
It's Our Basti Malook
June 8, 2025 at 08:55 AM
#موسم_کی_صورتحال.
اس وقت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہے جبکہ سندھ بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں پنجاب کے وسطی اور بالائی علاقوں میں بھی گرمی اور حبس کا راج ہے گرمی کی یہ شدید لہر مزید 6 سے 7 روز تک جاری رہے گی 15 جون سے 30 جون کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں پری مون سون بارشوں کے کم از کم 2 سلسلے متاثر کر سکتے ہیں جس کے نتیجے میں ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشیں ہونے کے امکانات ہیں جس کی تفصیلات بعد میں دی جائیں گی ابھی گرمی کو انجوائے کریں۔
صوبہ سندھ بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے علاقوں میں کل رات سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے جو آئندہ 3 روز تک جاری رہنے کے امکانات ہیں آج رات اور کل ہواؤں کی شدت میں اضافے کا امکان ہے ہواؤں کی رفتار 45 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہو سکتی ہیں دِن کے وقت درجہ حرارت زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ ہوائیں گرم لو کی شکل اختیار کر سکتی ہیں جبکہ رات اور صبح کے اوقات میں موسم خوشگوار رہنے کے امکانات ہیں۔
بہتر علم اللہ تعالیٰ کی ذات جانتی ہے بیشک۔
*It's Our Basti Malook*
❤️
👍
6