Quraan Urdu
Quraan Urdu
May 27, 2025 at 06:56 AM
🌟 *عشرۂ ذوالحجه (سال کے سب سے بہترین دن)* عبد الله بن عباس (رضی الله عنه) سے روایت ہے کہ نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا: *”ان دنوں (ذو الحجہ کے پہلے دس دن) کے عمل سے زیادہ کسی دن کے عمل میں فضیلت نہیں۔ لوگوں نے پوچھا اور جہاد میں بھی نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ ہاں جہاد میں بھی نہیں سوا اس شخص کے جو اپنی جان و مال خطرہ میں ڈال کر نکلا اور واپس آیا تو ساتھ کچھ بھی نہ لایا (سب کچھ الله کی راہ میں قربان کر دیا)۔“* 📚 [صحیح بخاری 969] سیّدنا عبد الله بن عمر ‌(رضی ‌الله ‌عنه) سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌(صلی ‌الله ‌علیه ‌وسلم) نے فرمایا: *”الله تعالى كے ہاں ان دس دنوں سے عظيم كوئى دن نہيں اور ان دس ايام ميں كئے جانے والے اعمال سے زيادہ كوئي عمل محبوب نہيں، لھذا ان دنوں میں تہلیل (لا اله الا الله)، تکبیر (الله اکبر) ، اور تحمید (الحمد لله) كثرت سے پڑھا كرو۔“* 📚 [مسند احمد 5446 (2882) | صحیح] *”ذوالحجہ کے پہلے دس دن باقی سال کے سب ایام سے بہتر اور افضل ہيں اور اس میں کسی بھی قسم کا کوئي استثناء نہيں حتی کہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ بھی نہيں، لیکن رمضان المبارک کے آخری عشرہ کی دس راتیں ان ایام سے بہتر اور افضل ہیں کیونکہ ان میں لیلۃ القدر شامل ہے، اور لیلۃ القدر ایک ہزار راتوں سے افضل ہے۔“* 📚 [تفسیر ابن کثیر 5/412] امہات المؤمنین میں سے ایک کا بیان ہے کہ: *”رسول الله (صلى الله عليه وسلم) ذوالحجہ کے (پہلے) نو دن روزہ رکھا کرتے تھے۔“* 📚 [سنن ابی داؤد 2437 | صحیح] ابو قتادہ (رضی الله عنه) سے روایت ہے کہ آپ (صلى الله عليه وسلم) سے یوم عرفہ (9 ذو الحجہ) کے روزے کے بارے میں پوچھا گیا۔ آپ (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا : *”یہ گزشتہ اور آئندہ سال کے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے۔“* 📚 [صحیح مسلم 1162 (2747)] عائشه (رضی الله عنها) نے کہا: بلاشبہ الله کے رسول (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا: *”کوئی دن نہیں جس میں الله تعالیٰ عرفہ کے دن سے بڑھ کر بندوں کو آگ سے آزاد فرماتا ہو ، وہ (اپنے بندوں کے) قریب ہوتا ہے اور فرشتوں کے سامنے ان لوگوں کی بناء پر فخر کرتا ہے اور پوچھتا ہے: یہ لوگ کیا چاہتے ہیں؟“* 📚 [صحیح مسلم 1348 (3288)]
❤️ 👍 🙏 34

Comments