🔍قادیانی اور قادیانیت🔎
🔍قادیانی اور قادیانیت🔎
June 6, 2025 at 08:22 AM
https://whatsapp.com/channel/0029VaeyhkyD38CRtfGtEr10 *🔸 سلسلہ : قادیانی کافر کیوں ؟؟ 2️⃣* *مرزا قادیانی اور اسکے ماننے والے کافر ہیں* مرزا قادیانی نے بہت سے قطعی، یقینی اور متواتر اسلامی عقائد و نظریات کا نہ صرف انکار کیا ہے بلکہ اللہ تعالیٰ ، انبیاء کرام ، قرآن و سنت اور دیگر شعائر دین کا بدترین الفاظ میں استہزاء بھی کیا ہے۔۔ مرزا قادیانی اور اس کے ماننے والوں کو ایسے ہی عقائد ونظریات کی بناء پر علماء اسلام نے کافر قرار دیا ہے اور یہ عقائد و نظریات ایسے ہیں کہ آج تک جب بھی کسی طبقے کے سامنے آئے ہیں اس نے علماء اسلام کے فیصلے کی تائید کی ہے۔ ہم ذیل میں چند قادیانی عقائد و نظریات نقل کرتے ہیں جن سے ثابت ہوگا کہ ایسے عقائد رکھنے والا شخص ہرگز مسلمان نہیں ہو سکتا۔ 1۔ اللہ تعالی کی تو ہین۔ 2۔ نبوت و رسالت کا دعویٰ۔ 3۔ آنحضرت ‎ﷺ پر فضیلت کا دعویٰ اور توہین رسالت۔ 4۔ تمام انبیاء پر فضیلت کا دعویٰ اور توہین انبیاء۔ 5۔ حضرت عیسی علیہ السلام کی ولادت بن باپ کا انکار۔ 6۔ حضرت انبیاء علیہم السلام کے معجزات کا انکار۔ 7۔ صحابہ کرام واہل بیت کی توہین۔ 8۔ جہاد کی حرمت کا اعلان۔ 9۔ قرآن وسنت، مکہ و مدینہ کی توہین۔ 10۔ جمیع مسلمانوں کی تکفیر۔ *🔹 نبوت ورسالت کا دعویٰ* پیغمبر، نبی اور رسول اسلام کے مقدس اصطلاحی الفاظ ہیں جن کا استعمال صرف انبیاء پر ہی ہو سکتا ہے اور یہ *انبیاء کرام کا مقدس سلسلہ حضرت آدم علیہ السلام سے شروع ہو کر خاتم النبیین حضرت محمد‎ ﷺ کی ذات پر مکمل ہوکر اپنے اختتام کو پہنچ گیا آپ ‎ﷺ کے خاتم النبیین ہونے پر قرآن پاک کی 100 آیات اور دو سو دس احادیث مبارکہ شاہد ہیں اور 14 سو سال سے پوری امت کا اجماع ہے کہ آپ ‎ﷺ پر ہر لحاظ سے نبوت اپنے کمال کو پہنچ کر ختم ہو چکی ہے اور اب قیامت تک آپ کے بعد کسی کو نبوت نہیں ملے گی، اب اگر کوئی اپنے لیے نبی وغیرہ کے الفاظ استعمال کرے اور وہ مجنون و پاگل نہ ہو تو کافر و مرتد ہے۔* ملا علی قاری رحمہ اللہ شرح فقہ اکبر میں ص ۲۰۲ میں فرماتے ہیں : *دعوى النّبوة بعد نبينا ‎ﷺ كفر بالاجماع* نبوت کا دعویٰ ہمارے نبی ‎ﷺ کے بعد باجماع کفر ہے۔ علامہ ابن حجر مکی رحمہ اللہ اپنے فتاوی میں تحریر فرماتے ہیں : *من اعتقد و حيا بعد محمد ‎ﷺ كفر باجماع المسلمين* جو شخص محمد ‎ﷺ کے بعد کسی وحی کا اعتقادر رکھے باجماع مسلمین کافر ہو گیا۔ *فقہاء امت نے آپ ‎ﷺ کے بعد دعویٰ نبوت کو کفر قرار دیا ہے۔ بلکہ یہاں تک کہ اگر کوئی شخص اپنے لیے نبی وغیرہ کا لفظ استعمال کرے اور مراد لغوی معنی پیغام پہنچانے والا لے تب بھی کافر ہے۔* چنانچہ فتاوی عالمگیری کے صفحہ 263 جلد 2 میں اس بات کی تصریح مذکور ہے۔ *من قال أنا رسول اللّہ أو قال بالفارسية من يريدبه من می برم يكفر* ترجمہ: اور اگر کوئی کہے کہ رسول ہوں یا فارسی میں کہے میں پیغمبر ہوں اور مراد یہ ہو کہ میں پیغام پہنچاتا ہوں تب بھی کافر ہو جاتا ہے۔ *یہ مرزا قادیانی نے نہ صرف نبی کا مقدس لفظ اپنے لیے استعمال کیا بلکہ کھل کر نبوت کا دعویٰ کیا اور نبوت کے تمام تر اوصاف کو بھی اپنے لیے ثابت کیا۔* 1901ء میں جب مرزا قادیانی نے کھلے الفاظ میں نبوت ورسالت کا دعویٰ کیا تو ایک غلطی کا ازالہ نامی کتابچہ لکھا جس میں اپنے ان مریدین کی تردید کی جو یہ کہتے تھے کہ مرزا قادیانی نے صرف مہدی و مجدد ہونے کا دعویٰ کیا ہے نبی اور رسول ہونے کا نہیں چنانچہ مرزا قادیانی لکھتا ہے: خدا تعالیٰ کی وہ پاک وحی جو میرے پر نازل ہوتی ہے اس میں ایسے لفظ رسول ، مرسل اور نبی کے موجود ہیں نہ ایک دفعہ بلکہ صدہا دفعہ۔ (اک غلطی کا ازالہ: روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 206) دوسری جگہ لکھتا ہے : "اور میں اس خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ اسی نے مجھے بھیجا ہے اور اس نے میرا نام نبی رکھا ہے اور اس نے مجھے مسیح موعود کے نام سے پکارا ہے اور اس نے میری تصدیق کے لیے بڑے بڑے نشان ظاہر کیے ہیں جو تین لاکھ تک پہنچتے ہیں۔" (حقیقۃ الوحی ص 68 ، روحانی خزائن جلد 22 صفحه 503) *▪️خدا نے اپنے رسول کو دین حق کے ساتھ بھیجا:* "خدا وہ خدا ہے جس نے اپنے رسول یعنی اس عاجز کو ہدایت اور دین حق اور تہذیب اخلاق کے ساتھ بھیجا۔" (ضمیمہ تحفہ گولڑویہ ص 24 ، روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 73) *▫️سچا خدا:* "سچا خدا وہی خدا ہے جس نے قادیان میں اپنا رسول بھیجا۔" (دافع البلاء ، روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 231) *▪️ہم نبی اور رسول ہیں :* "ہمارا دعوی ہے کہ ہم نبی اور رسول ہیں ۔" (ملفوظات جلد پنجم صفحہ 447 طبع جدید ) *▫️تو بھی ایک رسول ہے:* "جس طرح فرعون کے پاس رسول بھیجا گیا تھا وہی الفاظ ہم کو بھی الہام ہوئے ہیں کہ تو بھی ایک رسول ہے جیسا کہ فرعون کی طرف ایک رسول بھیجا گیا تھا۔ (ملفوظات جلد پنجم صلح 17 طبع جدید) مرزا قادیانی کی کتب سے چند عبارات نقل کی ہیں جن میں مرزا قادیانی نے صراحتاً دعویٰ نبوت کیا ہے اور سرکار دو جہاں ‎ﷺ کے بعد دعویٰ نبوت بالاجماع صریح کفر ہے ۔ اس لیے مرزا قادیانی اس کفر صریح کے ارتکاب کی وجہ سے کافر، دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ (جاری ہے ۔۔۔۔)
👍 ❤️ 5

Comments