
It's Our Basti Malook
June 2, 2025 at 05:46 PM
این ڈی ایم اے نے 2 سے 7 جون تک موسم کا الرٹ جاری کر دیا: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
پوٹھوہار، جنوبی اور شمال مشرقی پنجاب (راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، لاہور) میں مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
خیبر پختون خواہ کے شمالی اضلاع بشمول چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، کرم میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان میں گلگت، سکردو، ہنزہ اور آزاد جموں و کشمیر میں مظفر آباد اورمیرپور میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے
کوئٹہ، تربت، گوادر، خضدار اور ژوب سمیت بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور میرپورخاص میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
عوام سے التماس ہے کہ طوفان اور شدید بارش کے دوران محتاط رہیں، کے خطرے سے دوچار علاقوں میں بارش کے دوران سفر سے گریز کریں۔
تیز ہواؤں اور طوفان کے دوران کمزور تعمیرات، درختوں اور بل بورڈز سے دور رہیں۔
عوام سے گزارش کی ہے کہ موسم اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے آگاہی کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے راہنمائی لیں۔
❤️
👍
😮
3