
It's Our Basti Malook
June 10, 2025 at 04:30 AM
*10جون2025ء موسم کا حال🌞🌤🌈🌦>*
*انتباہ:*🚨 _آج سے 12 جون کے دوران:ملک کے بالائی علاقوں(وسطی/بالائی پنجاب،اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان)میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے جبکہ جنوبی علاقوں(بالائی /وسطی سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان) میں 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کا امکان۔_
-
*>اسلام آباد:*
اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک جبکہ دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان۔ اس دوران تیز ہوائیں چلنے کی توقع۔
-
*>پنجاب:*
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کی توقع۔ بعدازدوپہر میدانی اضلاع میں تیز/گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع۔
-
*>سندھ:*
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان۔ اس دوران تیز/ گردآلود ہوائیں چلنے کی توقع۔
-
*>بلوچستان:*
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان۔ اس دوران تیز/گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع۔
-
*>خیبر پختونخوا:*
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان۔ تاہم (شام /رات) میں بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چترال،دیر اور گردونواح میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
-
*>گلگت بلتستان:*
گلگت بلتستان میں موسم گرم جبکہ شام /رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
-
*>کشمیر:*
کشمیر میں موسم گرم جبکہ شام /رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
*It's Our Basti Malook*
👍
❤️
😮
😢
11