
Quraan Urdu
May 19, 2025 at 07:21 AM
کیا تمہیں یہ ملبہ نظر آ رہا ہے؟
یہ صرف پتھر نہیں…
یہ اُمتِ مسلمہ کی بے حسی کا نوحہ ہے!
فلسطین جل رہا ہے،
بچے کٹ رہے ہیں،
مائیں چیخ رہی ہیں،
مسجدیں ملبے کا ڈھیر بن چکیں…
اور ہم صرف ویڈیوز دیکھ کر “افسوس” کر کے سو جاتے ہیں۔
اے ایٹمی طاقت!
تو کب جاگے گی؟
تو نے انڈیا کے لیے جہاز اڑائے،
لیکن یتیم فلسطینی بچوں کے لیے کیوں نہیں؟
کشمیر کے نام پر جلسے کیے،
لیکن غزہ کی ماں کے بین پر کیوں خاموش ہو؟
اے مسلم حکمرانو!
تمہیں ٹرمپ، بائیڈن، اور یہود کی خوشنودی عزیز ہے،
لیکن محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نام لیواؤں کی آہ نہیں سنائی دیتی؟
کیا تمہاری دولت، تمہارے معاہدے،
قیامت کے دن تمہیں بچا سکیں گے؟
غیر مسلم چین تک امداد پہنچا رہا ہے،
اور تم صرف تقریریں؟
اے اللہ! یہ بے بسی ہماری نہیں…
یہ ہمارے حکمرانوں کی ہے،
ہماری فوجوں کی ہے،
ہماری مردہ قیادت کی ہے!
اللہم انت حسبنا و نعم الوکیل!
😢
❤️
👍
😮
🙏
84