہ جہاں تک بھی یہ دعا جاتی ہو جو بھی اسے پڑھتا ہو وہ صرف اسے پڑھتا نہ ہو اللہ بلکہ دل سے تجھ سے مانگتا ہو ہر ایک کے دل کو چھونے والی ہو
جو بھی یہ دعائیں مانگتا ہو اس عبادت کے اجر میں مجھے بھی شامل کردینا *اے میرے پیارے رب*
🤲 اے میرے رب تو ہی لے سکتا ہے یہ کام میں تو کچھ بھی نہیں کرسکتی
تیرے فضل وکرم کے بغیر میں کچھ بھی نہیں
میں تیری ناچیز ترین بندی !! یہ سب تیری مہربانیاں ہیں جو تو نے اس کام کے لیے منتخب کرلیا ہے
*اللہ اکبر کبیرا والحمدللہ کثیرا وسبحان اللہ بکرة واصیلا*
🤲یارب جب میرے اس دنیا سے جانے کا وقت آئے تو وہ وقت بہت ہی مبارک وقت ہو
ہر طرف خوشبو پھیل رہی ہو کیونکہ جنت الفردوس سے تو نے میرے لیے فرشتوں کے ذریعے کفن بھیجا ہو
اور میری روح بہت ہی مبارک فرشتے لینے آئیں
بہت ہی آسانی کے ساتھ میری روح میرے جسم سے الگ ہو اور پھر جلدی سے فرشتے جنت کا کفن پہناکر مجھے میرا آخری ٹھکانہ
*جنت الفردوس* دکھانے لے جائیں جو کہ مجھے تیرے دیدار کے ساتھ نصیب ہو جو کہ سب سے بڑی خوشخبری ہے
اللہ میرے لیے ، میرے پیاروں کے لیے اور کُل امت مسلمہ کے لیے یہ خوشخبری مقدر کردے
*اپنے خاص فضل وکرم اوراحسانات سے*
اللہ میری اور میرے پیاروں کی اور کُل مسلمانوں کی عمر صحت و تندرستی کے ساتھ ایمان کی سلامتی کے ساتھ طویل کر کہ اسمیں ھم سب بیشمار تیری رضا کے لیے ، تیری پسند کے کام کریں اور تیرے حکم سے ہر کام صدقہ جاریہ بن جائے ھمارے لیے اور ھمارے والدین کے لیے
🤲 یارب میری یہ تمام التجائیں اپنی بارگاہ میں قبول و منظور کر
*اپنے خصوصی فضل وکرم سے*
🤲یارب میں تجھ سے تیرا فضل و کرم مانگتی ہوں
کیوں کہ میں اسکی محتاج ہوں
🤲 یارب مجھے دنیا اور آخرت کے حسرت و افسوس سے بچالینا
محروم طبقے میں شمار نہ کرنا
🤲 یا اللہ میری کمی کوتاہیوں کو جو معاملات میں ہوئی ہوں اور میرے علم میں نہ ہوں انہیں معاف فرمادینا
🤲 یارب مجھے ان لوگوں کی فہرست میں شامل کرلینا کہ جن سے تو محبت کرتا ہے اور جبرئیل کو حکم دیتا ہے کہ تم بھی ان سے محبت کرو اور سب کے دلوں میں انکی محبت ڈال دو
🤲 یا الہی مجھے قبول ہونے والی نیکیوں کی توفیق عطا کر ایسی کہ جنکا اجر *"اجر کثیر"* ہو
🤲 اللہ میرے اور جنت الفردوس کی خوش خبری ملنے میں صرف موت حائل ہو اور موت بھی بہت آسانیوں والی ہو
شہادت کی ہو
🤲 اللہ میری موت قابل رشک اور خوش خبریوں والی بنا دینا
*اپنے فضل وکرم اور احسانات سے*
*🤲اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلمُؤمِنِينَ وَالمُؤمِنَات وَالمُسلِمِينَ وَالمُسلِمَات اَلأَحيَاءِ مِنهُم وَالأَموَات رَبَّنَا تَقَبَّل مِنَّا إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ العَلِيم وَتُب عَلَينَا إِنَّكَ أَنتَ التَّوَّابُ الرَّحِيم اَللّٰهُمَّ تَوَفَّنَا مُسْلِمِينَ وَاَلحِقنَابِالصَّالِحِين*
*آمین یَا رَبَّ العَالَمِین*
*🌷🍃اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيتَ عَلٓى إِبرَاهِيمَ وَعَلٓى آلِ إِبرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ*
*🌷🍃اَللّٰهُمَّ بَارِك عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكتَ عَلٓى إِبرَاهِيمَ وَعَلٓى آلِ إِبرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيد*
❤️
🤲
🌹
💞
💯
13