Sargodha Academy Sargodha
Sargodha Academy Sargodha
May 31, 2025 at 04:34 AM
سکول کی چھٹیاں اور فیس! ان دنوں دانشور پوچھ رہے ہیں کہ جب سکول بند تو فیس کیوں؟ کامن سنس کی بات ہے۔۔۔ سکول ایک ادارہ ہوتا ہے کوئ فرد واحد نہیں۔ ادارے کو چلانے کےلیئے اسی نظام سے اخراجات پورے کرنے ہوں گے۔ جتنے بھی گورنمنٹ ملازمین ہیں ان کو چھٹیوں کی تنخواہ اسی لیئے دی جاتی ہے کیوں کہ اس کی تمام ضروریات اسی سے جڑی ہیں اور اسی سے پوری ہوں گی۔ اگر اسی عقلی دلیل پر چلیں تو یہی "فیس بک" کے فلاسفر تو یہ بھی کہیں گے کہ ایک مرد نوکری کرتا ہے اس کی تنخواہ اس کے بیوی بچوں پر خرچ کیوں ہو۔وہ تو ڈیوٹی نہیں دے رہے۔۔۔ لہذا تنخواہ کم کرو۔۔۔ دکانداروں کا آف سیزن ہوتا ہے تو وہ کیا باہر سے امداد لے کر ان دنوں کی کمی پوری کرتے ہیں؟ بجلی کا بل ہے اس پر بجلی کی قیمت الگ لکھی ہوتی ہے لیکن کتنے اور ٹیکس لکھ کر لیئے جاتے ہیں کیونکہ وہ پورا نظام مسلسل چلانا ہوتا ہے۔۔۔ دراصل ہماری قوم کا المیہ ہے۔ نفسیاتی طور پر یہ قوم اساتذہ، عالم دین، اور اس جیسے طبقے کو اپنا خدمت گار اور کمی کے طور پر دیکھتی ہے۔(اچھے لوگ بھی ضرور ہیں لیکن اکثریت ایسے ہی ہیں۔) آپ اپنے ارد گرد دیکھ لیں۔ یہ لوگ اس بات کو ہضم ہی نہیں کر سکتے کہ اساتذہ، علماء کے پاس گاڑی ہو۔ اچھا مکان کوٹھی ہو۔ اگر دیکھ تو ان کےتبصرے سننے کے لائق ہوتے ہیں۔ بڑے بڑے لٹیروں کے آگے لڈیاں بھنگڑے ڈالیں گے۔۔ان سے پوچھنے کی ان میں جرات نہیں۔بلکہ ان وڈیروں کےلیئے ایک دوسرے کو مرنے مارنےپر بھی آجائیں گے۔ لیکن علماء اور اساتذہ کی خوشحالی ان سے نہیں دیکھی جاتی ۔ ہر طبقے میں اچھے برے ہوتے ہیں۔ مکمل تو اللہ پاک کی ذات ہے۔چند ایک قابل اعتراض ہوں بھی تو ان سے الگ نمٹنا چاہیئے۔ انہیں اداروں میں ان کے بچے پڑھ بھی رہے ہیں۔ان کو یہ کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ استاد تو استاد ہوتا ہے۔۔۔ تدریسی ادارہ تو تدریسی ادارہ ہوتا ہے۔ان کا اپنا تقدس ہے۔۔ خواہ گورنمنٹ کا ہو یا پرائیوٹ۔ ان کے متعلق متنازعہ موضوعات کو اچھال کر پھر انہیں اساتذہ علماء کرام اور تدریسی اداروں کے پاس کس منہ سے بچوں کو بھیج لیتے ہو؟ باقی ہر بندہ سمجھدار ہے۔۔۔ اس کی اپنی رائے ہے۔رائے کااحترام بھی ہے۔یہ اس کا حق ہے🥰 #everyonefollowers #highlightseveryone #sargodhaacademy #sargodha_academy #ch_zahid_iqbal #chzahidiqbal
👍 ❤️ 😂 🙏 😢 😮 74

Comments