
Quraan Urdu
9.3K subscribers
About Quraan Urdu
#quraan_urdu is Now on WhatsApp Channels! Join our WhatsApp Channel to stay updated with Quraan Urdu and receive inspiring short video clips designed for WhatsApp statuses. ✨ Purpose of This Channel: To share beautiful Quranic verses and translations through short clips that you can easily share and reflect upon. Let’s spread the light of the Quran together! Keep Sharing & Be a Part of This Mission! جزاک اللہ خیراً Join Us Here: 📌 Socials https://bio.link/quraan_urdu Stay Connected | Stay Inspired | Spread the Message
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

*🌼 دو بھاری کلمے 🌼* نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: *دو کلمے جو زبان پر ہلکے ہیں ترازو میں بہت بھاری اور رحمان کو عزیز ہیں:* *سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ ، سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ* 📙صحیح بخاری : 6406

قال الرسول ﷺ: 🌹أَكْثِرُوا الصَّلَاةَ عَلَيَّ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَلَيْلَةَ الْجُمُعَةِ فَمَنْ صَلَّى عَلَيَّ صَلاةً صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ عَشْرًا. ✨﴿ السلسلة الصحيحة: ٢٧٧٧ ﴾✨ ......................................... 🌹"جمعے کے دن اور جمعہ کی رات مجھ پر کثرت سے درود پڑھو، کیوں کہ جس شخص نے مجھ پر ایک مرتبہ درود پڑھا اللہ تعالیٰ اس پر دس مرتبہ رحمت بھیجے گا۔" ✨﴿ السلسلة الصحيحة: ٢٧٧٧ ﴾✨ ......................................... The Messenger of Allah, ﷺ, said: 🌹“Increase your supplications for me on the day and night of Friday. Whoever blesses me once, Allah will bless him ten times.” ✨﴾ Al Silsila tus Sahiha: 2777 ﴿✨ ......................................... ♥️اللّٰهُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ على نَبِيِّنا مُحَمَّدٍ♥️

📿 اللہ کے ذِکر کی اہمیت نبی ﷺ نے فرمایا: *کیامیں تمہیں ایسا عمل نہ بتاؤں جوتمہارے اعمال میں سب سے بہتر ،تمہارے بادشاہ (اللہ) کو سب سے زیادہ پسند، تمہارےدرجات کو سب سےزیادہ بلند کرنے والااور تمہارے لئے سونا اور چاندی(اللہ کی راہ میں)دینے سے بہتر اور اس بات سے بھی بہتر ہے کہ تم اپنےدشمن کامقابلہ کرو اور ان کی گردنیں کاٹو اور وہ تمہاری گردنیں کاٹیں ؟* صحابہ نے کہا: اللہ کے رسول!وہ کیا ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا: اللہ کا ذکر۔ 📕 ابن ماجہ : 3790 (حسن)

🌟 *عشرۂ ذوالحجه (سال کے سب سے بہترین دن)* عبد الله بن عباس (رضی الله عنه) سے روایت ہے کہ نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا: *”ان دنوں (ذو الحجہ کے پہلے دس دن) کے عمل سے زیادہ کسی دن کے عمل میں فضیلت نہیں۔ لوگوں نے پوچھا اور جہاد میں بھی نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ ہاں جہاد میں بھی نہیں سوا اس شخص کے جو اپنی جان و مال خطرہ میں ڈال کر نکلا اور واپس آیا تو ساتھ کچھ بھی نہ لایا (سب کچھ الله کی راہ میں قربان کر دیا)۔“* 📚 [صحیح بخاری 969] سیّدنا عبد الله بن عمر (رضی الله عنه) سے روایت ہے کہ نبی کریم (صلی الله علیه وسلم) نے فرمایا: *”الله تعالى كے ہاں ان دس دنوں سے عظيم كوئى دن نہيں اور ان دس ايام ميں كئے جانے والے اعمال سے زيادہ كوئي عمل محبوب نہيں، لھذا ان دنوں میں تہلیل (لا اله الا الله)، تکبیر (الله اکبر) ، اور تحمید (الحمد لله) كثرت سے پڑھا كرو۔“* 📚 [مسند احمد 5446 (2882) | صحیح] *”ذوالحجہ کے پہلے دس دن باقی سال کے سب ایام سے بہتر اور افضل ہيں اور اس میں کسی بھی قسم کا کوئي استثناء نہيں حتی کہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ بھی نہيں، لیکن رمضان المبارک کے آخری عشرہ کی دس راتیں ان ایام سے بہتر اور افضل ہیں کیونکہ ان میں لیلۃ القدر شامل ہے، اور لیلۃ القدر ایک ہزار راتوں سے افضل ہے۔“* 📚 [تفسیر ابن کثیر 5/412] امہات المؤمنین میں سے ایک کا بیان ہے کہ: *”رسول الله (صلى الله عليه وسلم) ذوالحجہ کے (پہلے) نو دن روزہ رکھا کرتے تھے۔“* 📚 [سنن ابی داؤد 2437 | صحیح] ابو قتادہ (رضی الله عنه) سے روایت ہے کہ آپ (صلى الله عليه وسلم) سے یوم عرفہ (9 ذو الحجہ) کے روزے کے بارے میں پوچھا گیا۔ آپ (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا : *”یہ گزشتہ اور آئندہ سال کے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے۔“* 📚 [صحیح مسلم 1162 (2747)] عائشه (رضی الله عنها) نے کہا: بلاشبہ الله کے رسول (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا: *”کوئی دن نہیں جس میں الله تعالیٰ عرفہ کے دن سے بڑھ کر بندوں کو آگ سے آزاد فرماتا ہو ، وہ (اپنے بندوں کے) قریب ہوتا ہے اور فرشتوں کے سامنے ان لوگوں کی بناء پر فخر کرتا ہے اور پوچھتا ہے: یہ لوگ کیا چاہتے ہیں؟“* 📚 [صحیح مسلم 1348 (3288)]

کیا تمہیں یہ ملبہ نظر آ رہا ہے؟ یہ صرف پتھر نہیں… یہ اُمتِ مسلمہ کی بے حسی کا نوحہ ہے! فلسطین جل رہا ہے، بچے کٹ رہے ہیں، مائیں چیخ رہی ہیں، مسجدیں ملبے کا ڈھیر بن چکیں… اور ہم صرف ویڈیوز دیکھ کر “افسوس” کر کے سو جاتے ہیں۔ اے ایٹمی طاقت! تو کب جاگے گی؟ تو نے انڈیا کے لیے جہاز اڑائے، لیکن یتیم فلسطینی بچوں کے لیے کیوں نہیں؟ کشمیر کے نام پر جلسے کیے، لیکن غزہ کی ماں کے بین پر کیوں خاموش ہو؟ اے مسلم حکمرانو! تمہیں ٹرمپ، بائیڈن، اور یہود کی خوشنودی عزیز ہے، لیکن محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نام لیواؤں کی آہ نہیں سنائی دیتی؟ کیا تمہاری دولت، تمہارے معاہدے، قیامت کے دن تمہیں بچا سکیں گے؟ غیر مسلم چین تک امداد پہنچا رہا ہے، اور تم صرف تقریریں؟ اے اللہ! یہ بے بسی ہماری نہیں… یہ ہمارے حکمرانوں کی ہے، ہماری فوجوں کی ہے، ہماری مردہ قیادت کی ہے! اللہم انت حسبنا و نعم الوکیل!